Tag: PTI decide

  • پی ٹی آئی کاوزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف اقامہ کیس دائر کرنے کافیصلہ

    پی ٹی آئی کاوزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف اقامہ کیس دائر کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے وزیرداخلہ احسن اقبال کیخلاف اقامہ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، کیس رواں ہفتے دائرکیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا اقامہ بھی اُن کےگلے پڑ گیا، نواز شریف کے بعد تحریک انصا ف وزرا کی نا اہلی کیلئے سرگرم ہے، پی ٹی آئی اے نے احسن اقبال کے خلاف بھی اقامہ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بابراعوان سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیرداخلہ کیخلاف کیس شروع کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور رواں ہفتے وزیرداخلہ کے خلاف کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ابرارالحق کا دعویٰ ہےکہ احسن اقبال کیخلاف نااہلی کے ناقابل تردید ثبوت موجودہیں،احسن اقبال نےاقامہ تسلیم کیامگرظاہر نہیں کیا۔

    بابراعوان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم کی طرح وزیرداخلہ بھی اقامے پر نااہلی کا طوق پہن کر گھر جائیں گے، الیکشن کمیشن،احسن اقبال کےٹوئٹراکاؤنٹ سے ثبوت جمع کرلیے ہیں ، احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل62ون کا کیس دائر ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے اقامہ پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے بھی درخواست دائر کی تھی ، جو اسلام آباس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔


    مزید پڑھیں : احسن اقبال کا اقامہ بھی منظرعام پر آگیا


    واضح  رہے کہ خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی منظر عام پر آیا تھا، جس میں وہ سعودی عرب کی کمپنی کے ملازم نکلے تھے۔

    اقامے کے مطابق احسن اقبال مدینہ منورہ کی کمپنی میں ملازم ہیں ، جس میں ان کا پیشہ مارکیٹنگ اسپیشلسٹ لکھا گیا ہے، یہ اقامہ 21جنوری 2013میں جاری ہوا، جس کی مدت دسمبر 2014میں ختم ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کا سندھ حکومت اور کےالیکٹرک پر مقدمے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا سندھ حکومت اور کےالیکٹرک پر مقدمے کا فیصلہ

    کراچی :گرمی سے اموات کے باعث تحریک انصاف نے حکومت سندھ اور کےالیکٹرک کیخلاف مقدمے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مقدمہ عمران اسماعیل کی مدعیت میں درج ہوگا۔

    کراچی میں قیامت خیزگرمی اور کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت کے باعث سینکڑوں انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں، پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سندھ کی نااہلی اور کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت پر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماعمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے بھرپور نااہلی کا ثبوت دیا، عمران اسماعیل نے حکومت سندھ کے ساتھ کے الیکٹرک کو بھی اموات کا ذمہ دارقراردیا۔

    تحریک انصاف کے فیصلے پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے شدید تنقید کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو صورتحال سے بری الذمہ قراردیا،  ڈپٹی اسپیکرشہلارضاکامؤقف تھا کہ حکومت نے کوئی غفلت نہیں برتی، بیس دن پہلے ہی اسپتالوں کو ادویات فراہم کردی تھیں۔