Tag: PTI chairman

  • ’’پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں‘‘

    ’’پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں‘‘

    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو تمام سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ شفاف ٹرائل ہونا چاہیے اور ہمیں بھی صفائی کاموقع ملنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کا تقاضہ ہے کہ تمام کیسز جس میں ایک ہی الزام ہو ایک ہی مقدمہ ہوگا،
    سپریم کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی لیکن اس پر آج تک فیصلہ نہیں ہوا۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو بھی حکم دیا لیکن پھر بھی کیس نہیں روکا گیا، یہ آج تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو10،10سال قید کی سزا دی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تمام سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں،
    عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی شیر پاؤ پل پرجلاؤ گھیراؤ کےمقدمے میں یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ،اعجاز چوہدری،عمر سرفرازچیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کردیا۔

     

  • چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل

    چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا رد عمل

    واشنگٹن: امریکا نے چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں بد دیانتی ثابت ہونے پر سابق وزیر اعظم پاکستان کو تین برس قید اور پانچ سال کی نااہلی کی سزا پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ’’چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاست دانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔‘‘

    ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہم جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کے لیے کہتے ہیں۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا کر اور پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے کر گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

  • 9مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا پوچھ رہا ہے فائدہ کس کو ہوا، مریم

    9مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا پوچھ رہا ہے فائدہ کس کو ہوا، مریم

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نو مئی کی منصوبہ بندی کرنے والا خود پوچھ رہا ہے کہ فائدہ کس کو ہوا؟

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس شخص نے اپنے کارکنوں کو ایجنسی کے لوگ قرار دیا وہ پوچھتا ہے نو مئی کا فائدہ کس کو ہوا؟

    انہوں نے کہا کہ گرفتاری کا وارنٹ ملا تو آپ نے حملہ کرنے کا حکم دیا، آپ پاکستانی سیاست کے واحد شخص ہو جس نے ہر جرم کیا ہے، آپ قوم کے مجرم اور گھڑی چور ہو، ملک میں نفرت پھیلانے کے مجرم ہو۔

    ان کو سیاسی طور پر گرفتار کرنا ہوتا تو 12 اپریل کے بعد ہی گرفتار کرلیتے، ہم نے تحقیقات کرائیں کیسز کی اور پھر کارروائی کی گئی کیونکہ نومئی کا ماسٹر مائنڈ یہ فارن ایجنٹ ہے، تحریک انصاف پر پابندی لگی تو ذمہ دار اس جماعت کا سربراہ ہوگا۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ جس شخص نے ملکی معیشت تباہ کی اس کا آج کوئی ترجمان نہیں۔ صرف ٹوئٹر ہینڈل ان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، اسی فارن ایجنٹ نے اپنے ٹوئٹ میں کچھ سوالات اٹھائے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں سابق وزیراعظم کے پراکسیز موجود ہیں، کوئی بھی شخص اس فتنے کیلئے سامنے لانے کو تیار نہیں، ان کے ایسے بیانات سے کوئی دہشت گردی کا واقعہ ہوا تو ذمہ دار یہ فارن ایجنٹ ہوگا۔ اس فارن ایجنٹ کو ہٹانے کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ اس نے غیرقانونی فنڈنگ لی ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9مئی کے واقعات کا فائدہ پاکستان کے دشمن کو ہوا ہے، یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے یہ لاعلاج ہے، پاگل ہمیشہ کہتا ہے میں پاگل نہیں ہوں اور یہی مسئلہ اس کا ہے، اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

    انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کیس ،190ملین کے جوابات ہیں تو عدالتوں میں دو، یہ کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ اور میرے درمیان شہباز شریف دوریاں پیدا کررہا ہے جبکہ تم نے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، جناح ہاؤس پر حملہ کیا، ریڈیو پاکستان جلا دیا۔

    دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں، ملک سے باہر بیٹھا فسادی ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان آج وزیراعظم سے ملاقات کر رہے ہیں، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ حکومت کی آئینی مدت کے خاتمے کے بعد عام انتخابات کی طرف جائیں گے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج؟ عوامی رائے سامنے آ گئی

    چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج؟ عوامی رائے سامنے آ گئی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو کس سے مذاکرات کرنے چاہیئں، حکومت یا فوج سے؟ اس سلسلے میں ایک عوامی سروے کے نتائج چیئرمین کی خواہش کے برعکس نکلے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات سے کی بجائے فوج سے مذاکرات کے حامی ہیں، تاہم ان کا یہ مؤقف کس حد تک درست ہے؟ عوامی رائے اور ردِعمل سے ظاہر ہوا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ مؤقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے، اور فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے۔

    عوامی رائے اور ردعمل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت اور سیاست دانوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیئں، ان کا فوج سے مذاکرات کا مطالبہ درست نہیں ہے، سیاست کے معاملات سیاست دانوں کے ساتھ ہی طے کرنے چاہیئں۔

    شرکا سروے کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا یہ مؤقف مذاکرات سے بچنے کا ہتھکنڈا ہے، فوج کو سیاست میں گھسیٹنا سراسر غلط ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کس حیثیت سے فوج سے مذاکرات کریں گے، سیاست دانوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

    شرکا سروے کا کہنا ہے کہ جو حل لڑائی سے نہ نکل سکے وہ مذاکرات سے نکل سکتا ہے، جمہوریت کے دعوے داروں کو دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا، فوج عوام اور پاکستان کی حفاظت کے لیے مختص ہے، اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

    عوامی رائے کے مطابق تحریک انصاف کو سیاسی پلیٹ فارم استعمال کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کا فوج سے مذاکرات کی کوشش آئین پاکستان کے منافی ہے۔

  • پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ سیاہ کاریوں کےباعث انتخابات ہاریں گی، شریفوں اورزرداری سے اتحاد ممکن نہیں، ہاتھ ملایا توجدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد فوت ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی، انتخابات میں بڑا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوشتہ دیوارپڑھ اسٹیٹس کوجماعتوں نےدھاندلی کاشورشروع کردیا ہے، پی ٹی آئی کی محنت کا مقصد ملک کو عروج کی جانب گامزن کرنا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹرویو میں کہا کہ پاناما مقدمے کے ٹرائل نےعوام میں کرپشن کیخلاف شعورا جاگرکیا، آج قوم کا بچہ بچہ سمجھ بیٹھا ہے، کرپشن کیسے زندگی متاثرکرتی ہے اور قوم جان چکی کرپشن میں انسانوں کی ترقی کیلئے وسائل نہیں۔


    مزید پڑھیں :  انتخابات میں کامیابی کایقین ہے، وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن ،غربت کیخلاف مہم چلاؤں گا،عمران خان


    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اصلاحات کیلئے واضح اور فیصلہ کن مینڈیٹ اہم ہے، شریفوں کی ن لیگ اورزرداری کی پیپلز پارٹی سے اتحاد ممکن نہیں، ہاتھ ملایا توجدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد فوت ہوجائے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے  برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ انتخابات میں کامیابی کا یقین ہے، جب تک آخری بال نہ پھینک دی جائے میچ ختم نہیں ہوتا، وزیراعظم منتخب ہوا تو کرپشن اور غربت کے خلاف مہم چلاؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • عمران خان کے ملک بھر میں طوفانی دورے کا شیڈول تیار، سونامی آج سرگودھا سے ٹکرائے گا

    عمران خان کے ملک بھر میں طوفانی دورے کا شیڈول تیار، سونامی آج سرگودھا سے ٹکرائے گا

    اسلام آباد: پاکستان  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ملک بھر میں طوفانی دورے کو حتمی شکل دے دی گئی، پی ٹی آئی کا سونامی آج سرگودھا سے ٹکرائے گا جبکہ منگل اور بدھ عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے پاکستان کیلئے بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، عمران خان کے طوفانی دوروں کو حتمی شکل دے دی گئی، بنوں کے شاندار جلسے کے بعد کپتان آج سرگودھا میں رنگ جمائیں گے، اگلا پڑاؤ تین اور چار جولائی کو کراچی میں ہوگا۔

