Tag: PTI chairman Imran khan

  • سپریم کورٹ آمد ، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی چپل ٹوٹ گئی

    سپریم کورٹ آمد ، پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی چپل ٹوٹ گئی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کپتان چپل ٹوٹ گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ پہنچے اور تیز تیز سیڑھیاں چڑھتے ہوئے انکی کپتان چپل توڑ گئی عمران خان نے چپل ٹھیک کرنے کی کوشش کی لیکن جب سپریم کورٹ سے باہر آئے تو انھیں چپل اتارنی پڑی ۔

    پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار جو عمران خان کے ساتھ چل رہے تھے انھوں نے عمران خان کو اپنے جوتے پیش کردیئے جبکہ عثمان ڈار خود بغیر جوتوں کے ساتھ چلتے رہے اور چلتے ہوئے اپنی گاڑی تک آئے۔

    جب صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ کیا ماجرا ہے تو عثمان ڈار مسکراتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر بنی گالہ روانہ ہوگیا۔ .

  • پانامہ لیکس ہو یا نیوز گیٹ، حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے. عمران خان

    پانامہ لیکس ہو یا نیوز گیٹ، حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے. عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس ہو یا نیوز گیٹ حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما میجرریٹائرڈ طاہرصادق سے ملاقات کی ، ملاقات میں پی ٹی آئی اورمیجرگروپ میں اٹک میں ضلعی حکومت مل کر تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ہو یا نیوزگیٹ حکمران احتساب سے نہیں بچ سکتے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت بنی گالا میں اجلاس ہوا، جس میں پانامالیکس کیس پر وکیلوں سے اہم مشاورت اور شریف فیملی کے متضاد ویڈیو بیانات کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں کپتان نے کیس موثر انداز میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

    عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس سمیت نیوز گیٹ اسکینڈل پرشریف برادران اور حکومتی ذمہ داروں کا احتساب چاہتے ہیں، حکمران جماعت کو احتساب سے بچنے کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس بھی ہوا ، جس میں پانامہ لیکس کے قانونی نکات اور 110این اے کے کیس سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں اسد عمر،شیریں مزاری،نعیم الحق اور عارف نے شرکت کی جبکہ جہانگیر ترین اور قانونی ماہر اسحق خان خاکوانی سمیت متعدد رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے نیوزگیٹ اسکینڈل پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کومسترد کردیا


    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوز گیٹ اسکینڈل پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کو مسترد کر دیا، عمران خان نے مؤقف اختیار کیا کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس عامر رضا کے شریف خاندان کے ساتھ قریبی مراسم ہیں۔

  • نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کو وزیراعظم بنا دیں کوئی اعتراض نہیں،عمران خان

    نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کو وزیراعظم بنا دیں کوئی اعتراض نہیں،عمران خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف نے کرپشن کی ہے تو اسکوجانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے، کپتان نے طاہرالقادری سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک جانے سے پہلے میرا رابطہ ہوا تھا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈمارچ پر امن ہوگا، ن لیگی گلو بٹوں کی دھمکیوں کا سخت ردعمل آیا ہے، عوام مقابلے کیلئے تیار ہے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔


    مزید پڑھیں: سرحدوں پرکشیدگی ہے اور نوازشریف شاپنگ کررہے ہیں، عمران خان


    انکا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، اگر پاناما لیکس کا معاملہ چھوڑ دیا تو کرپشن کا معاملہ بھی دفن ہوجائے گا، جب وزیراعظم چوری کرے تو اسے جانا پڑتا ہے، ن لیگ کے لوگوں کو پتہ ہے کہ نوازشریف نے چوری کی ہے۔

    پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 4ہزار ارب کی کرپشن ہو رہی ہے، کے پی کے کارکردگی کے لحاظ سے نمبر ون ہے۔

    بھارتی جارحیت پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    اس سے قبل عمران خان نے اپنے ٹوئٹ نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدوں پر کشیدگی ہے اور وزیراعظم شاپنگ کررہے ہیں اور چھٹیاں منارہے ہیں۔

  • رائیونڈکسی کی جاگیر نہیں،پورےپاکستان سے لوگوں کو رائیونڈ لے کرجائیں گے، عمران خان

