Tag: PTI chairman

  • پاناما کیس کے فیصلے کا دن ، عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

    پاناما کیس کے فیصلے کا دن ، عمران خان کا سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، اب وہ بنی گالہ میں ہی پاناما کیس کا فیصلہ سنیں گے۔

    پی ٹی آئی زرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ، عمران خان کے وکلا اور پی ٹی آئی کے رہنما پاناماکیس کا فیصلہ سنیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ خود پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے لیکن رات گئے اطلاعات ملی تھی کہ سیکیورٹی خدشات موجود ہیں ، جس کے بعد فیصلہ ہوا کہ عمران خان  پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

    دوسری جانب پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے تحریک انصاف کے 41رہنماؤں کو سپریم کورٹ کے خصوصی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : قوم انتظارمیں ہے، سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنائے، عمران خان


    یاد رہے دو روز قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی تھی  اور کہا تھا کہ اس وقت ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور حالات مزید بگڑتے جارہے ہیں ، پوری قوم کو پاناما لیکس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے پورا ملک رکا ہوا ہے، جانتا ہوں ججز پر نوازشریف مافیا دباؤ ڈال رہی ہوگی مجھے بھی دس ارب روپے کی آفرکی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ فرینڈلی اپوزیشن کا خاتمہ ہوگیا ہے،  شریف برادران مظلوم شکلیں بناکر لوگوں کو بےوقوف بنا رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بادشاہت دیکھنی ہے تو شہزادی مریم کوآج دیکھ لیتے، عمران خان

    بادشاہت دیکھنی ہے تو شہزادی مریم کوآج دیکھ لیتے، عمران خان

    چترال : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بادشاہت دیکھنی ہے تو شہزادی مریم کو آج دیکھ لیتے، کرمنل انکوائری کیلئے جے آئی ٹی نے سوال پوچھنے مریم شہزادی کو بلایا تھا، مغل اعظم، شہزادے اور شہزادیاں ایسے پیش ہو رہے ہیں، جیسے ظلم ہورہا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چترال یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی حکمران قوم سے وعدہ کرے تو اسے پورا کرنا چاہیے،ہمارا دینی فرض ہے اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ اپنے گھروں میں تالے نہیں لگاتے، گلگت کے ایک تھانے گیا کبھی قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، ایسا ہی ماحول چترال میں دیکھا، جس کی خوشی ہے۔

    انھوں کا کہنا تھا کہ میرٹ ہی کی وجہ سے ملک ترقی کرتا ہے، یہاں میرٹ پر سلیکشن نہیں ہوتی، سفارشی بھرتیاں کی جاتی ہیں،خاندان کے لوگوں کو میرٹ کے بغیر بھر دیا جائے تو ادارہ تباہ ہوجاتا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چترال میں سیاحت کے فروغ کے کئی مواقع ہیں، غیر ملکی یہاں آرہے ہیں،مقامی سیاحت جیسی آج ہے ایسی کبھی نہیں تھی، چترال یونیورسٹی میں سیاحت کا مضمون ہونا چاہیے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ بادشاہت دیکھنی ہے تو شہزادی مریم کو آج دیکھ لیتے، کرمنل انکوائری کیلئے جے آئی ٹی نے سوال پوچھنے مریم شہزادی کو بلایا تھا، جےآئی ٹی سے جو بھی باہرنکلتا ہے، عمران خان کی تعریفیں شروع کر دیتا ہے، عمران خان نے جے آئی ٹی نہیں بنائی سپریم کورٹ نے بنائی ہے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مغل اعظم، شہزادے اور شہزادیاں ایسے پیش ہو رہے ہیں، جیسے ظلم ہورہا ہے، ہاتھ ایسے ہلایا جارہا ہے، جیسے پتہ نہیں کیا ہورہا ہے، مغل اعظم کے شہزادوں اور شہزادی کوسلیوٹ کیےجارہےہیں، میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے،کس حیثیت سے سلیوٹ کیے جارہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پہلے والد پھر ان کے بیٹے خود ساختہ شہزادے بنے ہوئےہیں، چوریاں یہ کر رہے ہیں، اربوں کی جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں، اربوں پتی بنے ہوئے ہیں، سوال پوچھنا کہ پیسہ کہاں سے آیا ہمارا حق ہے ہم پیسوں کا سوال کرتے ہیں تو کہتے ہیں ظلم ہوگیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میرٹ کا مطلب انصاف ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت دیکھ لیں، نوازشریف کی بیٹی بھی ایک عام شہری ہی ہیں، کرمنل انویسٹی گیشن کے لیے مریم نواز کو آج بلایا گیا تھا، 5 میں سے 2ججز نے کہہ دیا نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،عمران خان

    شریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے سنگین جرائم کے باوجودشریف برادران جے آئی ٹی میں پیشی پر مظلومیت کارونا روتے ہیں،ببلو کی جےآئی ٹی میں پیشی پر یہ اور ان کے چیلے آنسو بہاتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شریف برادران اور امریکی صدرٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عمران خان نے ٹوئٹر پر جمشید دستی کی ویڈیو شیئرکی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ شریفوں کی سفاکیت شرمناک ہے، سیاسی گاڈفادر ضیاالحق کےورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ ببلو کی جے آئی ٹی میں پیشی پر یہ اور انکے چیلے آنسو بہاتے ہیں، سنگین جرائم کےباوجودشریف برادران جےآئی ٹی میں پیشی پرمظلومیت کارونا روتےہیں۔

    امریکی صدر اور مودی کی ملاقات اور بیانات کے تناظر میں عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرمپ کا کوئی کام نہیں کہ وہ افغانستان میں بھارتی مداخلت کی راہ ہموار کرے، بھارت کے برعکس پاکستان کی افغانستان کیساتھ مشترکہ سرحد ہے۔

    عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی افغان پالیسی پہلے سے بگڑی صورتحال کو مزید بگاڑ دیگی، ٹرمپ کی مداخلت سے تنازع کے حل میں مسائل جنم لیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بدقسمتی سے وزیراعظم نےصرف بہاولپور کےدورےکا انتخاب کیا، عمران خان

    بدقسمتی سے وزیراعظم نےصرف بہاولپور کےدورےکا انتخاب کیا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے وزیراعظم نے صرف بہاولپور کے دورے کا انتخاب کیا، کوئٹہ اورپارا چنار میں بھی ہمارے لوگ سوگ منارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے وزیراعظم نےصرف بہاولپور کے دورے کا انتخاب کیا، کوئٹہ اورپارا چنار میں بھی ہمارے لوگ سوگ منارہے ہیں اور غمزدہ ہے۔

    عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ کیا نوازشریف بلوچستان اور فاٹا کے وزیراعظم نہیں ؟

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم بلوچستان اور فاٹا کا دورہ نہ کرکے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کررہے ہیں،وزیراعظم نے احساس محرومی بڑھایاہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، عمران خان

    جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، عمران خان

    کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ایسا ہو، سرفراز اور اس کی ٹیم کو پھر سے مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، پاناما کیس فیصلہ کرے گا، ملک کس طرف جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز اور اس کی ٹیم کو پھر سے مبارکباد دیتا ہوں، فخرزمان کی بیٹنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ جیسا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے شاید ہی کہیں ہو، ہمارے زمانے میں پاکستان کرکٹ کی سپر پاور تھی، قومی کرکٹ ٹیم دوبارہ کرکٹ کی سپرپاوربن سکتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ویووین رچرڈاوراین چیپل کا بھی یہی خیال ہے کہ پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، ٹیلنٹ کو پالش کرنے والے نظام تک ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکے گا، ہمارے جیتنے کی وجہ یہ تھی ہم نےخود کو انگلش کاؤنٹی میں پالش کیا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بورڈ کا چیئرمین تعینات کرے گا تو اس میں سیاست آجاتی ہے، کرپشن کا ٹیلنٹ ملک کو مقروض کرتا جارہا ہے، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، 800 سے900ارب روپے کی ملک سے باہر جائیداد خریدی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں پاناماکیس فیصلہ کن کیس ہے، پاناما کیس ثابت کرے گا کرپشن کرنے والا کہاں رہے گا، ملک میں کرپشن سسٹم کو ڈی ریل کررہی ہے، پاناما کیس فیصلہ کرے گا، ملک کس طرف جائے گا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف ہوا تو سب کی باری آجائے گی، آصف زرداری،نوازشریف کے ماتحت فرشتے ہوں تو بھی کرپشن نہیں رکے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کو کرپشن کے گاڈ فادر سے نجات دلانے کے لیے میری نااہلی چھوٹی سی قیمت ہوگی، عمران خان