    پانچ جولائی کو صوابی اور چارسدہ ، چھ جولائی کو سوات، سات جولائی کو جہلم اور گجرات، آٹھ جولائی کو ایبٹ آباد اور ہری پور، نو اور دس جولائی کو اندرون سندھ اور گیارہ جولائی کو رحیم یار خان میں جلسہ ہوگا۔

    بارہ جولائی کو گوجرانوالہ اور قصور، تیرہ جولائی کو راولپنڈی، چودہ جولائی پشاور اور مردان، پندرہ جولائی کو سیالکوٹ اور فیصل آباد، سولہ جولائی میانوالی اور بنوں میں جلسہ ہوگا، اٹھارہ اور انیس جولائی عمران خان لاہور میں گزاریں گے۔

    بیس جولائی کو بہاولپور اور ملتان، اکیس جولائی کو لاہور کے نو مقامات پر جلسے ہوں گے جبکہ 22 جولائی کا دن عمران خان کراچی میں گزاریں گے۔

    دھواں دھار انتخابی مہم کے آخری دن 23 جولائی کو پی ٹی آئی کا فیصلہ کن انتخابی اجتماع اسلام آباد میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عدالت نے گرفتاری کاحکم دیا تو گرفتاری دوں گا،عمران خان

    عدالت نے گرفتاری کاحکم دیا تو گرفتاری دوں گا،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت نے گرفتاری کاحکم دیا تو گرفتاری دوں گا، شروع سےکہتا آرہا ہوں یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، قربانیاں ہم نے دیں اورآخری میں برابھلابھی ہم کو ہی کہا جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی بجےعدالت نے فیصلے کیلئے واپس بلایا ہے،عدالت نے گرفتاری کاحکم دیا تو گرفتاری دوں گا۔

    ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے عمران‌‌‌ خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ماضی کے بارےمیں معلوم ہی نہیں ہے، ٹرمپ کو انہوں نے بریف کیا ہے، جو پاکستان کے دشمن ہیں،ٹرمپ کوپاکستان دشمن لابی کےذریعےبیانات دلوائےجارہےہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کی لاکھوں فوج موجود تھی اور اب بھی ہے، یہ کوئی ماننےکو تیارنہیں کہ پاکستان افرادی قوت فراہم کررہا تھا،اس جنگ میں 70 ہزار افراد شہید ہوئے، جس کا پاکستان سے تعلق نہ تھا، شروع سےکہتا آرہا ہوں یہ جنگ ہماری جنگ نہیں تھی، پاکستان اس جنگ سے شدید متاثر ہوا اور آخر میں طعنے بھی مل رہےہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ قربانیاں ہم نےدیں اورآخری میں برابھلابھی ہم کوہی کہاجارہاہے، افغانستان میں شکست کاملبہ پاکستان پرڈالنےکی تیاری کی جارہی ہے، امریکی صدرکوافغان جنگ کے پس منظرسےمتعلق معلوم ہوناچاہیے، ٹرمپ سے تو امریکا کے اپنے عوام ہی تنگ آچکےہیں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ


    عمران‌‌‌ خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکی جنگ میں قربانیاں دیں اور بدلے میں ہمیں کیا ملا، جب کہتاتھایہ جنگ ہماری نہیں تو مجھےطالبان خان کہا جاتا تھا، اللہ کاشکر ہے آج میری کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے۔

    شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ دوبھائیوں کوچوری پکڑی گئی اوراب وہ ادھرادھرجارہےہیں، شریف برادران اپنی چوری چھپانے کیلئے دوسرے ملک جارہےہیں، کوشش کی جارہی ہےکسی طرح این آراوہوجائے، پاکستانی قوم اب کسی قسم کےاین آراوکوقبول نہیں کرےگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شریف برادران اصل جائیدادکوبچانےکی کوششوں میں لگےہوئےہیں، این آراو ہوا تو قوم باہر نکلےگی اور خاقان عباسی کی حکومت سنبھال نہیں سکتی، موجودہ حکومت چوروں کوبچانےمیں لگی ہوئی ہے، حکومت چوروں کوبچائےتوقبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں۔

