Tag: PTI chairman

  • بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والےکرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے،عمران خان

    بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والےکرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے، بتاؤں گا ملک کاخون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج میانوالی میں جلسہ کرنے جارہی ہے ، جلسے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ اپنےشہرمیانوالی میں بڑاجلسہ کرنےآرہاہوں، 3سال پہلے میانوالی میں تاریخی جلسہ کیا تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما کے بعد اب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے، جلسے میں شرکت کے لیے عوام ضرورآئیں، بتاؤں گا پاکستان کہا ں کھڑا ہے اور ہمیں اسے کہاں لے جانا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستان کودرپیش خطرات پر آپ سے بات ہوگی، بتاؤں گا ملک کا خون چوسنے والے کرپٹ ٹولے کو شکست کیسے دینی ہے۔

    https://youtu.be/tvBHlwAQVlg

    دوسری جانب عمران خان اسٹیڈیم میں جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،جلسے کیلئے اسٹیج بھی تیار ہے، اسٹیج پر 200افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔


    مزید پڑھیں :  پی ٹی آئی کا میانوالی میں جلسہ، عمران خان خطاب کریں گے


    جلسہ گاہ میں 10 ہزارسےزائد کرسیاں لگا دی گئیں اور ہر سو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں جبکہ جلسے کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، داخلے کے لیے 5واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج سہ پہر3 بجے جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

     

  • آج دوسری بار ن لیگ نے عدلیہ پر حملہ کیا،عمران خان کا ٹوئٹ

    آج دوسری بار ن لیگ نے عدلیہ پر حملہ کیا،عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ آج دوسری بارن لیگ نے عدلیہ پرحملہ کیا،شریف خاندان کی30 بلین روپے کی لوٹی دولت بیرون ملک میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور کلاء کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دوسری بارن لیگ نے عدلیہ پرحملہ کیا، حملہ لوٹی گئی دولت بچانے کے لئے تھا۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ شریف خاندان کی30بلین روپے کی لوٹی دولت بیرون ملک میں ہے، درباری احسن اقبال کا رینجرزکی موجودگی پر ڈرامہ پتہ چل گیا۔

    سربراہ پی ٹی آئی  نے مزید کہا کہ ہنگامہ آرائی نیب جج کوغیرمحفوظ کرنے کےلئےتھی، ن لیگ تمام سرکاری اداروں کوتباہ کرنےکےدرپےہے، عوام قومی اداروں کو بچانے کے لئے کھڑے ہونے کو تیار ہوجائیں۔

    انکا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ قومی اداروں کی تباہی کامطلب ملک میں افراتفری ہے، یہ شریف خاندان کا ایجنڈا ہے جس کا قوم مقابلہ کرے گی۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی


    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر پولیس نے ن لیگ کے وکلا کو عدالت میں جانے سے روکا تو نون لیگ کے کارکنوں او وکلا آپے سے باہر ہوگئے اور احتساب عدالت میں اور عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی تو پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔

    ہنگامہ آرائی کی آڑمیں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملےکی کوشش کی گئی، پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ کو دھکے دیئے گئے، ہنگامہ آرائی اور ہلڑبازی کے سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں، عمران خان کا ٹوئٹ

    شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں، عمران خان کا ٹوئٹ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں، برطانوی حکام کرمنل فنانس ایکٹ دوہزار سترہ کے تحت کارروائی کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف خاندان کواپنی دولت کا حساب دینا چاہئے، شریف خاندان برطانوی حکام کی کارروائی سےپہلےحساب دیدیں۔

    برطانوی حکام کرمنل فنانس ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کرسکتےہیں، قانون غیر ملکی بیورو کریٹس، سیاستدانوں کی غیرقانونی دولت سے متعلق ہے اور اس قانون کے تحت غیر ملکی بیورو کریٹ اور سیاستدانوں کے برطانیہ میں زیر گردش غیر قانونی پیسے کو ضبط کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور گرفتارکرکے چھبیس اکتوبرکوپیش کرنےکاحکم دیا جبکہ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عمران خان کےخلاف فیصلے کوچیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسحاق ڈارکاوارنٹ گرفتاری کے باوجود مستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے،عمران خان

