Tag: PTI chairman

  • شریف خاندان پنجاب کے انتخابات خریدنے کی کوشش کررہا ہے،عمران خان

    شریف خاندان پنجاب کے انتخابات خریدنے کی کوشش کررہا ہے،عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے انتخابات خریدنے کی کوشش کررہا ہے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کو گیس کی زیادہ فراہمی شریف خاندان کی اگلا الیکشن خریدنے کی کوشش ہے تاکہ وہ جیل سے بچ سکیں۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو گیس کی زیادہ فراہمی چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی 97 گیس اسکیموں کی منظوری

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 97 اسکیموں کا اعلان کیا گیا اور ان کے فنڈز جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جس میں پنجاب کو گیس کی فراہمی بھی شامل ہے،

    نئی گیس اسکیموں پر گزشتہ دور حکومت نے پابندی عائد تھی لیکن وزیراعظم نوازشریف نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی گیس اسکیموں اور ان کے فنڈزجاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ملاقات

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھارتی رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی ملاقات

    اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور کی سربراہی میں بھارتی وفد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت کی گئی۔

    دوران ملاقات بھارتی لوک سبھا کے رکن نے پانامالیکس سے متعلق عمران خان سے سوالات کئے جبکہ عمران خان نے بھارت وفد کو پی ٹی آئی کی کاوشوں اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی پر بھی بات کی۔


    تمام ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان


    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے ، ہم تمام ہمسائے ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو غربت کے خاتمے پر توجہ دینی چاہیئے۔

    بھارتی رکن نے اس موقع پر عمران خا ن کے ساتھ سیلفی بھی بنائی، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، علیم خان اور عون چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • دہشت گردی کی لہر،عمران خان کی سیکورٹی سخت

    دہشت گردی کی لہر،عمران خان کی سیکورٹی سخت

    اسلام آباد : حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، بنی گالہ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند حفاظت کے لئے خصوصی کمانڈوز بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر پہلے سے موجود سکیورٹی گارڈز کے علاوہ آٹھ مزید کمانڈوز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

    بنی گالہ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہے اور عمران خان کو پبلک مقامات پر نہ رکنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے عمران خان سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر سڑک کنارے میڈیا گفتگو سے اجتناب کریں. جس کے بعد عمران خان دو روز سے پانامہ کیس کے بعد میڈیا سے گفتگو سخت سکیورٹی حصار میں بنی گالہ میں ہی کر رہے ہیں، اس دوران بھی کمانڈوز ہر طرف گہری نظر رکھ رہے ہیں۔

    اس سے قبل عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آتے اور جاتے وقت سائلین اور مداحوں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد میں گھرے رہتے تھے، جس پر پارٹی رہنماؤں کو تشویش تھی۔

  • نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے،عمران خان

    نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں طیارے کا مطالبہ شرمناک ہے،عمران خان

    اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں بنانا ری پبلک بنا دیا، نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں پی آئی اے سے ٹرپل سیون کا مطالبہ شرمناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف کے مطالبے سے پی آئی اے کی کمرشل سرگرمیوں ک ومزید نقصان ہوگا۔پی آئی اے دنیا کی بہترین ائیرلائنز میں شامل تھی اور اب طیاروں کی سلامتی کے لئے بکروں کا صدقہ دے رہی ہے جوافسوسناک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا شاہانہ اندازمیں پی آئی اے سے ٹرپل سیون کا مطالبہ شرمناک ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے کی ساکھ اور سیفٹی کونقصان پہنچنا اس بات کا عکاس ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ہمیں بنانا ری پبلک بنا دیا۔

    یاد رہے کہ طیارہ حادثے کے بعد وزیر اعظم نے بیرون ملک دورے کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا ہے، جس کے کیلئے بوئنگ777طیارے کو وی وی آئی پی طیارہ بنانے کیلئے انجینئرز کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  بیرون ملک دور، وزیر اعظم نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا


    زرائع کے مطابق وزیر اعظم منگل کو بوسنیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں، بوئنگ777طیارہ وزیراعظم کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر ہوجائے گا۔

  • شادی سے متعلق میرے تجربات مثبت نہیں رہے، عمران‌ خان

    شادی سے متعلق میرے تجربات مثبت نہیں رہے، عمران‌ خان

    لندن : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ شادی سے متعلق اُن کے تجربات مثبت نہیں رہے، شادی سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، عمران خان نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کا بندھن خوش قسمت ثابت ہو۔

    تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں شادی کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا شادی سے متعلق کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں، نوبیاہتا جوڑے کیلئے صرف نیک خواہشات ہیں۔

    لندن پلان کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مانچسٹر صرف دوست کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں یہاں کوئی سازش نہیں ہو رہی۔

    عمران خان نے پاناما کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ کر نئے وکیل کا فیصلہ کروں گا ۔ میری خواہش تھی کہ کیس کی پیروی حامد خان ہی کریں ۔

     پاناما لیکس پر عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، عمران خان

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مانچسٹر پہنچ کر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ  پاناما لیکس پر عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے، ملک میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے ، چیف اگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہے۔

    khan-1

    ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو ثبوت فراہم کرنا ان کی ذمہ داری نہیں ،عدالت خود پوچھے گی۔

    عمران خان نے بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہو رہی ، وہ مانچسٹر اپنے ایک دوست کی بہن کی شادی میں آئے ہیں اور بچوں سے ملکر وطن واپس چلے جائیں گے، پاناما شریف کے باعث وہ پانچ ماہ سے اپنے بچوں سے نہیں مل سکیں۔


    مزید پڑھیں : پناما لیکس پر عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے،عمران خان


    تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ قطری شہزادہ کہاں سے آگیا اس پر بھی سوالات ہوں گے، حامد خان پر پریشرز آگئے ہیں، اس لئے وہ مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے ۔

    اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وکیل کا فیصلہ پیر تک کر لیا جائے گا۔

  • عمران خان نے کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا

    عمران خان نے کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں اسلام آباد کو مکمل بند کرنے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کورگروپ کا اہم اجلاس سولہ اکتوبر کو طلب کرلیا ہے، جس میں 30 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی اور اہم فیصلے کئے جائیں گے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔


    مزید پڑھیں : علماء کرام کی تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان


    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سینٹرل پنجاب، ویسٹ پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور سندھ کراچی کے دوروں کا آغاز کریں گے، جس میں وہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کرکے انہیں تیس اکتوبر کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کرکے تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان


    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ مارچ میں کارکنوں سے خطاب میں نواز شریف کو احتساب کے لیے محرم تک الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم جلسہ نہیں کریں بلکہ محرم کے بعد اسلام آباد بند کردیں گے اور حکومت چلنے نہیں دیں گے کارکنان تیاری کریں۔

    عمران خان نے اعلان کیا کہ اب ہم جلسہ نہیں کریں گے، نواز شریف کو خبردار کرتے ہیں وہ محرم تک اپنے اپ کو احتساب کے لیے پیش کردیں ورنہ ماہ محرم الحرام نواز شریف کو حکومت کرنے نہیں دیں گے، اگر سرحدی صورتحال ٹھیک ہوتی تو میں عوام کو یہیں رائے ونڈ میں روک لیتا۔

  • علماء کرام کی  تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

    علماء کرام کی تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی اور تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق علمائے کرام کا وفد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچا، وفد کی قیادت مفتی سعید خان کر رہے تھے، علما نے تیس اکتوبر کے احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

    imran-1

    علماء کرام نے عمران خان کو یقین دلایا کہ وہ کرپشن اور بدعنوانی سے نجات کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں، علمائے کرام خطبات جمعہ میں کرپشن اور پاکستان پر اسکے اثرات پر مفصل روشنی ڈالیں گے، پانامہ لیکس کی تحقیقات اور وزیر اعظم کے احتساب کیلئے علمائےکرام تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

    imran-2

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو احتساب کے لیے محرم تک الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم جلسہ نہیں کریں بلکہ محرم کے بعد اسلام آباد بند کردیں گے اور حکومت چلنے نہیں دیں گے کارکنان تیاری کریں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان


    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تیس اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا، کارکنان اسلام آباد کو مفلوج کردیں گے۔ پی ٹی آئی کودھرنے سے روکنا ہے یا نہیں حکومت دہری مشکل میں ہے۔

  • بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلسہ

    بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلسہ

    ٹیکسلا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

    None can subdue a nation through power: Imran… by arynews

    ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ کشمیریوں کو ان کی مرضے کے مطابق فیصلہ کرنے کی آزادی مل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی مسائل کا مل کر اور متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آج پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وسائل کی وجہ سے قوم امیر نہیں ہوتی بلکہ انصاف ملنے پر ہوتی ہے۔

  • عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    عمران خان آج کراچی پہنچ رہے ہیں

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان دوروزہ دورے پر آج کراچی آئیں گے، پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان نے ان کے استقبال کی تیاریاں کرلیں ہیں۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے نتھیا گلی کا دورہ ملتوی کردیا اور اب آج کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ اسٹیل ملز ورکرز کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔

    مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جمال صدیقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین عمران خان آج شام 5بجے کراچی پہنچیں گے، جہاں سے وہ اسٹیل ملز کے ہڑتالی کیمپ جائیں گے اور ہڑتالی ملازمین سے اظہار یکجہتی کریں گے اور اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہیں دینے کا مطالبہ بھی کریں گے۔ 6بجے ملیر میں پی ایس 127کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    عمران خان رات 11بجے نشترپارک کادورہ کریں گے اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے، 6ستمبر کی صبح 10بجے ضلع سائوتھ کے منتخب وائس چیئرمین منصور شیخ کی رہائشگاہ پر ناشتے میں شرکت کریں گے اور بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کریںگے، عمران خان 3بجے فیصل ایدھی سے عبد الستار ایدھی کی وفات پر تعزیت کرینگے جبکہ 4بجے حنیف محمدکی تعزیت کے لیے ان کے گھر جائیں گے اور پھر جلسے میں شرکت کے لیے نشتر پارک پہنچیں گے جہاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

  • عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی

    عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی

    ایبٹ آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیٹوں کے ہمراہ میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، عمران خان ان دنوں اپنے بیٹوں کے ہمراہ گلیات کی سیر میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین‌ عمران خا‌ن نے گلیات میں میران جانی کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے گلیات کی بلند ترین چوٹی میران جانی سر کر لی ہے اور اب 7 اگست کو ملک میں کرپشن کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

    یاد رہے عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ  کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہوگا،خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے اور اس سلسلے میں 7 اگست کو پشاور سے راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا 7 اگست سے مارچ کا اعلان

    وہ حکومت سے پاناما لیکس میں وزیر اعظم نواز شریف کے اہلخانہ کا نام آنے کے بعد، معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  اگست میں بڑا دھرنا ہوگا، عمران خان کا اعلان

    یاد رہے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے صاحبزادوں کی جانب بنائے گئے آف شور کمپنیوں کے انکشاف کے بعد سے وزیر اعظم سخت دباو کا شکار ہیں اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی میں چار چار اراکین موجود ہیں جو پانامہ لیکس ،آف شور کمپینیوں اور منی لانڈرنگ وغیرہ جیسے اہم امور کی تحقیقات کر رہی ہیں