Tag: PTI govt

  • پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال: قرضوں کی مد میں بڑی ادائیگیاں

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلاسال: قرضوں کی مد میں بڑی ادائیگیاں

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے  پہلے سال نو ارب ڈالر سے زائد قرضوں اور ان پر سود کی مد میں اداکئے جبکہ مجموعی طورپر پاکستان کودس ارب اٹھارہ کروڑ ڈالرز بیرونی زرائع سے ملے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ایک سال کی معاشی کارکردگی پر رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال میں حکومت نے 9ارب10 کروڑڈالر قرضوں کی مدمیں اداکئے، اس رقم میں سے سات ارب ڈالرسےزائد کی رقم اصل قرض کی مدمیں ادا کی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق زشتہ مالی سال مجموعی طور پر پاکستان کودس ارب اٹھارہ کروڑڈالرز بیرونی زرائع سےملے۔اس رقم میں سےنوارب پچاسی کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرقرض اورتینتیس کروڑ ڈالر کی گرانٹس شامل ہیں ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا حکومت کو ملٹی لیٹرل مالیاتی ادروں سے دوارب گیارہ کروڑ بیس لاکھ ڈالرز ملے، بائی لیٹر ل زرائع سے ایک ارب ستانوئےکروڑ سترلاکھ ڈالرز حاصل ہوئے، فارن کمر شل بینکوں سےچارارب نوئے کروڑ ڈالر کا قرضہ لیاگیا جبکہ چین نے دو ارب ڈالر ڈیپازٹ کروائے۔

    معاشی ماہرین کاکہنا ہے پاکستان کو آئندہ تین برسوں میں مختلف بیرونی ادائیگیوں کیلئے پچپن سے ساٹھ ارب ڈالر درکار ہوں گے۔

    خیال رہے وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر 88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کےغیر ملکی قرضے ہیں، 6 مالی سال کے دوران 26 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائدکا قرض لیا گیا جبکہ 2018 سے لے اب تک پاکستان پر4 ارب 55 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار امریکی ڈالر قرض ہے۔

  • تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    تحریک انصاف حکومت نے اب تک کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ستمبرتا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ اور 1313 ملین ڈالربیرون ملک سےقرضہ حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں وزارت خزانہ نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضے سے متعلق تفصیلات پیش کردیں ، جس میں بتایا گیا ستمبر تا دسمبر 2018 تک 746 ارب کااندرونی قرضہ حاصل کیا جبکہ اسی عرصے میں 1313 ملین ڈالر بیرون ملک سےقرضہ لیا۔

    وزارت خزانہ نے کہا سعودی حکومت سے 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے، سعودی عرب سے ملی رقم سالانہ 3 فیصد شرح منافع پر ایک سال کے لیے ہے، چینی حکومت نے 298.98 ملین ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ نے مزید بتایا متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے ، یو اے ای نے رقم 3 فیصد سالانہ شرح منافع پر 2سال کے لیے دی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے پہلے 6ماہ میں ترسیلات میں 13 فیصد اضافہ ہوا، ایکس چینج ریٹ مصنوعی ہوتو مارکیٹ پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔

    خسرو بختیار نے کہا ہمارے ترقیاتی بجٹ کا 10 فیصد پانی کے سیکٹر میں خرچ ہوگا ،ضرورت پڑنے پر پانی کے سیکٹر کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا، اس وقت ہمارا پانی کا ذخیرہ 30 دن کا ہے ، منصوبے مکمل ہونے سے پانی کا ذخیرہ 41 دن کا ہوجائے گا وہ بھی ناکافی ہوگا۔

    مزید پڑھیں : رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت نے 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا

    یاد رہے جنوری کے آخر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے گئے تھے ، جس کے مطابق حکومت نے چھ ماہ میں دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت نے49 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں سے حاصل کئے۔

    اعداد و شمارمیں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کئے گئے، امریکہ سے تین کروڑ بیالیس لاکھ ، انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اسوسی ایشن سے نو کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ستائیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر جاری ہوئے۔

    برطانیہ نے سات کروڑ ، فرانس نے چار کروڑ ، جاپان نے تین کروڑ جبکہ جر منی نے ایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے۔

  • رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت نے 2 ارب 31  کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا

    رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں حکومت نے 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا

    اسلام آباد : حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دو ارب اکتیس کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں حاصل کئے، یہ حجم گزشتہ مالی سال سے ساٹھ فیصد کم ہے، گزشتہ سال1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرضہ لیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے ،حکومت نے چھ ماہ میں دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت نے49 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں سے حاصل کئے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کئے گئے، امریکہ سے تین کروڑ بیالیس لاکھ ، انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اسوسی ایشن سے نوکروڑ چورانوے لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ستائیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر جاری ہوئے۔

    برطانیہ نے سات کروڑ ، فرانس نے چار کروڑ ، جاپان نے تین کروڑ جبکہ جر منی نے ایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے۔

    خیال رہے گزشتہ سال کے ایسی عرصے میں یہ حجم ایک ارب سولہ کروڑ ڈالر تھا۔

    یاد رہے نومبر 2018 کے آخر میں اکنامک افیرز ڈویژن نے نئی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے تھے، جس میں بتایا گیا تھا نئی حکومت نے 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے نئے قرضے لیے۔

    مزید پڑھیں : نئی حکومت نے 3 ماہ میں صرف 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا

    حکومت کی جانب سے چین سے 23 کروڑ20 لاکھ ڈالرکا قرضہ، کمرشل بینکوں سے 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا قرضہ جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا گیا، قرض میں سعودی پیکج کے 1ارب ڈالر شامل نہیں تھے۔

    بعد ازاں دسمبر میں وزارت خزانہ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومت نے پانچ سو پانچ ارب روپے کے قرضے ادا کئے، قرضوں پر سود کی مد میں تین سو باسٹھ ارب روپے کی ادائیگی ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں پر سود کی مد میں چونسٹھ ارب پچاس کروڑ روپے ادا کئے۔

  • حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

    حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے اور  آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کردیاہے جبکہ  قومی شاہراہوں کاراستہ مفت استعمال کرنے والوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رائٹ آف وےکےلئےدئیےگئےاین او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے متعلقہ اداروں سےرابطہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دورحکومت میں شاہراہوں کے اطراف مہنگی زمین کی بندربانٹ کاانکشاف ہوا ، قیمتی اراضی کےاستعمال کیلئےاین اوسیزمحض جان پہچان کی بنیادپردیئےگئے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کےاطراف پٹرول پمپس اورقیام گاہیں قائم کی گئیں، کروڑوں روپےکی زمین سےہاؤسنگ سوسائٹیز کو راستہ دیاگیا، قیمتی راستہ دینےکےبدلےقومی خزانےکوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    قومی شاہراہوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع

    قومی شاہراوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع کردی گئی ہے اور وزارت مواصلات کی جگہ استعمال کرنےوالوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں، مرادسعید نے بتایا وصولی کےبعدرائٹ آف وےکاریونیو100فیصدبڑھ گیا، مجموعی طورپروزارت مواصلات کی آمدن13 ارب 78کروڑروپےتک پہنچ گئی جبکہ 3 ماہ میں وزارت کا منافع 2 ارب 30کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔

    آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان

    وفاقی وزیر نے آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا رائٹ آف وےسےحاصل آمدن سےقومی خزانےکوکروڑوں کافائدہ ہو۔

  • فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا

    فواد چوہدری نے 100روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سو روز میں پاکستان میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کے منصوبے کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا اور کہا میڈیا کے لیے پی ٹی آئی کا یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔

    100تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کے سو دن مکمل ہونے والے ہیں، وفاقی وزرا نے نامہ اعمال پیش کررہے ہیں ، وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا الحمد اللہ ! 100 دن میں پاکستان یونیورسٹی آف میڈیا سائنسز پروجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، میڈیا کے لیے پی ٹی آئی کا یہ سب سے بڑا حصہ ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی حکومت کےسودن پورے ہونے کے قریب ہیں، پی ٹی آئی کے پہلے سو دن کے بڑے اقدامات پر ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلے سو دن کی سمت متعین کرنے کیلئے بڑے اقدامات کیے، ماضی کے حکمرانوں کی ساری شاہ خرچیاں بند کرکے سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کر دی۔

    غریبوں کے لیے پچاس لاکھ گھر بنانے کے لیے بڑی پیش رفت کی اور وزیراعظم سے براہ راست رابطے کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

