Tag: PTI chairman Imran khan

  • عمران خان آج جوڈیشل رپورٹ پر پارٹی کا ردعمل دینگے

    عمران خان آج جوڈیشل رپورٹ پر پارٹی کا ردعمل دینگے

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی ہے مُشکل میں ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج رپورٹ پر ردعمل آج دینگے مگر جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ  قوم کو مایوسی ہوئی ہے۔

    جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو مایوس کردیا ہے، کمیشن نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کر مسترد کردیا، پی ٹی آئی کے پارٹی اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا گیا، جس کے بعد آج عمران خان رپورٹ پر پارٹی کا رد عمل دینگے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے قوم مایوس ہوئی۔

    وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہنا ہے کہ کھلے دل سےعمران خان کےمطالبات مانے معاہدے کے تحت دونوں پارٹیوں کو فیصلہ تسلیم کرنا ہے۔

      اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا صبح کا بھولا شام کو گھر آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے جبکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ دو ہزار پندرہ الیکشن کا سال ہو نہ ہو لیکن یہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی کا سال ضرور ہے۔

  • کپتان نے سیلفی بنوانے کا ریکارڈ قائم کرڈالا

    کپتان نے سیلفی بنوانے کا ریکارڈ قائم کرڈالا

    کراچی :تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے حال ہی میں اپنے شوہر عمران خان کی کچھ تصاویر شیئر کی، جس میں وہ  سیلفی لے رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی سیلفی کے دیوانے نکلے لیکن انہوں نے سیلفی کو اپنے اسپتال کا مارکیٹنگ ٹول بنالیا، کپتان نے سیلفی بنوانے کا ریکارڈ قائم کرڈالا۔

    کراچی کے نجی ہوٹل میں کپتان نے شوکت خانم میموریل اسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے کی تقریب سجائی، جس میں شرکاء کو کپتان کے ساتھ سیلفی لینے کا شرف حاصل ہوا، مطلب چیک دو سیلفی لو، کپتان اتنے زیادہ خوش تھے کہ سیلفی لینا بھول گئے، ایسا لگا جیسے موبائل کے سگنلز ڈھونڈ رہے ہو۔ایک صاحب ایسے جوش میں آئے کہ سیلفی سے بیٹی کو ہی نکال باہر کیا۔

    عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے لئے صرف ساٹھ منٹ میں سولہ کروڑ روپے جمع کئے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے ٹویٹر پر پورے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا، جس میں انھوں نے بھاری عطیات دیئے اور 70 ملین کی رقم جمع کی۔

  • پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو رینجرز کچھ نہیں کرسکتی،عمران خان

    پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تو رینجرز کچھ نہیں کرسکتی،عمران خان

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے واقعے پر پورا ملک غمزدہ ہے، جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائیگا، کراچی میں رینجرز کچھ نہیں کر سکتی۔

    اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا رینجرز کچھ نہیں کر سکتی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن جس جماعت کو دہشت گرد جماعت کہتے ہیں کرسی بچانے کیلئے اسی جماعت سے اتحاد کر لیتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں اوپن ٹرائل ہوتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دھاندلی پکڑنے کا طریقہ بتایا تو بڑے غباروں سے ہوا نکل گئی۔

  • دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، عمران خان

    دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہےعام انتخابات میں دھاندلی اضافی بیلٹ پیپرچھاپ کرکی گئی، پنجاب کے وی آئی پی حلقوں کےلیےہزاروں اضافی بیلٹ پیپرچھپوائے گئے،کپتان کاکہنا تھا پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،بڑے بڑے کھلاڑیوں کےنام سامنےآئیں گے۔

      تحریک انصاف نے دعوٰی کیا ہے کہ عام انتخابات میں ہزاروں اضافی بیلٹ پیپرچھپوا کرمنظم انداز میں دھاندلی کی گئی، خیبرپختونخوا میں اوسطن تین سےچارفیصد اضافی بیلٹ پیپرچھپےلیکن نوازشریف کےداماد کےحلقےمیں سولہ فیصداضافی بیلٹ پیپرچھاپ کربھیج دیےگئے۔

     انہوں نے کہا کہ پنجاب کےالیکشن کمشنرنےوی آئی پی حلقوں میں ہزاروں اضافی بیلٹ پیپربھیجےتھے،عمران خان نےکہا کہ پنجاب کےسابق الیکشن کمشنرمحبوب انورکہتےہیں انہیں کچھ علم نہیں تھا، وہ یہ سمجھےتھے کہ کچھ بھی کرلیں ان سےکچھ پوچھا نہیں جائےگا۔

    ان کاجھوٹ کھل کرسامنےآگیا کپتان نےکہاکہ ان معاملات کافیصلہ الیکشن ٹریبونل نہیں کرسکتا،جوڈیشل کمیشن ہی کرے گا عمران خان نےدعوٰی کیاابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے،کئی کھلاڑیوں کےنام سامنےآئیں گے۔

  • الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں خود ملوث ہے ، عمران خان

    الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں خود ملوث ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پھر دہرا دیا کہ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا قبول کریں گے، انھوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کے قیام کے باوجود دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک سوال پر کہا کہ الیکشن کمیشن خود دھاندلی میں خود ملوث ہے۔

    عمران خان نے کہا حکومت پنجاب جوڈیشل کمیشن کے قیام کے باوجود منڈی بہاؤالدین میں دھاندلی کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماء نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو ایک سو چھبیس روزہ دھرنے کا ثمر قرار دے دیا۔

