Tag: PTI Chiarman Imran Khan

  • عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شاہد خاقان عباسی اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں، نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل لابی مغرب میں پاکستان کے خلاف پروپگنڈا کر رہی ہے۔ ہندوستان کہتا ہے کہ کشمیریوں کو پاکستان بھڑکا رہا ہے، مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ مؤقف اور مضبوط ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں، بیان سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا، ڈان لیکس میں نوازشریف نے انٹرنیشنل اسٹیبلشمٹ کو اپیل کی کہ مجھے بچاؤ۔

    شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں بھارتی میڈیا نےغلط سنا ہے جب کہ نوازشریف کا مطلب ہے ریاست دہشت گرد جانے سے روک سکتی تھی، یہ لوگ ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں۔ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے۔

    انھوں نے کہا کیا ن لیگ پولیٹیکل پارٹی ہے، سیاسی جماعت کا ایک نظریہ ہوتا ہے، ان کا تو کوئی نظریہ ہی نہیں، نواز شریف نے جو کیا ہے اس سے بڑی غداری کیا ہوسکتی ہے، بھارت اس بیان کو آگے لے گیا تو پاکستان کا نقصان ہوگا۔

    عمران خان نے کہا یہ سب ڈاکو ہیں، شہبازشریف کی ایک ایک کمپنی میں کرپشن نکلے گی، ان کے بیٹے بھی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب تحقیقات کرے حسن، حسین کے بھارت میں کتنے بزنس ہیں۔

    کراچی کو آگے کیسے لے کر جانا ہے؟ عمران خان کا شہریوں کو پیغام

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرپشن مافیا کے گرفت میں پھنسا ہوا ہے، مافیا کے مفادات ایک ہوتے ہیں لیکن نظریہ ایک نہیں ہوتا، شاہد خاقان عباسی بھی کرپشن میں پورے ملوث ہیں، اس طوطے کی جان ایل این جی میں پھنسی ہوئی ہے، سوچتا تھا شاہد خاقان میں شاید تھوڑی اخلاقیات جاگ جائے۔

    عمران خان نے کہا فوج سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئیں میں نے سب سے زیادہ تنقید کی لیکن موجودہ صورت حال کوسمجھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کے خلاف عالمی سطح پرایک سازش چل رہی ہے، مسلم ممالک کا حال دیکھ لیں ان کی مدد کے لیےکوئی آگے نہیں آیا، پاکستان کے خلاف بھی اسی قسم کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان نے پاکستان آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر کہہ دیا

    عمران خان نے پاکستان آنے والےغیرملکی کھلاڑیوں کوپھٹیچر کہہ دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہہ دیا اور کہا کہ جو غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ان کے نام تک نہیں جانتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں پھٹیچر غیر ملکی کھلاڑی بلائے گئے، انکے نام تک نہیں جانتا کسی کو افریقہ سے پکڑ کر لے آئے تو کسی کو پتہ نہیں کہاں سے، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوتا تو بڑے کھلاڑی خود بخود آتے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ جو غیرملکی کھلاڑی لائے گئے انہیں تو ویسے ہی آجانا تھا، آپ ان کو پیسے دیں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے آجاتے،اصل میں جو بڑے بڑے نام ہیں انہیں نہیں آنا تھا۔

    اس سے قبل بھی عمران خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ پاگل پن کے سوا کچھ نہیں، سڑکیں بند کرنے سے ملک کا کیا تاثر جائے گا؟

    عمران‌ خان کا بیان ، ٹوئٹر پر پھٹیچر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دینے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حامی اور مخالفین کے درمیان نئی بحث چھڑگئی اور ان کے بیان کے بعد ٹوئٹر پر پھٹیچر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔

    کسی نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی تو کسی نے مایوسی کا اظہار کیا، شائقین کرکٹ نے ٹویٹ کیا کہ بین القوامی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر سب کے دل جیتے ہیں، ایک نے لکھا عمران خان کہنا کچھ چاہتے تھے لیکن کہہ کچھ گئے، بیان کا غلط مطلب لیاگیا ہے جبکہ ٹوئٹر پر عمران خان کے حامی اور مخالفین ایک دوسرے پر جملے کستے رہے۔