    ملک کو کرپشن کے گاڈ فادر سے نجات دلانے کے لیے میری نااہلی چھوٹی سی قیمت ہوگی، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو کرپشن کے گاڈ فادر سے نجات دلانے کے لیے میری نااہلی چھوٹی سی قیمت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خورشید شاہ کی جانب سے نااہلی کے طعنوں کے جواب میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی‌ ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے ان کے مقابلے میں جے آئی ٹی نوازشریف کو نادہندہ پائے گی۔

    عمران‌ خان نے کہا کہ ملک کو کرپشن کے گاڈ فادر سے نجات دلانے کے لیے میری نااہلی چھوٹی سی قیمت ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انیس سو تراسی میں لندن میں کرکٹ کی حلال اور ٹیکس شدہ آمدنی سے فلیٹ خریدا تھا، فلیٹ کو 2003 میں فروخت کیا گیا، فلیٹ کی فروخت سے حاصل رقم قانونی ذرائع سے وطن منتقل کی گئی۔

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بیس سال سے،پاکستان میں انیس سو اکیاسی سے ٹیکس ادا کرتا آرہاہوں، کبھی کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، عمران خان

    بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران‌ خان کا کہنا ہے کہ بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد نوازشریف کو جواب تو دینا چاہئے تھا۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند ہے عدالت نے کہا تحقیقات60 دن میں ہی ہوگی، سپریم کورٹ نے کہا ہے یہ کرمینل انوسٹی گیشن ہے، بڑی شرم کی بات ہے نوازشریف کو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا، ڈونلڈٹرمپ کے بیان کے بعد نوازشریف کو جواب تو دینا چاہئے تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ جس ملک نے امریکا کی جنگ لڑی ٹرمپ نے اس کانام ہی نہیں لیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بڑی قربانیاں دیں، ڈونلڈٹرمپ نے اپنے خطاب میں صرف بھارت کا نام لیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیریوں کا ذکر تک نہیں کیا ہے، ٹرمپ نے فلسطین کے منتخب نمائندوں کو دہشت گرد کہہ دیا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جس کے خلاف کرمینل انوسٹی گیشن ہورہی ہے وہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستانی قوم نوازشریف کے رویے سے بہت مایوس ہے، نوازشریف کو پاکستان، کشمیر، فلسطینیوں کی بات کرنی چاہئے تھی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مسلم دنیا تقسیم ہو، نوازشریف نے یہی کرنا تھا تو سعودی عرب گئے کیوں، نوازشریف نے تقریر تیار کرنے میں 6گھنٹے لگا دیئے، یہ نیٹ پریکٹس کرتے رہے انہوں نے میچ ہی نہیں کھلایا، نوازشریف کو 12واں کھلاڑی بناکر باہر بٹھا دیا گیا، پی آئی اے کے کروڑوں روپے لگے،اپنے وکیل کوبھی ساتھ لے گئے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہارسے کسی کوروکا نہیں جاسکتا، فوج کے خلاف تو حکومت نے ڈان لیکس میں بات کی ہے، سوشل میڈیا پربات کرنے والوں کو پکڑپکڑ کربند کیاجارہا ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، سوشل میڈیا پر بات کرنے والوں کو پکڑنا جمہوریت تباہ کرنا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ سے جنرل راحیل کے رول سے متعلق پوچھا تھا، جنرل باجوہ نے بتایا تھا کہ جنرل راحیل کارول ہوگا ، مسلمان ممالک آپس میں نہ لڑیں، ہم چاہتے تھے جے آئی ٹی کی کارروائی کا پوری قوم کو پتہ چلے، عدالت نے بتایا کہ کرمینل انوسٹی گیشن ہےعام نہیں کرسکتے۔

    انھوں نے ایک بار دھمکی دی کہ  انصاف نہیں ملے گا تو میں سٹرکوں پر آؤں گا، زور لگائیں گے نیوٹرل امپائر کیساتھ میچ کھیلیں، کوشش کریں گے تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی مردان میں طالبعلم کے قتل کی مذمت، جنگل کا قانون نافذنہیں ہونے دیں گے

    عمران خان کی مردان میں طالبعلم کے قتل کی مذمت، جنگل کا قانون نافذنہیں ہونے دیں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنگل کا قانون نافذنہیں ہونے دیں گے

