Tag: PTI central executive member

  • جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    جمائما کی عمران خان کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد

    لندن: عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان نے عمران خان کی طرف سے دوسری شادی کے باقاعدہ اعلان کا عندیہ دیئے جانے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ زندگی کے اس مرحلے میں خوش رہیں گے۔

    سماجی راطبطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پچھلے کئی روز میں مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ پاکستان سے محبت کرتی رہوں گی اور ایک اعزازی پاکستانی کی حیثیت برقرار رکھوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کے علاوہ اپنے بچوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

  • کمیشن نہ بنا تو 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

    کمیشن نہ بنا تو 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ اٹھارہ جنوری سے پہلےعدالتی کمیشن سے متعلق کوئی حتمی بات نہ کی تو اسلام آباد کے ڈی چوک پرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رسائش گاہ بنی گالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دھرنا اٹھانے کا خود فیصلہ کیا کوئی ڈکٹیشن نہیں لی ،اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، سانحہ پشاور کے بعد حکومت کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

     فوجی عدالتوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ہم نے دوسال کے لیے کڑوی گولی کھانے کی حامی بھری ہے کیونکہ ہم دہشت گردی کے خلاف حکومت کی کوشش میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے ۔عمران خان کا کہنا تھا ہم اس وقت تک قومی اسمبلی میں پیش نہیں ہوں گےجب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بن جاتا ۔

     ان کا کہنا تھا حکومت مزاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ، ہم نے امید رکھی تھی حکومت آگے بڑھے گی ،حکومت نے فراڈ نہیں کیا تو جوڈیشل کمیشن بنانے میں کیا مسئلہ ہے، پہلے سے شک تھا حکومت بااختیار جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا چاہتی ۔ حکومت کا اٹھارہ جنوری تک کا وقت دیا ہے امید ہے امید تھی کہ حکومت جوڈیشنل کمیٹی بنادی گی، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، کیونکہ مضبوط جمہوریت پاکستان کے بہترمستقبل کے لیے ضروری ہے ۔

  • شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے، مفتی سعید

    لاہور: پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن مفتی سعید کا کہنا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہی اس کی تصدیق یا تردید کا حق رکھتے ہیں۔

    مفتی سعید نے عمران خان کے نکاح خواں کے حوالے سے اپنا نام آنے پر تصدیق یا تردید نہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے وہی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے مذہبی معاملات میں مشاورت کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اور عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کو امانت سمجھ کر اس کی حفاظت کرتے ہیں۔