Tag: PTI core group meeting

  • وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وزیر اعظم کور گروپ کو تحقیقاتی کمیشن سے متعلق اعتماد میں لیں گے اور بجٹ کی منظوری سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس آج طلب کرلیاگیا ، اجلاس کی زیرصدارت وزیراعظم کریں گے، اجلاس 4 بجے وزیر اعظم چیمبر میں ہو گا ، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،شیریں مزاری سمیت اعلیٰ قیادت شرکت کرےگی۔

    وزیر اعظم کور گروپ کو تحقیقاتی کمیشن سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    اجلاس میں فاٹا سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی اور پی ٹی آئی تنظیم سازی سے متعلق امور اور ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال تبادلہ خیال ہوگا،ذرائع

    کور گروپ اجلاس میں بجٹ کی منظوری سمیت اہم امور پر بھی مشاورت ہو گی۔

    مزید پڑھیں : قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کو اعلیٰ سطحیٰ کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے بجٹ کی منظوری وفاقی حکومت کے لیے چلینج بن گئی ہے ، اپوزیشن کا کہنا ہے بجٹ عوام دشمن ہے، کسی صورت منظور نہیں ہونا چاہیے۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے حسین اصغرکو 10سالوں میں لےگئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حسین اصغرسابق پولیس افسر اوراس وقت ڈپٹی چیئرمین نیب ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا تھا انکوائری کمیشن مکمل اختیارات کےساتھ کام کرےگا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک پہنچنے کی تحقیقات کے لئے اپنی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا ہائی پاورڈ کمیشن میں آئی ایس آئی، ایف آئی اے، نیب، ایف بی آر اور ایس ای سی پی شامل ہوں گے۔

  • اسلام آباد بند کروانے کا فیصلہ آج کور گروپ کے اجلاس میں ہوگا

    اسلام آباد بند کروانے کا فیصلہ آج کور گروپ کے اجلاس میں ہوگا

    اسلام آباد : پانامہ لیکس کی تحقیقات پر وزیراعظم کے استعفے کیلئے تحریک انصاف اسلام آباد بند کروانے کا فیصلہ نہ کر سکی، حتمی فیصلہ آج کور گروپ کے اجلاس میں ہوگا،عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےاستعفی تک اسلام آبادمیں بیٹھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کی حکمت عملی اور تاریخ میں تبدیلی کے لئے مشاورت مزید تیز کر دی ہے، جہانگیرترین اورعلیم خان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    pti-post-1

     

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی قیادت میں قائم ٹاسک فورس نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔


    مزید پڑھیں : اسلام آباد کی بندش، عمران خان کل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے


    مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا وزیراعظم کے استعفی تک اسلام آباد میں بیٹھنا ہوگا، پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات تک احتجاج جاری رہے گا, احتجاج پرامن ہوگا اور اس بار حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد بند کرنے کے لئے رہنماوٴں کی اکثریت کی جانب سے دو نومبر کی تاریخ پر اتفاق کی تجویز سامنے آئی ہے لیکن حتمی اعلان آج کور گروپ کے اجلاس کے بعد عمران خان خود کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے عمران خان کو لال حویلی کے باہر جلسے سے خطاب کی دعوت دی، جسے کپتان نے قبول کر لیا، عمران خان اٹھائیس اکتوبر کو لال حویلی جائیں گے اور اسلام آباد کے بڑے میچ سے پہلے دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو وارم اپ کریں گے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی دھرنے کے لیے کارکنوں سے چندے کی اپیل


    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کارکنان سے دھرنے کے لیے کم از کم سو سو روپے بطور چندہ جمع کرانے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت کے خاتمے تک دھرنے پر بیٹھے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