    رائیونڈکسی کی جاگیر نہیں،پورےپاکستان سے لوگوں کو رائیونڈ لے کرجائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈ کسی کی جاگیر نہیں، پورے پاکستان سے لوگوں کو رائیونڈ لے کرجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسپیکر نے صرف انکے خلاف ریفرنس بھیج کر جانبداری کا مظاہرہ کیا، رائیون ڈکسی کی جاگیر نہیں پورے پاکستان سے لوگوں کورائیونڈ لے کرجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا 24ستمبر کو رائے ونڈ کی طرف مارچ کا اعلان


    رہے کہ کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 24 ستمبر کو رائے ونڈ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے پورے پاکستان سے لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

    انہوں نے کہاکہ کراچی کی پولیس کو غیر سیاسی کیے بغیر کراچی میں امن ممکن نہیں، کراچی کے عوام میرے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف قدم اٹھائیں، میں 24ستمبر کو رائے ونڈ کے مارچ کا اعلان کرتا ہوں۔


    مزید پڑھیں : عمران خان رائیونڈ آئے تو بنی گالہ بھی محفوظ نہیں رہے گا، عابد شیرعلی


    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان رائے ونڈ کی جانب آئیں گے تو نہ بنی گالہ رہے گا نہ زمان پارک کا گھر رہے گا۔

  • وزیر اعظم اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان

    وزیر اعظم اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں، پانچ مہینے ہوگئے پانامہ لیکس پر جواب نہیں ملا، جب تک اختیارات نہیں دیئے جاتے قومی اسمبلی کا کوئی فائدہ نہیں۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ مہینے ہوگئے پانامہ لیکس پر جواب نہیں دیا گیا، وزیراعظم نوازشریف پر ٹیکس اور کرپشن کے الزامات ہیں اداروں کو کارروائی کرنی چاہیئے تھی.

    ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا بلاول بھٹو ان کے ساتھ ایک کنٹینرپر کھڑے ہوسکتے ہیں مگر ان کی خواہش ہے کہ بلاول بھٹو سندھ سے تحریک شروع کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو وزیراعظم ہی مضبوط کرتے ہیں، وزیراعظم خود پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولتےہیں، وزیراعظم ہی پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں تو ایوان کیسے مضبوط ہوگا،یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہم5مہینےسے جواب مانگ رہے ہیں اور موجودہ جمہوریت میں جواب دینے کے بجائےاپوزیشن پر حملے ہورہےہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے خود پارلیمنٹ کو کمزور بنا دیا ہے، طوطا مینا کی کہانی سے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوتی، پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوگی تو عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟ وزیراعظم نوازشریف پر ٹیکس اورکرپشن کے الزامات ہیں، ایف بی آر اور نیب کو وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ موقع دیکھ کرہی اسمبلی میں جاؤں گا، کوئٹہ کے جو حالات دیکھے وہ بیان نہیں کرسکتا، عسکری اداروں کیخلاف بیانات ٹھیک نہیں تھے، سندھ اور پنجاب کی پولیس دہشت گردوں سے نہیں لڑسکتی، پولیس کے ادارے میں کام کرنے کی ضرورت ہے، آئی جی اعتراف کرتے ہیں کہ پولیس میں سیاسی عمل دخل ہے،

    پنجاب کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس چھوٹو گینگ سے نہیں لڑسکتی تو دہشت گردوں سے کیا لڑے گی، خیبرپختونخوا پولیس کو ہم نے غیرجانبدار کرکے پروفیشنل بنادیا ہے، پاکستان میں اسٹیٹس کو ہے جو اقتدار میں آنے کیلئے پولیس کو استعمال کرتا ہے، پولیس حکمرانوں کا عسکری ونگ بنا ہوا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام الزام لگانا نہیں مجرموں کو پکڑ کر سزا دلانا ہے،حکومت کبھی بھی اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرتی، انہوں نے مک مکا کرکے پاکستان کی بندر بانٹ کی ہوئی ہے، میں اپنی حلال کی کمائی کرکے پاکستان لایا ہوں، یہ لوگ حرام کی کمائی کرکے پیسہ پاکستان سے باہر لے گئے ہیں،