    اسحاق ڈارکاوارنٹ گرفتاری کے باوجود مستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈارکاوارنٹ گرفتاری کےباوجودمستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے، حکمران طبقے کی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسحاق ڈار کا وارنٹ گرفتاری کے باوجود مستعفی نہ ہونا افسوسناک ہے، اسحاق ڈار کے خلاف منی لانڈرنگ، فراڈ کی تحقیقات ہورہی ہیں۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مہذب معاشرےمیں کیاکوئی شخص ڈھٹائی سےعہدےسےچمٹارہ سکتاہے، حکمران طبقےکی اخلاقیات کاجنازہ نکل چکا ہے۔


    مزید پڑھیں : اسحق ڈارکے تمام اثاثے منجمد


    گذشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے تھے اور تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔

    نیب نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ اسحق ڈار کے اکاؤنٹس میں موجود تمام رقم کہیں منتقل نہیں ہوسکتی انہیں منجمد کردیا جائے، اگر کسی ادارے نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں وارنٹ گرفتاری وزارت داخلہ کو بھیج دیئے، اسحاق ڈار نے نیب ریفرنس پر ضمانت قبل از گرفتاری کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، عمران خان

    پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، عمران خان

    حیدرآباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ چارٹر آف ڈیموکریسی کو چارٹر آف مک مکا قرار دیدیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک کو لوٹا، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے عوام کاشکریہ ادا کرتا ہوں، اب تک ہماری توجہ کرپشن کے گاڈ فادر پر تھی ، نوازشریف 30سال سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیج رہے تھے، نوازشریف نے پیسہ بنانے کیلئے ملک کا نظام تباہ کردیا، ان کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان مقروض ہوتاجارہاہے،ان کی حکومت میں پاکستانی شہری ایک لاکھ 20ہزار کا مقروض ہوچکا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی چارٹر آف مک مکا تھا، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے باہر اور پیسہ بھی باہر ہے، بلاول بھٹو تو شہزادے ہیں ان کیلئے کیا کہوں، ہماری جنگ شریف خاندان کیخلاف نہیں کرپشن کیخلاف ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو چاہئے ان سے علیحدہ ہوجائیں۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ قوم کرپشن کرنے والوں کو اب برداشت نہیں کرے گی ، جتنی کرپشن سندھ میں ہے اتنی پورے پاکستان میں بھی نہیں، کوئی بتائے سندھ کا پونے400ارب کا ترقیاتی بجٹ کہاں لگ رہا ہے، سندھ میں ہر چیز پر کمیشن بن رہا ہے ، پیسہ دبئی جارہاہےکرپٹ ٹولہ اور ان کے بچے اربوں پتی بن گئے ہیں، انصاف کا نظام نوازشریف پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں۔

    کراچی میں جلسے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں جلسے کی تیاری جاری ہے، محرم کے بعد سندھ میں پھر جلسہ کروں گا، سندھ کے بعد کراچی کے مزارقائد پر بڑا جلسہ ہوگا، انصاف کیلئے عدلیہ کے سوا کس کے پاس جاسکتے ہیں، سڑکوں پر آئے تو کہتے تھے عدلیہ کے پاس جاؤ، کوئی کرپشن کی بات کرے تو وہ ان کیلئے برا انسان بن جاتا ہے۔