    عمران نے ایک بار پھر قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے، جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران بے شرمی سے30 سال سےملک کو لوٹ رہےہیں،عمران خان

    شریف برادران بے شرمی سے30 سال سےملک کو لوٹ رہےہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شریف بردارن بے شرمی سے30 سال سےملک کو لوٹ رہےہیں،  وہ سمجھتےہیں کہ خلوص کا دکھاوا کرکے بیوقوف بناسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شریف خاندان کی لالچ سےپاکستان اپنی صلاحیتیں بروےکارنہیں لاپایا، پاکستان کی صلاحیتوں کوحاصل نہ کرنےکی وجہ شریف فیملی کی لالچ ہے۔

    پروگرام کی کلپس ٹوئٹرپرشیئر کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ شریف برادران سمجھتےہیں کہ ہروقت لوگوں کوخلوص کادکھاوا کرکےبیوقوف بناسکتےہیں، شریف بردارن بے شرمی سے گذشتہ 30 سال سےملک کو لوٹ رہے ہیں۔

    عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ شریف برادران کی نظرمیں پاکستانی عوام کا کوئی احترام نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فاٹا کا انضمام،عمران خان کاحکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ

    فاٹا کا انضمام،عمران خان کاحکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فاٹا کے انضمام پر حکومت کو ڈیڈلائن دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا ٹاسک مرادسعید کو سونپ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام پر حکومت کے تاخیری حربوں پرحکمت عملی اپنانے کا اعلان کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےمرادسعید کوٹاسک سونپ دیا۔

    عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام تک حکومت کو مہلت دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ پارلیمانی رہنماؤں کو دونوں ایوانوں میں بھرپور آواز اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مرادسعید کا کہنا ہے کہ مہلت ختم ہونے پرحکومت سےنرمی نہیں برتی جائےگی، فاٹا انضمام پر پیشرفت نہ ہوئی تو شدید ردعمل برداشت کرنا ہوگا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے2013میں قبائلی عوام کوحقوق دینےکاوعدہ کیاتھا، قبائلی عوام کواسمبلی میں نمائندگی دینےکیلئےانضمام ضروری ہے، آئین کے آرٹیکل 106میں ترمیم بھی وقت کا تقاضا ہے۔


    مزید پڑھیں : قومی اسمبلی کا اجلاس: فاٹا اصلاحات پیش نہ کرنےپر اپوزیشن کا واک آؤٹ


    انھوں نے مزیدکہا کہ قبائلی علاقوں کی قومی دھارےمیں شمولیت نیپ کابھی حصہ تھا، کابینہ کی منظوری کےبعدانضمام کےعمل میں تاخیرکاجوازنہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پراپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد کورم نہ پورا نہ ہونے پر اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

    عمران خان اورمصطفیٰ کمال کےدرمیان جلد ملاقات کاامکان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاک سرزمین مصطفیٰ کمال کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے بھی مصطفی کمال سے رابطے کرلیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مصطفی کمال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماوں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی کراچی میں جلد ملاقات کا امکان ہے، جس کا ٹاسک تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کو ٹاسک دیا جا چکا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی ملاقات عمران خان کے اگلے دورہ کراچی میں متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین 4 روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں۔


    مزید پڑھیں : جمہوریت نہیں کرپٹ مافیا کی کرپشن خطرے میں ہے‘ عمران خان


    اس سے قبل کراچی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جدوجہد کے دوران پریشانی ہوتی ہے لیکن ہارنہیں ماننی چاہیے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے رول اینڈ لا کے لیے ہماری پارٹی وکلا کےساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ طاقتوراورکمزورکے لیےالگ الگ قانون نہیں ہونا چاہیے۔

    پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایک بہترین ملک بن سکتا ہے،ایک وقت میں بن بھی رہا تھا، وہ وقت دورنہیں انشااللہ پاکستان ایک بہترین ملک بنے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