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کیخلاف ریفرنس تیار کر رہےہیں، میں تو چاہتا ہوں کہ نوازشریف اور میری سماعت ایک ساتھ ہو، میری اور نوازشریف کی ایک ساتھ سماعت اچھاٹی ٹوئنٹی ہوگا، حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل کیوں نہیں ہوا، مدرسہ ریفارمزنیشنل ایکشن پلان میں شامل ہے، بے نظیر کے قاتل مدرسہ حقانیہ میں تھے، تو مدرسے کو کیوں بند نہیں کیا گیا۔

  • تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے، عمران خان

    تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاناما لیکس کیخلاف تحریک انصاف ڈٹ گئی ہے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی، پی ٹی آئی کی تحریک احتساب کا آغاز کل پشاور سے ہوگا، عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور چوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائیگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک احتساب قوم کے لئے فیصلہ کن ہے، تحریک احتساب کا مطالبہ بااثر افراد کا احتساب ہے، طاقتور چوروں کا احتساب نہ ہوا تو ملک کرپشن سے تباہ ہو جائیگا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا 7ا گست سے تحریک چلانے کااعلان


    عمران خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کنٹینر کل دوبارہ اپنی تحریک کیلئے لایا جائے گا، عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے لیڈروں کا احتساب کریں۔

    پی ٹی آئی تحریک احتساب کے دوران پشاور سے راولپنڈی تک مارچ کرے گی، عمران خان مارچ کی قیادت کرینگے گے، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاناما لیکس پر ہر ہفتے الگ الگ شہروں میں مارچ بھی کرے گی۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف نے پاناما لیکس پر حکومت کے خلاف سات اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ٹی اوآرز کے معاملے پر سنجیدہ نہیں ، سڑکوں پر نکلیں گے۔

  • وزیر اعظم جواب نہیں دیتے، بلیک میل کرتے ہیں،عمران خان

    وزیر اعظم جواب نہیں دیتے، بلیک میل کرتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جواب نہیں دیتے، بلیک میل کرتے ہیں۔

    اسلام آباد میں انصاف پروفیشنل فورم سے خطاب میں عمران خان نے کہا نواز شریف اور ان کے وزرا بلیک میلنگ کر رہے ہیں، تحریک احتساب میں تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے۔

    کپتان نے کہا کہ چار حلقے کھول دیتے تو میں وزیر اعظم نہیں بن جاتا، دھرنا دھاندلی کے خلاف تھا اور یہ تحریک اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے ہے، عمران خان نے خطاب میں یہ بھی تسلیم کرلیا کہ اب ان کی عمر زیادہ ہوگئی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں ،پاناما لیکس پر بنائے گئے ٹی او آرز مان گئے تو انہیں پتہ ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے ، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو دیکھ رہے ہیں کہ ان کے سامنے ملک لوٹا جارہا ہے اور وہ کچھ نہیں کر رہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ شریف خاندان جھوٹ بول رہاہے، پاناما پیپرز ہم نے جاری نہیں کئے ہیں، نوازشریف کو ڈر ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے،مجھے کوئی ڈر نہیں میں خود کو پیش کرنے کے لئے تیار ہوں، شریف خاندان نے جائیداد سے متعلق متضاد بیانات دیئے ہیں۔

    عمران خان نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں کہا پنجاب میں تو چھوٹو گینگ غیرقانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا اسی طرح مریم نواز کے نیچے موٹو گینگ کام کر رہا ہے ، ان کے ان الفاظ سے تقریب میں موجود شرکا بہت محظوظ ہوئے

    تقریب میں حکومتوں کی ناکامی اور عمران خان سے متعلق ڈاکو مینٹری بھی چلائی گئی۔

  • آئین کے آرٹیکل40 کے تحت نوازشریف کاصرف احتساب چاہتے ہیں، عمران خان

    آئین کے آرٹیکل40 کے تحت نوازشریف کاصرف احتساب چاہتے ہیں، عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نوازشریف کے استعفیٰ سے ایک بارپھرپیچھے ہٹ گئے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل چالیس کے تحت نوازشریف کاصرف احتساب چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کو انٹر ویو میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف پر منی لانڈرنگ، اثاثہ جات چھپانے اورٹیکس کی عدم ادائیگی کے الزامات ہیں، نوازشریف پوری کابینہ سمیت پارلیمنٹ کوجواب دہ ہیں ۔

    عمران خان نے مارشل لاء اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے بیان سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی جمہوریت کیلئے بیس سال تک محنت کی ، ملک میں جب مارشل لاء لگا تو لاہورسے مٹھائیاں ختم ہوگئی تھیں، میرے بیان کا مقصد جمہوریت کی مضبوطی تھا، بیان میں پاکستان اورترقی کے مارشل لاء کا موازنہ کیا تھا.

