Tag: PTI challenges

  • پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیلنج کردیا

    پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول چیلنج کردیا

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم ودیگر نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اس سلسلے میں پی ٹی اے کے رہنماؤں حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ودیگر نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا اور اس سلسلے میں 13 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

    درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ کے 4 ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول معطل کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا نواز شریف کو عمران خان سے براہ راست مناظرے کا چیلینچ

    پی ٹی آئی کا نواز شریف کو عمران خان سے براہ راست مناظرے کا چیلینچ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے نواز شریف کو عمران خان سے براہ راست مناظرے کا چیلنج دیدیا.

    پی ٹی آئی کی رہنماء شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف چیلنج قبول کریں تاکہ پرویز رشید اپنے کام پر توجہ دیں، قرض میں ڈوبی قوم کا وزیرِاعظم تیس کروڑ کی گھڑی پہنتا ہے۔

    شیریں مزاری کا مزید کہنا ہے کہ غربت سے تنگ قوم کے وزیرِاعظم نے 24لاکھ کے کتے خرید لئے، پوری نواز لیگ کو این اے 122سے عزت بچانا مشکل ہو گئی ہے ،

    انکا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے سب اثاثے ظاہر کر چکے ہیں جبکہ حکمران باہر بھیج رہے ہیں۔


    PTI challenges PM Sharif to face Imran by arynews