Tag: PTI chairman Imran khan

  • سیاسی بحران کا حل، عمران خان کی سراج الحق کو تجویز

    سیاسی بحران کا حل، عمران خان کی سراج الحق کو تجویز

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امیرِجماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کو تجویز دی کہ سپریم کورٹ کے جج دھاندلی کی تحقیقات کریں، امیرِجماعت اسلامی سراج الحق اور عمران خان کی ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کیا گیا۔

    سیاسی بحران کے حل کے لئے عمران خان نے سراج الحق کو تجویز دیدی، عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جج دھاندلی کی تحقیقات کریں، اسلام آباد میں ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک سزائیں نہیں دی جائیں گی، ملک سے دھاندلی ختم نہیں ہوگی۔

    ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی اسلامی فلاحی ریاست چاہتے ہیں، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نظریاتی طور پر دونوں جماعتیں بہت قریب ہیں۔

    دھرنے کے حوالے سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے انصاف ملنے تک تحریکِ انصاف کا دھرنا جاری رہے گا۔

  • افتخارچوہدری کا بغیرنمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر

    افتخارچوہدری کا بغیرنمبر پلیٹ والی گاڑی میں سفر

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری ایم اکرم شیخ ایڈوکیٹ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری ایم اکرم شیخ ایڈووکیٹ کےگھر انکی اہلیہ کے انتقال پرتعزیت کیلیے پہنچے، سابق چیف جسٹس جس گاڑی میں آئے وہ بغیر نمبر پلیٹ کی تھی جس کی وضاحت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کام انکے سیکیورٹی پر مامور عملے کا ہے۔

    میڈیا گفتگو کے دوران ایک سوام کیا گیا کہ کیا آپ سیاست کے میدان میں اترنے والے ہیں؟ تو سابق چیف جسٹس نے سب کچھ کہہ بھی دیا اورکچھ کہا بھی نہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے معروف قانون دان احمد رضا قصوری کاکہناتھاکہ کوئی عام شخص سفرکرتاتوفوری چالان ہوجاتا۔ ایک سابق چیف جسٹس کو ایسا عمل زیب نہیں دیتا، احمدرضاقصوری کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی چھوڑیں سابق چیف جسٹس کے تو بیشتر اقدمات غیر قانونی تھے۔

  • مسئلہ کشمیربہتر لیڈرشپ نہ ہونے کے باعث حل نہیں ہوسکا،عمران خان

    مسئلہ کشمیربہتر لیڈرشپ نہ ہونے کے باعث حل نہیں ہوسکا،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اوربھارت میں بہتر لیڈر شپ نہ ہونے باعث آج تک حل نہیں ہو سکا۔

    کشمیریوں کے یومِ سیاہ کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خطے میں اگر امن چاہیے تو مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت میں بہترلیڈرشپ نہ ہونے باعث حل نہیں ہوسکا ہے۔

    چیئرمین تحریکِ انصاف نے جے یو آئی ف کے امیرمولانا فضل الرحمان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رشوت کے طور پرلگایا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کو خطے میں امن کے قیام اورغربت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنا چاہیئں۔

  • محرم الحرام میں بھی دھرناجاری رہیگا، شاہ محمودقریشی

    محرم الحرام میں بھی دھرناجاری رہیگا، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کےاجلاس سے قبل تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ استعفوں کے حوالے سے پی ٹی آئی کا موقف واضح ہے۔

    شاہ محمود قریشی ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں بھی دھرناجاری رہیگا لیکن دھرنے میں گانے نہیں بجائے جا ئیں گے، مذاکرت کی ناکامی کا ذمہ دار انہوں نے حکومت کو ٹہرایا۔

    شاہ محمو د قریشی پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے متعلق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پا رٹی میں صدر کے عہدے کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

  • میرا کی عمران خان سے شادی کی پیشکش برقرار

    میرا کی عمران خان سے شادی کی پیشکش برقرار

    لاہور: اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی پیشکش برقرار ہے، اپنے ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لئے پاکستانی ٹیم اور فلمی ستاروں کے درمیان میچ منعقد کروائیں گی۔

    قذافی اسٹیڈٰم لاہور میں اپنے ہسپتال کے لئے فنڈز جمع کرنے کے لیے جب اداکارہ میرا پہنچیں تو سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ان کا استقبال کیا۔

    اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہسپتال کے لئے پاکستانی ٹیم اور فلمی ستاروں کی ٹیم کے درمیان فنڈ ریزنگ میچ کا اہتمام کریں گی اور بڑے بڑے کھلاڑیوں کو آوٹ کریں گی۔

    میرا جی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی کی آفر اب بھی برقرار ہے، بس کپتان کے جواب کا انتظار ہے۔

    اداکارہ میرا نے بتایا کہ وہ اپنے ہسپتال کے لئے اب تک اسی لاکھ روپے جمع کر چکی ہیں اور پچیس نومبر کو سیالکوٹ میں ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھیں گی۔