    مزید پڑھیں: طالبان دہشت گرد گروپ ہے، عمران خان

    پاکستانی طالبان سے ان کے مبینہ تعلق اور ان کی حمایت کے حوالے سے سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھاکہ یہ بکواس ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں، میرے گذشتہ 10 سالوں کے بیانات اٹھا کر دیکھے جا سکتے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران اینکر نے سوال کیا کہ آپکو طالبان کی طرف نرم رویہ رکھنے پر طالبان خان کہا جاتا ہے؟ توعمران خان کا کہنا تھا کہ زیادہ ترلوگ طالبان کے ایشو کو سمجھ نہیں پاتے، طالبان دہشت گرد ہیں، حکومت پاکستان اورطالبان کے درمیان مزاکرات ڈرون حملے نے ختم کرائے۔،

    عمران خان نے آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کرپٹ مسلم حکمرانوں کی طرح ہے، جامعہ حقانیہ سے متعلق آصف زرداری کا بیان مغرب کی سپورٹ حاصل کرنے کیلئے تھا، زرداری مغرب کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ کتنے لبرل ہیں، جامعہ حقانیہ جہادیوں کی یونیورسٹی تھی تو اپنے دور میں بند کردیتے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ فنڈنگ کا مقصد جامعہ حقانیہ کو مرکزی دھارے میں لانا ہے،  اگر یہ مدرسہ عسکریت پسندی میں ملوث ہے تو اسے گذشتہ حکومتوں کی جانب سے بند کر دیا جانا چاہیے تھا۔

  • حکمران کرپٹ ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی، عمران خان

    حکمران کرپٹ ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی، عمران خان

    اسلام باد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران کرپٹ ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی، پانامہ لیکس کرپٹ لوگوں کیلئے اللہ کی پکڑ ہے اور انھیں اس میں نئے پاکستان کا راستہ نظر آرہا ہے ۔

    اسلام آباد میں منعقدہ ایگری کلچر کانفرنس سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا جبکہ کرپشن ہی پاکستان کا مسئلہ نمبر ون ہے جس کے باعث ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برس کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں 700 ارب روپے کی پراپرٹی خریدی جبکہ اس کے علاوہ اسحاق ڈار کے بیان کے مطابق پاکستانیوں کا 200 ارب روپیہ بیرون ملک ہے ۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان برصغیر کا وہ واحد ملک ہے، جہاں سب سے کم ہیومین ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جاتا ہے، پاکستان میں 200 ارب روپیہ اورنج لائن ٹرین اور 150 ارب میٹرو پر تو خرچ کر دیئے جاتے ہیں کیونکہ ان سے کمیشن ملتا ہے مگر یہ پیسہ پاکستان کے رہنے والوں یا کسانوں پر خرچ نہیں کیا جاتا ۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں 85 فیصد ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے جبکہ حکومت نے بیرون ملک پڑا ہوا پیسہ بھی واپس لانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

  • قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں گے،عمران خان

    قدرتی آفات سے بچاؤ کے اقدامات کئے جائیں گے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، اسپتال میں زیرعلاج مریضوں اور کام میں مصروف ڈاکٹروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے اسپتالوں کے دورے کم کئے جائیں۔

    عمران خان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کے دورے کم کئے جائیں، اسپتالوں کے دوروں سے ڈاکٹروں کا کام متاثر ہورہا ہے۔

    عمران خان نے کہا نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، مکمل تخیمینے کے بعد غیر ملکی مدد حاصل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، اسپتال کے باہرمریضوں کے اہلخانہ نے عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی، جسے پولیس نے ناکام بنا دیا جس پرانہوں نے احتجاج کیا۔