  • نادراکی پری اسکین رپورٹ نے دھاندلی ثابت کردی، عمران خان

    نادراکی پری اسکین رپورٹ نے دھاندلی ثابت کردی، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں نادراپری اسکین رپورٹ نے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ثابت کردی ہے۔

    عمران خان ملے چئیرمین نادار سے اور این اے ایک سو بائیس کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا انہوں نے نادرا سے پری اسکین رپورٹ حاصل کرلی ہےایک ہفتےمیں دوسری وکٹ گرنےکا جلد پتہ چل جائےگا۔

     عمران خان کا کہنا تھا چوبیس پولنگ اسٹیشنزکےالیکٹرول رولزغائب کر دیےگئے تیس پولنگ اسٹیشنزمیں اضافی بیلٹ کےسیریل نمبرز کا انکشاف ہوا ہے پچاس پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ دوسرے پولنگ اسٹیشنز کے ملے۔

     عمران خان کا کہنا تھا جلدی جلدی میں جعلی بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سعدرفیق اورایازصادق سےکوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنے تعلق کا ذکرکچھ اس طرح کیا عمران خان کا کہنا تھا الیکشن ٹریبونل کی رپورٹ سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت کیوں چار حلقے کھولنے پر تیار نہیں تھی ۔

  • این اے125پرفیصلےسےدھاندلی کی تصدیق ہوگئی، عمران خان

    این اے125پرفیصلےسےدھاندلی کی تصدیق ہوگئی، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے انتخابات میں دھاندلی کی تصدیق ہوگئی، دوبارہ الیکشن سےپہلےانتخابی افسروں کوبلاکرپوچھا جائےدھاندلی کس کےکہنے پرکی تھی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے پھر کہہ دیا یہ الیکشن کا سال ہے عمران خان کا کہنا تھا انتخابی افسروں کو جوڈیشل کمیشن میں بلا کر پوچھا جائے کہ کس نے دھاندلی پرمجبورکیا تھا۔

     عمران خان کا کہنا تھا ابھی توآغاز ہے، وزیر اعظم بھی ایوان میں جلد اجنبی ہوجائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا الیکشن ٹریبول نے ابھی ابتدائی رپورٹ دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حلقے میں ایک ووٹرز نے اوسطا چھے ووٹ ڈالے، دھاندلی نہیں ہوئی تو حکمران اسٹے آرڈرکیوں لیے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ این اے ایک سو پچیس میں الیکشن ٹریبول نے دھاندلی کی نشاندہی کرتے ہوئے دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا ۔

  • خیبر پختونخواہ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آرہی ہے، عمران خان

    خیبر پختونخواہ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آرہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آ رہی ہے،تبدیلی کے لئے میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈراموں کی بجائے صوبے میں یکساں تعلیم کا جدید نظام متعارف کروا رہے ہیں۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں مثالی تعلیم کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کو اپنایا جا رہا ہے،غریب اور امیر کے بچوں کو ایک جیسی معیاری اور جدید تعلیم فراہم کی جا رہی ہے جس سے صوبے میں تبدیلی آ رہی ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے لئے میگا پراجیکٹس کے مصنوعی ڈراموں کی ضرورت نہیں بلکہ پنجاب حکومت صوبے میں یکساں اورمعیاری تعلیم کے ذریعے غریب لوگوں کی زندگی بدلے۔

    عمران خان نے پنجاب حکومت کے دانش اسکول پراجیکٹ کی شفافیت پر تحگظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب سے مطالبہ کیا کہ د انش اسکولز کی شفافیت سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

  • پشاور:عمران خان کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور:عمران خان کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: عمران خان پشاور میں طوفانی بارش سے زخمیوں کی عیادت کیلئے پہنچ گئےان کا کہنا تھا کہ کل ہی آنا تھا، مریضوں کو پریشانی سے بچانے کیلئے نہیں آیا۔

    میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کی مسلسل تنقید کے بعد عمران خان بالآخر آج پشاور پہنچے، طوفانی بارشوں سے زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچے تو اہلیہ ریحام خان بھی ہمراہ تھیں ۔

    عمران خان نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈائیریکٹر ہاسپٹل ڈاکٹر عدنان تاج سے ملاقات میں زخمیوں سے متعلق تفصیلات لیں ۔

    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے آنے سے منع کیا تھا اس لئے کل نہیں آیا عمران خان کا کہنا تھا کہ تنقید کا جواب جان بوجھ کر نہیں دیا وزیر اعلیٰ اور میں ڈاکٹر سے رابطے میں تھے ۔

    بارش اورآندھی کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال زخمیوں سےبھرگیا تھا اورانتظامیہ نےمزید زخمی لینےسےانکارکردیا تھا کپتان نےیقین دلایا کہ تین ماہ میں اسپتال کی حالت بہترہوجائےگی۔

  • ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، عمران خان

    ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے، عمران خان

    اسلام آباد: ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بھی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔

    سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مشورہ دیدیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں خامیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پینتیس سال سے ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو بدلنے کی بات کررہا ہوں لیکن کوئی بہتری نہیں آرہی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ نظام کو تبدیل کئے بغیر بہتری نہیں آسکتی۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات میں دھاندلی کرنے پر نجم سیٹھی کو چئیرمین پی سی بی کے عہدے سے نوازا، ٹیم کی بربادی کی ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