  • عمران خان اور طاہرالقادری کا مبشرلقمان سے اظہارِ یکجہتی

    عمران خان اور طاہرالقادری کا مبشرلقمان سے اظہارِ یکجہتی

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریکِ کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اے آروائی نیوز کے سینئراینکر پرسن مبشرلقمان کے گھر پر پولیس کے چھاپوں اوران کی فیملی کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کےعوام اور پی ٹی آئی مبشرلقمان کے ساتھ ہیں، مبشر لقمان کا قصور نوازشریف حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنا ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے بھی مبشرلقمان اوراے آر وائی نیوزکو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مبشرلقمان پر پابندی لگا کران کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے، پیمرا کا ایک افسر اے آروائی نیوز پر پابندی لگانے اورلائسنس منسوخ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اے آروائی یا کسی دوسرے چینل کے خلاف کارروائی ہوئی تو شہرشہراحتجاج ہوگا۔

  • بلاول کےجلسے میں گونوازگوکی صدائیں بلندہوگی، شاہ محمودقریشی

    بلاول کےجلسے میں گونوازگوکی صدائیں بلندہوگی، شاہ محمودقریشی

    سرگودھا:  شاہ محمود قریشی نے پیشگوئی کی ہے کہ اٹھارہ اکتوبر کو بلاول بھٹوزرداری کے جلسے میں بھی گونواز گو کی صدائیں بلند ہونگی۔

    سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے ایک گیند سے دو وکٹیں گرانے کی بات کی تھی اور کل ملتان کے الیکشن میں نواز شریف اور آصف زرداری کی وکٹ ایک ساتھ گرا د، ایک طرف اس حلقے سے ذوالفقار علی بھٹو نے الیکشن جیتا تھا اور کل کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ضمات ضبط ہونا اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تبدیلی آ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  مک مکا ختم ہونا ہے، نواز شریف کو جانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کو بھی ‘‘گو نواز گو’’ کہنا ہوگا، جنون پاکستانی سیاست میں بھونچال لے آیا ہے، جنون کا طوفان پرانی سوچ اور نظام کو بہالے جائے گا، عمران خان نوجوانوں کو ستاروں پر کمند ڈالنا سکھا رہے ہیں، جسے سیاست کی سوئنگ سیکھنی ہے تو ہمارے پاس آئے، سیاسی پختگی کیلئے ہم سے فری ٹیوشن لے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ قوم پنجاب میں طوفان اٹھتا دیکھ رہی ہے، اب طوفان کا رخ سندھ کی طرف مڑنے والا ہے، عمران خان 21 نومبر کو لاڑکانہ پہنچ رہے ہیں۔اگر کسی نے سیاست کی ٹیوشن پڑھنی ہو تو عمران خان سے مفت ٹیوشن پڑھ لیں، اب عوام جاگ گئی ہے اور آپ سب کی باتوں میں نہیں آئے گی، اب بلے پر مہر لگے گی تو بلے بلے ہو جائے گی۔

  • بلز کی عدم ادائیگی، عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

    بلز کی عدم ادائیگی، عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی

    اسلام آباد:عمران خان کو آئیسکو کی طرف سے سول نا فرمانی کی سزا مل گئی، حکومت نے بنی گالہ کے گھر کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی ہے۔

    کپتان کو سول نافرمانی کی سزا مل گئی ہے، آئیسکو نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی عدم ادائیگی کی پر منقطع کردی ہے۔

    عمران خان کی بنی گالا کی رہائش گاہ میں بجلی کے تین کنکشنز میں سے دو رہائشی یونٹ اور تیسرا کنکشن ٹیوب ویل کیلئے استعمال ہو رہا تھا۔

    اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مسلسل دو ماہ سے رہائشگاہ کے تینوں کنکشنز کے بل ادا نہیں کئے گئے تھے۔ جس کے باعث بجلی منقطع کرنی پڑی۔

  • ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا،  شاہ محمود قریشی

    ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے وزارت نہیں چاہیے، عمران سے اپنے خطے کے لیے حق مانگتا ہوں۔

    قاسم باغ گراؤنڈ ملتان میں جلسہ سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب ملتان اٹھتاہےتوتبدیلی ممکن ہوجاتی ہے، آج کی شام ملتان والوں کے نام کرتا ہوں، عمران خان پر اعتماد کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملتان والوں کی محبت نے مجھے خرید لیا، آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے۔

    شاہ محمود قریشی نے خطاب میں یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان والوں کو شہباز شریف کی جنگلا بس نہیں چاہیے، زرداری نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کیا۔ مسلم لیگ ن نے ترقیاتی منصوبوں میں ملتان کو نظر انداز کیا، پی پی نے ملتان کیلئے ترقی فنڈ پر کمیشن ایجنٹ بٹھادیئے، زرداری نے جھوٹ بولا، نواز اور شہباز شریف نے خطے کو ملتان اور بہاولپور میں تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

  • الزامات پر سابق جج خلیل الرحمان رمدے کاعمران خان کو لیگل نوٹس

    الزامات پر سابق جج خلیل الرحمان رمدے کاعمران خان کو لیگل نوٹس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل الرحمان رمدے نے الزامات پر عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔

    لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن میں دھاندلی کروانے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے، عمران خان کے بے بنیاد الزامات سے شدید ذہنی اذیت اور ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

    خلیل الرحمان رمدے نے لیگل نوٹس میں عمران خان سے الزامات فوری واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا انتباہ کیا ہے۔