    یاد رہے حکومت نے 100 دن پورے ہونے پر کارکردگی رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ میں حکومت کے آئندہ 5 سال کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

    سو دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان شرکت کریں گے۔

  • پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسداد پولیومہم چلانے میں کامیاب

    پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسداد پولیومہم چلانے میں کامیاب

    اسلام آباد : تحریک انصاف حکومت نے شعبہ صحت میں تاریخ رقم کر دی اور ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسدادپولیومہم چلانےمیں کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی پولیومہم سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی غیرجانبداررپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ قومی انسداد پولیو مہم تاریخ کی کامیاب ترین مہم ثابت ہوئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 فیصد بچوں کوپولیو قطرےپلائے گئے اور گزشتہ قومی پولیومہم میں 2 فیصد بچے ویکسین سے محروم رہے۔

    ڈبلیو ایچ او رپورٹ کے مطابق پولیومہم کا حصہ93 فیصد بچوں کی انگلی پر تصدیقی نشان پائے گئے، پنجاب 98.1 ، سندھ 97.8 ، کے پی 98.6 ، بلوچستان 97.4 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا فاٹا اضلاع کے 98.8 فیصد جی بی 99.2، آزاد کشمیر 97 فیصد بچوں میں پولیو ویکسی نیشن کی تصدیق ہوئی جبکہ اسلام آباد کے 95.3فیصد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیومہم کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے کرایا جاتا ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں  وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیےپانچ سالہ پلان کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے ہیں جن کے باعث ان 2 سالوں میں پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

  • ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ، سفارشات تیار

    ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ، سفارشات تیار

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں کسی بھی شخص کا نام ڈالنے سے متعلق اہم تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات تیار کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق سفارشات تیار کرلیں جن کا قائمہ کمیٹی کل جائزہ لے گی، سفارشات میں نئی تبدیلیاں شامل ہیں۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے تیار کی جانے والے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا نام ٹرائل کورٹ، عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

    آئندہ ایگزیٹ کنڑول لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام شامل کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ کو دینے کی سفارش کی گئی جبکہ نئی سفارشات میں لفظ مجاز اتھارٹی کی جگہ سیکریٹری داخلہ لکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    وزارتِ داخلہ نے سفارش کی ہے کہ کسی بھی شخص کا نام چھان بین اور تحقیقات کے دوران ای سی ایل لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے اور تین سال سے موجود اُن ناموں کو فہرست سے نکال دیا جائے جن کے لیے عدالتی حکم موجود نہیں ہے۔

    سفارش میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے 7 روز پہلے متعلقہ فرد کو آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

  • پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ، سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ

    پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ، سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کیلئے استعمال میں لانے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت حکومتی اقدامات جاری ہے ، سرکار کی خالی زمینوں کو عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزارت ہاؤسنگ نے پنجاب کی سرکاری سوسائیٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    حکومت پنجاب کے ذرائع کے مطابق تمام شہروں میں ہاؤسنگ سوسائیٹوں کا موجودہ اسٹیٹس طلب کیا ہے کہ سوسائیٹوں میں کتنے پلاٹ خالی ہیں،کتنے گھر بن چکے ہیں، بتایا جائے کتنے پلاٹوں کے معاملات قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔

    ذرائع حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ خالی زمینوں کی تفصیل ملتےہی منصوبوں کےلیےاستعمال کی پلاننگ کی جائے گی۔

    یاد رہے 10اکتوبر کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

    جس کے بعد اؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئےاہل ہوگا، رجسٹریشن کےذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات حاصل ہوگی۔

    ابتدائی طورپر7 اضلاع میں رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کیا تھا ، جو خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

  • ’ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی‘

    ’ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی‘

    کراچی: سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 9روپے اضافے کی وجہ سے ڈیم کی تعمیری لاگت 153 ارب روپے بڑھ گئی۔

    اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں‌ مگر اب تحریک انصاف کو تسلیم کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی سربراہ جماعت ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدرمیں 9روپے کا اضافہ بڑی بات اور نااہلی ہے مگر تحریک انصاف کے لوگ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ڈالر کی قیمت 140 روپے تک جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ڈیم فنڈ : سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے ایک لاکھ ڈالرکا چیک چیف جسٹس کو پیش کردیا

