Tag: PTI chairman

  • نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،عمران خان

    نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انتخابی دھاندلیوں کے خلاف جدوجہد چودہ ماہ سے جاری ہے۔

    بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلیوں کے الزامات کے بعد نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، دھاندلیوں کی تحقیقات تک نوازشریف کو اقتدار مسلم لیگ ن کے کسی دوسرے ممبرکے حوالے کردینا چاہئیے۔

    انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی موجودگی میں آزادانہ تحقیقات نہیں ہوسکتیں، سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لے کر نئے الیکشن کا حکم دینا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ دھاندلیوں کے خلاف جدوجہد چودہ ماہ سے جاری ہے، اکیس سو صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر بھی جاری کیا لیکن اس کا نوٹس نہیں لیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء کے لئے سب کو آواز بلند کرنا چاہئیے، جمہوریت صرف انتخابات کرانا نہیں، بلکہ صاف وشفاف انتخابات کرانا ہے، عدالت نے شاہراہ دستورخالی کرنے کا حکم دیا تھا ، ہم شاہراہ دستور پر نہیں اس لئے کورٹ کا حکم ہم پر نافذ نہیں ہوتا۔

  • عمران خان کی قوم سے جیو اور جنگ اخبار کے بائیکاٹ کی اپیل

    عمران خان کی قوم سے جیو اور جنگ اخبار کے بائیکاٹ کی اپیل

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے جو دل سے پاکستانی ہوگا وہ جنگ اخبار نہیں خریدے گا، ان کا کہنا تھا میر شکیل الرحمان نے جیو اور جنگ اخبار کے ذریعے فوج کے خلاف مہم چلائی ، جیو اور جنگ گروپ نواز لیگ کا میڈیا سیل بن گیا ہے۔

     عمران خان نے کہا  کہ میرشکیل نوازشریف کےمیڈیا سیل کا کام کررہا ہے، میرشکیل لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے، پیسے بناتا ہے، جیو،جنگ گروپ کو باہر سے فنڈز ملتے ہیں، بائیکاٹ جنگ اور جیوگروپ کے صحافیوں کیخلاف نہیں ہیں۔

    شاہراہ دستور پر رات گئے آزادی مارچ سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اگر پرامن کارکنا ن کے خلاف پولیس کاروائی کی گئی تو وہ خود وزیراعظم ہاؤس کی مار چ کریں گے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اس سے زیادہ پرامن جلسہ ہو ہی نہیں سکتا، اس موقع پر عمران خان نے وزیر اعطم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جعلی وزیراعظم ہو مستعفی ہوجاؤ، اپنے کارکنان کو تلقین کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ پر امن رہیں۔

  • جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، چودھری محمد سرور

    جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، چودھری محمد سرور

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کے استعفی کے علاوہ تمام اپوزیشن کے مطالبات پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔

    قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے ملک میں جاری سیاسی بحران پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے واضح کیا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اس سے ملکی سلامتی کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، جمہوری قوتیں مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل تلاش کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی قوتوں کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے۔

    دوسری طرف گورنر پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکے، جس پر عوامی تحریک کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ نظام کی تبدیلی سے کم پر حکومت سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔

  • آزادی مارچ کےشرکاء کی ریڈزون کی جانب پیش رفت

    آزادی مارچ کےشرکاء کی ریڈزون کی جانب پیش رفت

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے پابندی کے باوجود ریڈ زون کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے۔

    اسلام آباد کے ریڈ زون میں پارلیمنٹ ہاؤس ، وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کے علاوہ وہاں غیرملکی سفارتکار بھی مقیم ہیں، یہ علاقہ انتہائی حساس ہے اور آزادی مارچ کے شرکا کی نظریں اسی پر نظر آتی ہیں، اس وقت تحریک انصاف کا قافلہ کشمیر ہائی وے پر ہے جہاں سے آگے سرینا چوک ہے اور اس کے عقب میں ریڈ زون ہے ۔

    جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کوسرینہ چوک پر اسٹیج بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے ، جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان نے سرینہ چوک پر اسٹیج لگانا شروع کردیا ہے۔

    اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا کوئی کارکن ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا، عمران خان آج اپنے خطاب میں اہم اعلان کرینگے۔

  • حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار

    حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار

     حکومت نے عمران خان کو پیغام پہنچا دیا کہ حکومت عمران خان کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں، سیاسی درجہ حرارت میں کمی لانے کیلئے پنجاب کے گورنرچوہدری سرورآگے آگے رہیں اور رابطے شروع کردیئے۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت نے مقتدر حلقوں کے سیسوں کوپگھلانا شروع کردیا ہے، حکومت نے لچک دکھاتے ہوئےعمران خان کو پیغام بھیج دیا کہ وہ اُن کے آئینی مطالبات ماننے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسمیت انتخابی اصلاحات کے مطا لبات تسلیم کرنے پر رضا مند ہے، سیاسی تناؤ کے حل میں وزیراعظم کی عمران خان سےملاقات بھی متوقع ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے رابطوں کیلئے گورنر پنجاب کے اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پی ٹی آئی اور حکومت میں ثالثی کردار امیرجماعت سراج الحق سے رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کیلئے شہباز شریف کو اعتماد میں لےلیا، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا تھا  کہ مسائل حل کرنےکی کوشش کررہے ہیں،  گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گھمبیر سیاسی صورتحال کے حل کے لئے سینٹر رحمان ملک سے ٹیلی فونک گفتگوبھی کی۔

  • تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک کے مارچ پر حملہ، پومی بٹ گرفتار

    تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک کے مارچ پر حملہ، پومی بٹ گرفتار

    گوجرانوالہ: آزادی مارچ پر پتھراو کرنے کے الزام میں ارسلان بٹ عرف پومی بٹ نے تھانہ سبزی منڈی میں ایف آئی آر درج ہونے پر خود گرفتاری دے دی ہے مجھے گولو بٹ کے ساتھ منصوب نہ کیا جائے۔

    واقعہ کی خبر میڈیا پر آتے ہی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے آزادی مارچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاتھا، حکومت پنجاب نے آر پی آو اور کمیشنر گوجرانوالہ کو ہدایت جاری کی کہ آزادی مارچ پر پتھراو کرنے والے زمہ داروں کے خلاف فوراََ مقدمہ درج کروائیں اس کی روشنی میں سبزی منڈی پولیس نے آے ایس آئی محمد ریاض کی مدععیت میں دونوں طرف سے دس دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس کے بعد پومی بٹ اپنے بھائی رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد کے ہمراہ تھانے پہنچا جہاں پولیس نے اسے حراست میں لے کر لاک اپ کردیا ،پومی بٹ مسلم لیک ن کے سرگرم کارکن ہیں اور ممبر صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں آے آر و ائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پومی بٹ کا کہنا تھا کہ وہ بے قصور ہیں، گوجرانوالہ کے واقعے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

    ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملے کی قیادت ایم پی اے عمران خالد کے بھائی پومی بٹ کررہا تھا، ذرائع کے دعوے کے مطابق حملے سے پہلے کل رات پومی بٹ، خرم دستگیر کے خاص آدمیوں اور پولیس کے درمیان پلاننگ ہوئی۔حملہ آوروں کا ٹارگٹ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت تھی۔

  • کوئی نقصان ہوا تو وزیراعظم نوازشریف ذمہ دار ہوں گے،عمران خان

    کوئی نقصان ہوا تو وزیراعظم نوازشریف ذمہ دار ہوں گے،عمران خان

    گوجرانوالہ :اے آروائی نیوز سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پرامن قافلے پرپتھراؤ اور فائرنگ کی گئی،کوئی نقصان ہوا تو وزیراعظم نوازشریف ذمہ دار ہوں گے۔

    عمران خان نےکہا کہ پولیس تحفظ فراہم نہیں کررہی،  پولیس نے شر پسندوں کو روکنے کے بجائے ان کی معاونت کی، میں حکومت پر واضح کر دینا چاہتا ہوکہ ‘آزادی مارچ’ کو کوئی قوت نہیں روک سکتی اور اس صورتحال کے بعد وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ تیار کرلینا چاہیے میں ان سے اسلام آبد میں نمٹ لونگا۔

    عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اپنا استعفی تیار رکھیں اُن کی بادشاہت اور گلو بٹ طرزحکومت جلد ختم ہوگا، آزادی مارچ کو کوئی نہیں روک سکتا، کار کن پرامن رہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شیرانوالہ پل کے مقام پر مسلم لیگ نواز کے کارکنان نے پولیس کی گاڑیوں پر کھڑے ہوکر پی ٹی آئی کے کارکنان پرپتھر مارے ہیں۔ ’انھیں شرم آنی چاہیے یہاں عورتیں اور بچے ہیں۔ میرے سارے کارکن سن لیں میں انھیں چھوڑوں گا نہیں۔

     انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نون لیگ کے ‘گلو بٹوں’ نے ان کے کنٹینز پر حملہ کیا، تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکنوں نے پرامن قافلے پر حملہ کیا اور فائرنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ  وہ اسلام آباد  پہنچ رہے ہیں اور وہاں پہنچ کر وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کریں گے

    گجرنوالہ میں تصادم کے بعد پی ٹی آئی کے قافلے کو جی ٹی روڈ پر روک لیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

  • لاہور:عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا آغاز

    لاہور:عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کے آزادی مارچ کا آغاز

    لاہور: آزادی مارچ کے لئے عمران خان لاہور سے روانہ ہوگئے، آزادی آزادی کے بلند شگاف نعروں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین نےدعا کے بعد مختصر خطاب میں کہا  آزادی کوئی بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا چھیننی پڑتی ہے، آزادی اور جمہوریت کے لئے  جدو جہد کی ضرورت ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ  عوام اپنے بچوں کےمستقبل کیلئےآزادی مارچ میں شریک ہوں

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے بچوں کےمستقبل کیلئے آزادی مارچ میں شریک ہوں، ان کا کہنا تھا کہ خود کو حقیقی معنوں میں آزاد کرانے کے لئے آج کا دن بہت اہم ہے، آج ملک سے بادشاہت کے خاتمے کا آغاز ہو گا کیونکہ  اصلی آزادی سچی جمہوریت سے ہی ملتی ہے۔

    زمان پارک کے باہر آزادی مارچ کیلئے جانے والوں کی بے قراری دیدنی تھی، ہاتھوں میں قومی اور پارٹی پرچم اٹھائےآزادی کے متوالوں کابس ایک ہی مقصد نظر آیا۔ اپنے قائدکی رہنمائی میں نئے پاکستان کی تلاش، آزادی مارچ کے کنٹینر میں سوار ہوتے ہی کپتان نے کارکنوں کا جوش وخروش بڑھاتے ہوئے ہاتھ ہلا کرنعروں کا جواب دیا۔

    آزادی مارچ کےلئے زمان پارک سے روانہ ہونے والے قافلے میں تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی ،شاہ محمود قریشی سمیت ہزاروں مرد، خواتین ،بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں، نئے پاکستان کھوج میں نکلنے والے تحریک انصاف کا پڑاؤ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کے باہر ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آج لاہور سے آزادی اور انقلاب مارچ اسلام کے لئے روانہ ہو رہا ہے، عمران خان اور طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا خاتمہ کر کے ملک میں حقیقی جمہوری نظام رائج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ آزادی اور انقلاب مارچ کو روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو گزشتہ روز ہی سیل کردیا گیا تھا اور شہر میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

    ادھر لاہور میں واقع منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہے، تاہم انتظامیہ نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور قسم کی نقل و حرکت کے لیے خبردار کیا ہے۔

  • چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    چاہے جیل جانا پڑےاسلام آباد جائیں گے، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی۔

    عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم کسی سے لڑنے اسلام آباد نہیں جارہے، ہمارا لانگ مارچ پرامن ہے،ہم غیرآئینی مارچ نہیں کریں گے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہیں جیل بھی جانا پڑے پھر بھی مارچ نہیں رکے گا،لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کی سمجھ نہیں آرہی، چیئرمین تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی نارضگی پر کہا کہ جاوید ہاشمی کو تحفظات تھے تو مجھ سے بات کرتے، دھاندلی سے جیتنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

  • انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    انقلاب اور آزای مارچ , پی ٹی آئی اور عوامی تحریک میں چار نکات پراتفاق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک مین انقلاب اور آزای مارچ پر چار نکات پر اتفاق ہوگیا، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی جدوجہد پرامن اور آئین کے دائرے میں ہوگی، مارشل لا کے نفاذ کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔

    شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی طاہرالقادری سےملاقات میں انقلاب اورآزادی مارچ کیلئے چار نکات پراتفاق ہوگیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےدونوں جماعتوں کی جدوجہد جمہوری ہوگی،جس کا مقصدحقیقی جمہوریت رائج کرنا ہے،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات بگڑے تو ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہوگی، شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اس جدوجہد میں کوئی غیر آئینی اقدام کیا گیا تومزاحمت اور مذمت کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ان کامقصد ملک میں جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، نہ ہی جمہوریت کیخلاف کوئی سازش کی جارہی ہے۔