Tag: PTI Cyber

  • سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن مقرر

    سوشل میڈیا پر متحرک نوجوان وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن مقرر

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر متحرک صارف ڈاکٹر ارسلان کو ڈیجیٹل میڈیا کا فوکل پرسن تعینات کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد فوکل پرسن ہوں گے وہ اپنا عہدہ فوری طور پر سنبھال لیں گے۔ نوٹی فکیشن کی کاپی وفاقی وزیر اطلاعات کو بھی ارسال کردی گئی۔

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور نوجوانان اور سینیٹر عثمان ڈار نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈاکٹر ارسلان خالد کو وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، تبدیلی کے سفر میں ہم ان کی خدمات اور کردار کے متعرف ہیں‘۔

    دوسری جانب گورنمنٹ پاکستان نے بھی ڈاکٹر ارسلان کے ڈیجیٹل فوکل پرسن ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

    اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک کردار ادا کررہے ہیں، وہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے رکن بھی رہے۔

    تحریک انصاف پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیکریٹری ڈاکٹر ارسال خالد وزیراعظم کے فوکل پرسن تعینات ہوگئے،

    بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پنجاب آفیشل) سوشل میڈیا ٹیم ڈاکٹر ارسلان خالد کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور انکی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