    مزید پڑھیں : الطاف حسین کا وقت پورا، زرداری کا ختم ہونے والا ہے، عمران


    انھوں نے مزید کہا کہ ایفیڈین عباسی کے ذریعے سپریم کورٹ میں میرے خلاف درخواست دی گئی، پاکستان کا پیسہ چوری کرکے باہر لے جانے والوں کو جیلوں میں ڈالنا ہے، کرپٹ ٹولہ لانچوں اور اقامہ کےذریعے پیسہ باہر لےجارہاہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مل کر ملک کو لوٹا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن،نیب کاسربراہ مک مکا کرکے لائےگئے، پوری دنیا جانتی ہے باہر کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لایا، اپوزیشن کا منہ بند کرنے کیلئے ضیاالحق نے قانون بنایا تھا ، این اے120میں حکومتی مشینری کا استعمال،ترقیاتی کام ہوئے ، الیکشن کمیشن پاکستان کی نہیں نوازشریف اور آصف زرداری کی ہے، ایسا کبھی نہیں سنا کہ کوئی وزیراعظم یہ کہے کہ اپنےملک کو ٹھیک کرناہے۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز اب کھل کر فوج کے خلاف سامنے آچکی ہے ، کوئی اپنے ادارے یا فوج کو ن لیگ کی طرح بدنام نہیں کرتا ہے ، کوئی ملک سے ایسی غداری نہیں کرتا جو ن لیگ کررہی ہے ، سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ثبوت دینے کے باربار مواقع دیئے، آرمی چیف نے بار بار کہا کہ ہم جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، فوج اور عدلیہ انکے کنٹرول میں نہیں اس لئے ن لیگ انکے پیچھے پڑی ہے، میڈیا میں میرشکیل الرحمان گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب نوازشریف اور بانی ایم کیوایم لندن میں بیٹھ کر خطاب کیاکرینگے، یہ لوگ اپنی ذات کے لئے ملک کو تباہ کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا الیکشن کمیشن کے جاری گرفتاری کے وارنٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا الیکشن کمیشن کے جاری گرفتاری کے وارنٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے جاری گرفتاری کے وارنٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے جاری گرفتاری کے وارنٹ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے پٹیشن پر دستخط کر دیئے، جیسے بابراعوان ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بغیراختیار گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے، الیکشن کمیشن کا کام صاف اور شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن صرف عمران خان کو ٹارگٹ کررہا ہے۔

    پٹیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 22سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھا چکی ہیں، عمران خان کے خلاف جاری غیرقانونی وارنٹس کو رد کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور عمران خان کو پچیس ستمبر تک ایک لاکھ رو پے کے2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔

    الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو حکم جاری کیا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے۔

    الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی، مچلکے جمع کرائے گئے تو ٹھیک ورنہ گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

    واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چودہ ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے، الیکشن کمیشن

    عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو حکم جاری کردیا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو گرفتار کر کے 25 ستمبر کوپیش کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے فیصلے کی کاپی عمران خان کوبھجوادی، 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ عمران خان کے 2ایڈریس پر بھیجا گیا، ایک کاپی بنی گالہ اورایک کاپی پی ٹی آئی سینٹر ل سیکریٹریٹ بھیجی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس ایس ایس پی آپریشن کو ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باجود پیش نہیں ہوئے، اس لئے انکو گرفتار کر کے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے۔

    عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی، مچلکے جمع کرائے گئے تو ٹھیک ورنہ گرفتاری کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

    حکم نامے کی نقل اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔


    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری


    الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 25 ستمبر کو عمران خان کیخلاف کارروائی کا آغاز کریں، ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 103 اے کے تحت توہین عدالت کیس زیرالتوا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ر وز الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چودہ ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن پیش نہیں ہوئے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان  کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • توہین عدالت کیس ، عمران خان  کے وارنٹ گرفتاری جاری

    توہین عدالت کیس ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،  عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابراعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، میں ملک سے باہرتھا ، عمران خان بھی بیرون ملک تھے ،  جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے،  آج ہی ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کرنی ہے، جس الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ جاری کرینگے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور عمران خان کو پچیس ستمبر تک ایک لاکھ رو پے کے2 مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک لاکھ روپے کے دو مچلکوں کےعوض 25ستمبر تک ضمانت کراسکتے ہیں ، دوضمانتیوں کے ساتھ مچلکے جمع کرائے جائیں جبکہ 25 ستمبر کو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ لیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ نے اپنی تقریر کے ذریعے پاکستانیوں کی توہین کی ، عمران خان

    ٹرمپ نے اپنی تقریر کے ذریعے پاکستانیوں کی توہین کی ، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اپنی تقریر کےذریعے پاکستانیوں کی توہین کی، پاکستان نے نائن الیون کے بعد سے امریکا کا ساتھ دیا ، ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی فلاپ پالیسی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ٹرمپ نے اپنی تقریر کےذریعے پاکستانیوں کی توہین کی، ٹرمپ کےخیالات نے ہر پاکستانی کے جذبات بری طرح مجروح کئے، پاکستان کوامریکی جنگ میں معاونت کابھاری جانی ومالی نقصان پہنچا اور 70ہزار پاکستانیوں نے اس جنگ میں اپنی جانیں گنوائیں۔

