Tag: PTI chairman

  • دھرنانہ دیتے تو شاید لوگ پاناما لیکس کو بھول جاتے‌‌، عمران خان

    دھرنانہ دیتے تو شاید لوگ پاناما لیکس کو بھول جاتے‌‌، عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں سیاست نہیں کررہا، مافیا کا مقابلہ کر رہا ہوں، اگرہم دھرنا نہیں دیتے تو شاید لوگ پانامالیکس کو بھول جاتے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چار روزہ دورے پر کراچی پہنچے ، تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پالیسیاں تاجروں کی سفارشات کی روشنی میں نہیں بنائی جاتیں، پالیسیاں سفارشات کی روشنی میں بنائیں تومسائل نہیں ہونگے، تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے ہوں گے، مسائل حل کرنے سے بے روزگاری پر قابو پایا جاسکے گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ طیب اردگان نے بتایاوزیراعظم سیکریٹریٹ میں ایک دفترہے، دفترکےحکام براہ راست صنعتکاروں سے رابطے کرتے ہیں ، چین کی ترقی کی سب سےبڑی وجہ طویل المدتی منصوبے ہیں، 60 کی دہائی میں ہماری صنعت تیزی سےترقی کررہی تھی، قلیل مدتی منصوبے بنائے گئے جس کی وجہ سےکرپشن بڑھی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا لیکن پھر اچانک پیچھے رہ گیا، خیبرپختونخوا میں 300مائیکر و ہائیڈل پاوراسٹیشن بنائے ہیں، کالام میں چشمے پر ہائیڈل اسٹیشن بنایا، ہائیڈل اسٹیشن سے3 روپے فی یونٹ بجلی مل رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان ایک دم اٹھے گا، صرف 200 سو لوگ درکار ہیں جو اداروں کو درست کردیں گے، عمران خان


    انکا کہنا تھا کہ مہاتیر محمد نے کہا ملک کو نقصان 2قسم کی کرپشن پہنچاتی ہے، چھوٹی سطح پرپٹواری وغیرہ کی کرپشن اتنانقصان نہیں پہنچاتی، دوسری کرپشن وزرا کرتے ہیں، جو ملک کوکھاجاتی ہے، 60 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس کوالٹی کی تھی، ہم زوال کاشکار ہوتے گئے جبکہ دیگر ممالک آگے نکل گئے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی میں 80کی دہائی سے پہلے کیا تھا یہ لوگ جانتے ہیں، عرب شیخ کراچی میں چھٹیاں گزارنے آتے تھے، مدعو کرنے پر کاٹی کا شکر گزار ہوں، تاجروں کو ساتھ ملانے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، بے روزگاری بڑا مسئلہ ہے ، معاشی حالات خراب ہیں ، میں سیاست نہیں کررہا،مافیا کا مقابلہ کر رہا ہوں۔

    انکا خطاب میں کہنا تھا کہ معاشی حالات یہ ہیں کہ درآمدات بڑھ گئی ہیں، ملک میں سالانہ4ہزارارب روپےکی کرپشن ہورہی ہے، کرپشن نےملکی ادارےتباہ کردیئےہیں، خیبرپختونخوا کی پولیس آج پورے ملک میں مثالی پولیس ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، شوگرملزمالکان کاشتکاروں کو گنے کی صحیح قیمت ادا نہیں کررہے، اقتدارمیں والاصنعتیں لگائے گا تو حقیقی صنعتکاروں کا کیا بنے گا، کراچی اس لئےاہم ہےکیوں کہ یہ پاکستان کامعاشی حب ہے، ہماری حکومت نے30فیصدفنڈزبلدیات کودیئے، کراچی سے براہ راست میئرمنتخب ہونا چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاناما میں ڈیوڈکیمرون کانام آیا تو تومستعفی ہوگئے، انہوں نے اسمبلی میں جواب دیا،جوابی مقدمے درج نہیں کرائے، نوازشریف کا نام آیا تو جواب دینے کے بجائے قطری خط بھیج دیا۔

    انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف نےنوازشریف کوکہاتھاپاناماکولوگ بھول جائیں گے، اگرہم دھرنانہیں دیتےتوشایدلوگ پانامالیکس کوبھول جاتے، ہم نےدھرنےکےذریعےپانامالیکس کوبھولنےنہیں دیا، فاٹاانضمام کامعاملہ بھی حل نہیں کیا گیا تو ہمارے پاس آپشن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان

    نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتےکراچی آرہاہوں ، پی ٹی آئی سندھ کوآصف زرداری کے چنگل سے چھڑوائے گی، نواز شریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے علی زیدی کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کراچی آرہا ہوں، عوام سے ملکر آصف زرداری اور ٹولے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی لوٹ کھسوٹ ناقابل برداشت ہے، پی ٹی آئی سندھ کوآصف زرداری کےچنگل سے چھڑوائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کو کٹہرے میں لے آئے اب آصف زرداری کی باری ہے ، ملک کرپشن فری کرنے کیلئے آصف زرداری کا تعاقب کرینگے۔


    مزید پڑھیں : سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے: عمران خان


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پر خصوصی توجہ ہے، تبدیلی کے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی بدترین انتظامی کارکردگی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے، سندھ کے ظالم حکمرانوں نےعوام کوصاف پانی سےبھی محروم رکھاہے، کھوکھلے نعروں سے سندھ کے عوام کی رگوں میں زہر اتارا جارہا ہے۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھی عوام پر بدترین اور کرپٹ ترین ٹولہ مسلط ہے، شہری اور دیہی سندھ کی امیدوں کا واحد مرکز تبدیلی کاپیغام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بڑھتی آلودگی پاکستان کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے،عمران خان کاٹوئٹ

    بڑھتی آلودگی پاکستان کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے،عمران خان کاٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑھتی آلودگی پاکستان کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے، ماحولیاتی تبدیلی اورآلودگی کےخلاف پوری قوم کوکام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے دہلی میں جاری بھارت اور سری لنکا کا تیسرا ٹیسٹ آلودگی کے باعث روکنے کا حوالہ دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بڑھتی آلودگی پاکستان کے لیےخطرے کی گھنٹی ہے، آلودگی کے بڑھتی سطح ہمارے بچوں کےلیےخطرہ ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اورآلودگی کےخلاف پوری قوم کوکام کرنا ہے۔

    ،

    یاد رہے کہ دہلی میں دم گھٹنے والی آلودگی نے سری لنکن ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا تھا اور دہلی میں جاری بھارت اور سری لنکا کا تیسرا ٹیسٹ آلودگی کے باعث روکنا پڑگیا۔

    ماحولیاتی آلودگی اتنی زیادہ تھی کہ بولرزکیلئے بولنگ کرنا عذاب تھا اور فیلڈنگ بھی امتحان سے کم نہ تھی، دنیش چندی مل سمیت پوری ٹیم ماسک پہن کر فیلڈنگ کرتی رہی، برداشت کی حد ختم ہوتی ہوئی تو لہرو گاماگے نے بولنگ سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ بھارتی دارلحکومت دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار دیا جا چکا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

    پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت احتساب قانون کو کمزور کرنا چاہتی ہے، پاکستان میں حکمران پیسہ لوٹنے والوں کوتحفظ دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین میں کرپٹ افراد سزا ملنے کے بعد خودکشی کرلیتے ہیں، ہمارے ملک میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کوایلیٹ حکمران تحفظ فراہم کرتے ہیں، ن لیگی حکومت احتساب کے موجودہ قانون کو کمزورکرنا چاہتی ہے۔

    دیگرممالک میں انسداد کرپشن قوانین کاسخت نفاذہوتاہے، کرپٹ افراد کو سخت سزا کے ساتھ معاشرتی بائیکاٹ کا خوف بھی ہوتا ہے،پاکستان میں ایلیٹ حکمران عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو گلےلگاتے ہیں۔

    اس سے قبل ڈی آئی خان کیس کےفیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کئی سال بعدکسی عدالت کی رپورٹ میں پولیس کی تعریف ہوئی، پشاورہائیکورٹ نےآئی جی،کےپی پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پی ٹی آئی مخالفین اورموقع پرست عناصرکی مہم کا خاتمہ ہوجانا چاہیے، فیصلے سے مخالفین،موقع پرست کی شرمناک مہم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کا تونسہ شریف میں پاور شو، عمران خان خطاب کریں گے

    تحریک انصاف کا تونسہ شریف میں پاور شو، عمران خان خطاب کریں گے

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں , پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجادیا گیا۔

    جلسے کیلئے سولہ فٹ اونچا اور اسی فٹ لمبا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور 10ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور ہرسو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں۔

    جلسے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بیس ہزار اہلکار،خاردارتاریں، واک تھروگیٹس اوراسنیپ چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا پاور شو ہوگا۔

    دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے کیلئے تونسہ شریف کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی ہمراہ ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں سیاست ایک نئے رخ کا تعین کررہی ہے، عمران خان


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست ایک نئے رخ کا تعین کررہی ہے، شریف خاندان نے اپنے مفاد کے لیے ملک کے اداروں کو تباہ کی، ہ منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھجوایا جارہا تھا اور ادارے خاموش تھے، شریف خاندان نے اپنے ذاتی نوکروں کو اداروں میں تعینات کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا

    عمران خان نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں معاشی تباہی کے خدشات بڑھ رہے ہیں، ملک میں گورننس مکمل طور پر مفلوج ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات ضروری ہیں،جمہوریت بچانے،مضبوطی کے لئے الیکشن کی ضرورت ہے۔

    انھوں ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ورلڈبینک رپورٹ سے ظاہر ہے ، معاشی اہداف پانےمیں ناکامی ہوگی۔

    خیال رہے کہ عالمی بینک نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی کارکردگی مایوس کن ہے، قلیل مدتی قرضوں پر انحصار ملکی معشیت کیلئے نقصان دہ ہے، قلیل مدتی قرضوں پرانحصارسےان قرضوں کی واپسی کےمسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان اقبال کا شاہین ہوگا،عمران خان

    وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان اقبال کا شاہین ہوگا،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اقبال نے مسلمانان ہندکو قدموں پر کھڑا ہونے کا سبق دیا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان اقبال کا شاہین ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم اقبال پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم ولادت پرشاعرمشرق کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں علامہ اقبال نےاپنے فکر انگیز کلام سےقوم کو یکجا کیا۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ اقبال نے مسلمانان ہندکو قدموں پر کھڑا ہونے کا سبق دیا، اقبال نےقومی اہمیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کاخصوصی درس دیا، پاکستان کو حقیقی مقام دلانے کیلئے اقبال کے فلسفے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا ہر نوجوان اقبال کا شاہین ہوگا، نوجوان کلامِ اقبال کو اپنی شخصیت و کردار سازی کا مرکز بنائیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔

    خیال رہے کہ حکیم الامت ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کا140واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے اور یوم اقبال کےحوالے سے ملک بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے بیانات سےثابت ہواملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے ،عمران خان

    نوازشریف کے بیانات سےثابت ہواملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے ،عمران خان

    چترال : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب کو غربت سے نکالنا لیڈر کی ذمہ داری ہوتی ہے، نوازشریف کے بیانات سےثابت ہواملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو تباہ نہیں کرسکتا، چترال کے عوام شریف ہیں،مجھے کیوں نکالا والے شریف نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چترال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب کو غربت سے نکالنا لیڈر کی ذمہ داری ہوتی ہے، لیڈر اس سوچ کیساتھ آتا ہے تو سیاست عبادت بن جاتی ہے ، لیڈر اپنی ذات کیلئے آتا ہے تو مظلوم شکل بنا کر کہتا ہے مجھے کیوں نکالا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان کو ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہئے ، بلدیاتی نظام میں ہم سے ایک غلطی ہوئی ہے، چترال سے ایسا نمائندہ اٹھائیں گے جو ایڈمنسٹریشن جانتا ہو۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ ایم این ایزاور ایم پی ایز کا کام قانونی سازی کرنا ہے، خاقان عباسی نے اپنے ایم این ایز کو 94ارب روپے دےدیئے ، اصل میں پاکستان کی تباہی 1985 کے بعد سے شروع ہوئی، جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا تھا وہ ان کی جیبوں میں جارہا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایم این ایز،ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈ نہیں دے گا، اگرآپ کی نظر ترقیاتی فنڈز پر ہے تو پی ٹی آئی میں نہ آئیں، ترقیاتی فنڈز کا پیسہ صرف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 2018 کے انتخابات جیت کر سب سے پہلے 4ایمرجنسی لگائیں گے، حکومت میں آکر سب سے پہلے تعلیم کی ایمرجنسی لگائیں گے ، تمام پاکستانیوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں گے ، کےپی کے میں اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ، آج کےپی کے میں 9ہزار ڈاکٹرز ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسری ایمرجنسی ماحولیات کی بہتری کےلئے لگائیں گے ، درخت نہ لگائے تو گلیشیئر جلدی پگھلتے ہیں، جنگلات سے گرمی میں کمی آئے گی ، جنگلات سے گرمی میں کمی آئے گی ، آج ماحولیات کا جو حال ہے پورےپنجاب میں اسموگ ہے ، اسموگ سے بچے بیمار ہورہے ہیں اسکول نہیں جارہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئلے پر پاور اسٹیشن بند کئے جارہےہیں اور یہاں لگ رہےہیں، قوم کو ملک کی صفائی پر لگائیں گے، تیسری ایمرجنسی کرپشن پر قابو پانے اور قرضے ختم کرنے کیلئے لگائیں گے۔