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کیوں نہیں بتارہے ڈالر بڑھنے سے900ارب کانقصان کس وجہ سےہوا، روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈیم کی تخمینہ لاگت بھی 153 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

    ڈالر کی قیمتوں کو ماضی میں مصنوعی طریقے سے روکا گیا، عثمان ڈار

    دوسری جانب وزیراعظم نوجوان پروگرام کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ڈالر مستحکم ہوگیا، ماضی میں امریکی کرنسی کو مصنوعی طریقے سے روکا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حکومت جو اقدامات کررہی ہے اُس کے ثمرات ایک سے ڈیڑھ سال میں سامنے ضرور آئیں گے، مفتاح اسماعیل کو پاکستان سے محبت ہے تو وہ اسحاق ڈار کو واپس لے آئیں، ہماری بدقسمتی ہے کہ سابق  وزیرخزانہ اشتہاری ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ قوم کویقین دلاتاہوں کم از کم وزیرخزانہ اسدعمرملک چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے، اسحاق ڈار کو وطن واپس لاکر پوچھنا چاہتے ہیں 13ہزار سے قرضہ 30ہزار ارب تک کیسے پہنچا؟۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈالرکی قیمت آج بھی 16 پیسے کا اضافہ

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے 480ارب سرکلر ڈیٹ کو1.3کھرب پر پہنچادیا۔ پی ٹی آئی حکومت ابھی آئی ہے ہم اپنی پالیسی مرتب کررہےہیں۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل جس عرصے میں تھے اس عرصہ میں معاشی دھماکےکے لیے کام ہوا جس کا اشارہ نوازشریف نے بھی دیا تھا، موجودہ صورتحال اسی کا تسلسل ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی تو مذاق اڑایاگیا، عمران خان نے آج پالیسی سامنے رکھ دی ، جو مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ پیپلزپارٹی کا تھا جسے ہم پورا کرنے جارہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    پی ٹی آئی 5 سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے،خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ ہے، پاکستانی اداروں کی دنیامیں مثالیں دی جاتی تھیں، غیرملکی ایئرلائنزکوپی آئی اے نے تربیت دی تھی، کیا وجہ سے دنیا آگے نکل رہی اور ہم پیچھے چلے جارہے ہیں۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں سمیت عوام بھی ان حالات کے ذمہ دارہیں، معیشت،سیکیورٹی سمیت تمام معاملات کے ذمہ دارہم خود ہیں، ہمارے پاس وژن ہے لیکن پلاننگ کا فقدان ہے۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں،ہر حکومت اپنا مفاد سامنے رکھتی ہے، ملک کیلئے جذبے سے کام کریں گے تو ہم بہتری کی طرف جائیں گے، ہم تو اس میں پھنسے ہوئے ہیں ڈیم بننا چاہیے یا نہیں بننا چاہیے، ڈیم کیلئے اقدامات کرنے پر توجہ ہی نہیں دی جارہی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے پاکستان میں آج تک خود مختار پارلیمنٹ نہیں آئی، ہر اس ملک نے ترقی کی جس کی پارلیمنٹ مضبوط اور خودمختار ہے، جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ زندہ نہیں رہ سکتیں۔

    خورشیدشاہ نے کہا پاکستان میں مسلسل 24 سال آمریت رہی یہ تاریخ کا حصہ ہے، ہماری فاؤنڈیشن ہی بگاڑ دی گئی تو ملک کیسے آگے بڑھ سکتا تھا۔

    سابق قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آپ حکومت کریں، پی ٹی آئی 5سال بالکل فری ہوکرحکومت کرے، کوئی پارٹی بھی حکومت میں آئے ہم چاہتےہیں وہ پانچ سال حکومت کرے۔

    انھوں نے مزید کہا نوازشریف دورمیں بھی پارلیمنٹ میں جمہوریت کاساتھ دیا تھا، مسلم لیگ ن کو بھی کہا تھا آپ 5سال مکمل حکومت کریں، حکومت کو وقت سے پہلے ہٹائیں گے تو ملک تباہ ہوجائے گا، تاثرہےاپوزیشن حکومت کیلئے تیاربیٹھی ہے

    آبادی کے حوالے سے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ آبادی کی صورت میں ہم ایٹم بم سےبڑابم تیارکررہےہیں، آبادی کوایڈریس کرنےکی ضرورت ہے۔