Tag: PTI core committe meeting

  • سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کا اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کا اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اچھی شہرت کے حامل نئے چہروں کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالا میں تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسمبلیوں میں واپس نہ جانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جبکہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے درخواستوں کی وصولی اور امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے پارلیمانی بورڈ بھی قائم کیا گیا۔

    عمران خان نے اراکینِ کور کمیٹی سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کی فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہوگئی ہے، حکومت یہ نہ سمجھے کہ عدالتی کمیشن قائم کئے بناء جان بخشی ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت مخالف دھرنا پہلا حملہ تھا، عدالتی کمیشن نہ بنا تو محمود غزنوی کی طرح بار بار حملے کریں گے۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا ۔

    پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیرِ صدرارت ہوگا، جس میں تیس نومبر کے جلسے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پارٹی چیئرمین عمران خان کور کمیٹی کو چینی اور امریکی سفیروں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں اگاہ کریں۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو ہونے والے جلسے میں اہم سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کے دعوت نامے دینے سمیت دیگر امور پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

    اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا جائزہ لیا جائیگا۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں واقع اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں طلب کیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سلامتی کی مجموعی صورتحال پر غور سمیت لانگ مارچ کے لئے کئے گئے اقدامات اور حکومت کی جانب سے عمران خان کو چودہ اگست کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

    کور کمیٹی تحریک انصاف کی قیادت کی ممکنہ نظر بندی سے متعلق متبادل حکمت عملی بھی تیار کرے گی۔