Tag: PTI founder Imran Khan

  • بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا

    بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا

    پشاور: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور صوبائی حکومت کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کی جس کا احوال سامنے آگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے حکومت سے مذاکرات کی اجازت لی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے، پی ٹی آئی کمیٹی پارٹی اراکین سے دھرنے کے مقام کے تعین پر رائے لی جائیگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈی چوک کے بجائے کسی اور جگہ دھرنےکی آفر کی گئی، حکومت نے پی ٹی آئی سے دوسری جگہ کے انتخاب پر سہولت دینےکا بھی وعدہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی مشاورت جاری، جلد حکومتی نمائندوں سے مذاکرات ہونگے، ڈٰی چوک سے پیچھے ہٹنے پر مطالبات منظوری پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی جائیگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا، پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا مؤقف ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک واپسی کا ارادہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے اور احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔

  • قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے: علی محمد خان

    قوم فیصلہ کرچکی ہے کہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے: علی محمد خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہےکہ قوم فیصلہ کرچکی ہےکہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ نےکل بانی پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی دی، بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا جعلی کیس بنایا گیا، کل ایک امید پیدا ہوئی کہ بانی پی ٹی آئی باہر نکلیں گے۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد کل رات ایک اور کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پی ٹی آئی ٹوٹ جائے گا، بانی پی ٹی آئی ٹوٹنے کیلئے بنا ہی نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کیساتھ اس لئےکھڑے ہیں کہ بہتر ملک بناسکیں لیکن آپ نے ہر ممکن کوشش کی، پارٹی سے انتخابی نشان چھینا، آپ نے بانی پی ٹی آئی کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کرایا، وہ لوگ جن کا پی ٹی آئی پر اعتماد تھا انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کیا۔

    علی محمد خان نے کہا کہ قوم فیصلہ کر چکی ہےکہ پاکستان بانی پی ٹی آئی ٹھیک کرینگے، 24 نومبر کو قوم نکلے گی، آپکے پاس اب بھی 2 دن ہیں کیوں کہ قوم کا ایک ہی نعرہ ہے بانی پی ٹی آئی باہر نکالو۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمرانی معاہدہ ہونا چاہئے خان کو باہر آنا چاہئے، بانی پی ٹی آئی باہر آئے پھر تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں، اسٹیبلشمنٹ ادارے ملک کی حفاظت کیلئے ضروری ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی کو انگیج نہیں کرتے سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