    مزید پڑھیں : تفصیلی فیصلے سے نوازشریف کو ’ کیوں نکالا‘ کا جواب مل گیا ہوگا، عمران خان


    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چترال کا ڈسپلن پورے پاکستان میں لیکرجانا ہے ، اسمبلی میں ڈاکو، قبضہ گروپ دیکھے ہیں،جیلوں میں صرف غریب نظر آئے، عوام یاد رکھیں پاکستان غریب نہیں، ملک میں بڑے بڑے اثاثے پڑے ہیں، حکومت کرنےوالوں کوحکومت کاسلیقہ نہیں، نوازشریف کے 29جائیدادیں لندن میں ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ جرم نہ ہونے پر آئی جی چترال کی تعریف کررہےتھے، چترال کے عوام شریف ہیں،مجھے کیوں نکالا والے شریف نہیں، نوازشریف کے بیانات سےثابت ہواملک نہیں اپنی دولت پیاری ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو تباہ نہیں کرسکتا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ عدالتی نظام قائم رہنے سے قوم کا اعتماد بحال رہتاہے، خوشی ہے کہ عدالت نے نوازشریف کو سوال کا جواب دیا، عدالت نے نوازشریف کو مجھے کیوں نکالا کا جواب دےدیا ، عدالت نے کہا انھوں نے اسمبلی ، عوام ، سپریم کورٹ سے جھوٹ بولا، آج ثابت ہوگیا کہ شریف خاندان جھوٹ بول رہا ہے، سب کچھ سامنے آگیا ہے کہ نوازشریف نے پیسہ کیسے چوری کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے،عمران خان

    سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، نوازشریف کا یہ عمل اداروں کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ،نوازشریف کو شرم آنی چاہئے، ججز نے نوازشریف کی کرپشن اورناجائزآمدن بے نقاب کی۔

    عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف یہ سب لوٹی ہوئی دولت عوام سے چھپا نے کیلئے کررہےہیں، نوازشریف کا یہ عمل اداروں کوتباہ کرنے کےمترادف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نےالیکشن ریفارمزایکٹ 2017چیلنج کردیا

    عمران خان نےالیکشن ریفارمزایکٹ 2017چیلنج کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےالیکشن ریفارمزایکٹ 2017چیلنج کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریفارمزایکٹ کی شقوں 9، 10 اور203 کوکالعدم قرار دیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں الیکشن ریفارمزایکٹ 2017 کیخلاف درخواست دائر کردی ، درخواست عوامی مفادکےآرٹیکل184/3کے تحت دائرکی گئی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پانامافیصلے کے نتیجے میں نوازشریف کونااہل کیاگیا پاناماکیس کے نتیجےمیں نوازشریف کوپارٹی عہدے سے ہٹنا پڑا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف کیلئے پارٹی عہدے پر الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں، الیکشن ایکٹ2017میں کی گئیں ترامیم آئین سےمتصادم ہیں، بطوررکن اسمبلی سےنااہل ہونےوالاشخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا۔

    عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017پولیٹیکل پارٹیزآرڈرز2002 کےبرخلاف ہے، ایکٹ2017میں ہونےوالی ترامیم آرٹیکل204 اور  175کے خلاف ہیں، ریفارمزایکٹ کی شقوں9، 10 اور203 کوکالعدم قرار دیا جائے۔


    مزید پڑھیں : نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے کی راہ میں‌ حائل آخری رکاوٹ بھی دور


    یاد رہے کہ نااہل نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت کا اہل بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی منظور کرایا گیا تھا۔

    بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔

    ، واضح رہے کہ حکومت نے 22 ستمبر کو الیکشنز ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا تھا، انتخابی اصلاحاتی بل میں کسی بھی نا اہل شخص کے سیاسی جماعت کے بھی عہدیدار نہ بننے کے حوالے سے کوئی شق موجود نہیں تھی اسی لیے پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے یہ ترمیم پیش کی۔ بل کی شق 203 میں کہا گیا ہے کہ ہر پاکستانی شہری کسی بھی سیاسی جماعت کی رکنیت اور عہدہ حاصل کرسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