Tag: PTI demands

  • این اے249 میں ضمنی انتخاب:پاکستان تحریک انصاف کا  فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

    این اے249 میں ضمنی انتخاب:پاکستان تحریک انصاف کا فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے این اے249 ضمنی انتخاب کے دوران فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا اور پولنگ کا دن بھی تبدیل کرنے کی استدعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 249 ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی وفد الیکشن کمیشن پہنچا، وفد میں خرم شیرزمان،ایم پی اے شہزاد قریشی اور بلال غفار شامل تھے۔

    پی ٹی آئی وفد نے شکایات وتحفظات پر مشتمل درخواست صوبائی الیکشن کمشنر کے سپرد کی ، درخواست میں پی ٹی آئی نے این اے249میں فوج تعینات کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ این اے249میں پولنگ کادن بھی تبدیل کیاجائے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نےدرخواست کی ہےکہ رمضان کے سبب 29 اپریل کاالیکشن اتوارکےدن کرلیاجائے، بلدیہ میں جس طرح جلاؤگھیراؤہورہاہےتو29اپریل کوکیاہوگا۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سےالیکشن کمیشن کوزیادہ تکلیف ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوچکا ہے، پی ایس88 میں بھی ہمیں شکایات ملتی رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 میں سیکیورٹی صورتحال کو دیکھ لیاجائے، پوری امیدہےکہ این اے249 میں بڑی تعداد میں ووٹ لیں گے، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری پرامن الیکشن کروانا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ڈسکہ والی صورتحال پیدا ہو۔

  • تحریک انصاف کا اراکینِ  پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    تحریک انصاف کا اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمان بھی وزیراعظم کے نقشِ قدم پر چلیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے خود کو کفایت شعاری کی مثال بنا کر قوم کے سامنے پیش کیا، اراکین پارلیمان بھی وزیراعظم کے نقشِ قدم پر چلیں،

    عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے آگے بڑھیں اور مشکل حالات میں قوم کیلئے قربانی دیں، وزیراعظم کے بیان کے بعد صورتحال بالکل واضح ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔

    انھوں نے کہا امید ہے پنجاب اسمبلی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ فوری واپس لے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    یاد رہے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی جبکہ  اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 80 ہزارروپےکردی گئی۔

    اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2 لاکھ 45ہزار روپے اور وزیراعلیٰ پنجاب 4 لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

    جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

  • فردوس شمیم نقوی نے سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کا مطالبہ کردیا

    فردوس شمیم نقوی نے سندھ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کا مطالبہ کردیا

    کراچی : سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ دینے کا مطالبہ کردیا اور کہاخوف کا بت توڑیں گے، پھر وہی ہوگاجو ایم کیوایم لندن کے ساتھ ہوا، زرداری جیل نہ بھی گئےتو بانی ایم کیوایم کی طرح کہیں باہر بیٹھے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ کے عوام کواہم باتیں بتانا چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ اور سعید غنی نےکہا کوئی بلڈنگ نہیں توڑی جائےگی اور کراچی کی ایسی حالت کرنے والوں کو پکڑنے کا کہاگیا مطالبہ کرتا ہوں ، شہر کی بربادی میں حصہ ڈالنے والوں کوگرفتار کیا جائے۔

    پیپلزپارٹی والوں کاہر جگہ دوغلہ پن نہیں چلےگا

    فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ پی پی والے کہتے ہیں اسٹینڈنگ کمیٹی میں 4 سے زائد ممبرنہیں ہوں گے، فیصلہ کیاہے ایسی کسی اسٹینڈنگ کمیٹی کاحصہ نہیں بنیں گے، پیپلزپارٹی والوں کاہر جگہ دوغلہ پن نہیں چلےگا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پی ٹی آئی کو دینا لازمی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا سندھ حکومت عوام اورجمہوریت دشمن ہے، یہ اپنی چوری چھپانے کیلئے چیئرمین شپ نہیں دینا چاہتے، کئی اسکول بند ہیں، کلاس رومز کی چھتیں گررہی ہیں، سجاول میں 4سال پہلے بننے والے اسکول کی چھتیں گررہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا سندھ کے عوام میں خوف پر حکمرانی کررہے ہو، ایسا نہ ہو جو ایم کیوایم لندن کے ساتھ ہوا ویساہی ہو، زرداری جیل نہ بھی گئے تو بانی ایم کیوایم کی طرح کہیں باہر بیٹھے ہوں گے۔

    پی اے سی کی صدارت نہ ملی توکمیٹیوں کاحصہ نہیں بنیں گے

    فردوس شمیم نقوی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی صدارت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا پی اے سی کی صدارت نہ ملی توکمیٹیوں کاحصہ نہیں بنیں گے، ہر قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن کو برابری کی نمائندگی ملنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے ہر قائمہ کمیٹی میں ان کے7ارکان ہوں ، ایسی کسی قائمہ کمیٹی کو تسلیم نہیں کریں گے ، چارٹرآف ڈیموکریسی چارٹرآف چوری بن گیا۔

  • پی ٹی آئی نے  نیشنل بینک کے صدر سے استعفی مانگ لیا

    پی ٹی آئی نے نیشنل بینک کے صدر سے استعفی مانگ لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نیشنل بینک کے نئے صدر سعید احمد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ وہ منصب سے الگ نہ ہوئے تو ان کے خلاف منصوبہ بندی شروع کردیں گے۔

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر سعید احمد کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں کیوں کہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

    خط رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کی تقرری پر پوری قوم نے ناگواری کا اظہار کیا، ہے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے کے سبب آپ کسی بھی قومی کردار کے لیے موزوں نہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے اقرار کیا کہ آپ نے منی لانڈرنگ میں ان کی معاونت کی، اور صدر کا عہدہ سیاسی رشوت کے تحت دیا گیا اس لیے فی الفور نیشنل بینک کی صدارت سے اپنے آپ کو الگ کریں۔

    انہوں نے صدر نیشنل بینک کو خبردار کیا کہ وہ منصب سے الگ نہ ہوئے تو ان کے احتساب کے لیے پاکستان تحریک انصاف بھرپور منصوبہ بندی کرے گی۔