    ٹرمپ کےخیالات نے ہر پاکستانی کے جذبات بری طرح مجروح کئے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا تکلیف دہ ہے، امریکہ کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل ہےجس کا بوجھ اس پرہے، امریکہ قتل عام کے بجائے متبادل رستوں کا انتخاب کرے اور افغانستان سے رخصتی کے آپشن پرسنجیدگی سے غورکرے، امریکہ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سےواقف ہے تو پاکستان کو مطلع کیوں نہیں کرتا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ افغان جنگ کا کوئی بنیادی مقصد نہیں تھا، افغانستان میں موجود ڈیڑھ لاکھ فوجی کچھ نہ کرسکے، افغان ایڈونچرمیں پاکستانی معیشت کو 100ارب ڈالرز سے زائد کا شدیدترین دھچکہ پہنچا، قبائلی علاقوں میں بسنے والے لاکھوں افرادجنگ کے دوران بے گھرہوئے۔

    دنیا کی طاقتور ترین فوج چند سو دہشت گردوں سے ہار رہی ہے؟

    انٹرویو میں عمران خان نے سوال کیا کہ کیا دنیا کی طاقتور ترین فوج چند سو دہشت گردوں سے ہار رہی ہے؟ امریکی انتظامیہ کی جانب سے سنائے گئے لطیفے پر کون یقین کریگا؟ کیا جنگ کے اختتام پر امریکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر گرائے گا، میری نگاہ میں پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا بے انتہاخمیازہ بھگتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جنگ ناقص ترین حکمت عملی ،مبہم مقاصد ک ساتھ شروع کی گئی، کبھی بھی اس تنازعے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، دنیا کے کس ملک کے70 ہزارافراد نے امریکی معاونت میں جانیں دیں؟

    حکومت پاکستان امریکی امداد کی پرواہ نہ کرے

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو تجویز دوں گا امریکی امداد کی پرواہ نہ کرے، امریکی امداد ہمیں انتہائی مہنگی پڑی ہے، پوری قوم مسلح گروہوں کو غیرمسلح کرنے پر مکمل طور پر متفق ہے، 80 کی دہائی کے ورثے کو ختم ہونا چاہیے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی فلاپ پالیسی ہے

    عمران خان نے انٹرویو میں مزید کہا کہ افغانستان میں امریکی پالیسی ناکام ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی فلاپ پالیسی ہے، دنیا کی بہترین فوج چند ہزارجنجگوؤں کے سامنے ناکام ہوگئی، یہ بات باقابل یقین ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے سے امریکا کو فائدہ نہیں ہوگا ،جب تک افغانستان میں افواج موجود رہے گی مسئلہ حل نہیں ہوگا، امریکا نے افغان مسئلہ کا سیاسی حل نکالنے کی کوشش نہیں کی، افغانستان کے حل کیلئے امریکہ چین، ایران اور روس کوشریک کرے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس  وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کے قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان غیرضروری طور پر کیس کو لمبا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس قابل سماعت ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ توہین عدالت کی کارروائی عمران خان کے توہین آمیز ریمارکس پر شروع کی، عمران خان غیر ضروری طور پر کیس کو لمبا کر رہے ہیں، وکلاء کو تبدیل کرکے اور مختلف طریقوں سے تاریخیں لی گئیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ بابراعوان کو آخرکار وکیل مقرر کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ سماعت کا اختیار ہی نہیں۔

    تفصیلی فیصلے میں کہا گیا عمران خان کو روپا ایکٹ انیس سو چھہتر کے تحت شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے، توہین عدالت آرڈیننس دو ہزار تین اور آئین کے آرٹیکل دو سو چار کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ کمیشن کے اختیارات کو آئین کے آرٹیکل دو سوبائیس کے تابع نہیں کیا جا سکتا۔

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں عمران خان کو کمیشن کے خلاف متنازعہ بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

    بعد ازاں عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی فرد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کو ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