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مردان میں طالب علم کے قتل کی مذمت کی ،اپنے پیغام میں انکا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سےآئی جی کے پی کے سے رابطے میں ہوں، جنگل کا قانون نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا، سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    مردان عبدالولی خان یونیورسٹی میں تصادم، ایک طالب علم جان

    یاد رہے کہ گذشتہ روز مردان میں عبدالولی خان یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا تھا، تصادم میں ڈی ایس پی سمیت سات افراد زخمی بھی ہوئے، کشیدگی کے باعث یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردی گئی۔

    ڈی آئی جی مردان عالم شینواری کا کہنا ہے دس سے پندرہ طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    گورنر کے پی کے عبدالوالی خان یونیورسٹی واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سیکر یٹر ی ہائر ایجوکیشن اور ڈسٹر کٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں گے، عمران خان

    ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں گے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کےچیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاق میں ہماری حکومت آئی تو کرپشن سے پکڑا تمام پیسہ تعلیم پرخرچ کریں گے۔ میں آج جو پڑھا لکھا ہوں وہ صرف اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا حکومت نے 40ہزاراساتذہ میرٹ پربھرتی کئے، سیاسی بھرتیاں اور کوٹے پر اساتذہ کو بھرتی نہیں کیا گیا، ایم این اے بنا تو چائے والے نے کہا مجھے ٹیچر بھرتی کرادیں، خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پرخرچ کیا، پختونخوا حکومت کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ انگلش میڈیم اسکول صرف اعلیٰ تعلیم کے لئے ہونا چاہئے، لوگوں کو معاشرے کے مطابق تعلیم دی جانی چاہئے، اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا کہ اساتذہ سفارش پر بھرتی ہوں، سیاسی بنیادوں پر بھرتی کچھ اساتذہ بیرون ملک کام کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مدرسے کے ٹیچرز کو ٹریننگ دینے کی بات کی تو ملک میں شور مچ گیا، ہمیں تعلیم کو ترجیح دینا ہوگی، اس پرپیسہ خرچ کرنا ہوگا، حکومت میں آکر کرپشن سے پکڑا گیا پیسہ تعلیم پر خرچ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : پہلی بار خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے، عمران خان


    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سوا 2کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں، نوجوان اس لئے بے روزگارہیں کیوں کہ انکواچھی تعلیم نہیں ملتی، بدقسمتی سے جان بوجھ کرملک میں تعلیم کونظرانداز کیا گیا، خیبرپختونخوا میں بننے والے 70فیصدادارے خواتین کے لئے ہیں، میں آج جو پڑھا لکھا ہوں وہ صرف اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے لئے زیاہ سے زیادہ وسائل استعمال کرنے چاہئیں، انگریزی کے ذریعے بچوں کو اپنے کلچر سے دور نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نمل یونیورسٹی میں 75 فیصد بچے اردو میڈیم سے آتے ہیں، نمل یونیورسٹی میں اردو میڈیم سے آنے والے بچوں کا کردار متاثرکن ہے۔

  • پہلی بار خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے، عمران خان

    پہلی بار خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں غیر حاضر اساتذہ کو سزا دی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلی بارکے پی کے کے سرکاری اسکولوں میں غیرحاضراساتذہ کوسزا دی گئی،خیبر پختونخوا میں میرٹ پر انعام دیا جاتا ہے۔

    blockquote class=”twitter-tweet” data-lang=”en”>

    In KP merit is rewarded and absentee teachers punished for the first time in govt schools https://t.co/4ct7DUqc6h

    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 29, 2017

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے سب کا احتساب کرنے کا وعدہ کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کے پی کے، تعلیم کے شعبے میں تین تاریخی فیصلے کیے ہیں، عمران خان


    یاد رہے اس سے قبل گذشتہ ماہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ نے تعلیم کے شعبے میں تین اہم تاریخی فیصلے کیے ہیں، جس سے تعلیمی معیار بلند اور شرح خواندگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

    جس میں قرآن مجید کی ترجمہ سمیت تعلیم، پرائمری اسکولوں میں صرف خواتین اساتذہ کی تعیناتی اور 5 سے 16 سال تک کی عمر بچوں کی تعلیم کو مفت اور لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