Tag: PTI govt’s

  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک پاکستان کو  قرض دےگا

    آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک پاکستان کو قرض دےگا

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی ، ذرائع وزارت خزانہ نے کہا 40 کروڑ ڈالر کا ایک منصوبہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی، جاری اعلامیہ میں کہا گیا قرض ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے دو منصوبوں کیلئے فراہم کیا گیا ہے ، 40 کروڑ ڈالر کا ایک منصوبہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا ۔

    اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت ٹیکس نظام کو سادہ اور ٹیکس اور کسٹم انتظامیہ کے استعدادکار کو ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے بہتر بنایا جائےگا۔

    عالمی بینک اعلامیہ میں کہا گیا ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکس دہندہ کی معلومات کو زیادہ ٹیکس وصولیاں کیلئے استعمال کر سکے گا، منصوبے کے تحت پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو آئندہ پانچ سالوں میں 17 فیصد پر لایا جائےگا۔

    اعلامیہ کے مطابق ملک کے 12 لاکھ ٹیکس دہندہ کی تعداد کو 35 لاکھ تک بڑھایا جائےگا اور 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے دوسرے قرض سےخیبر پختونخواہ میں ٹیکس وصولیاں کے منصوبے کا آغاز کیا جائےگا ۔

    عالمی بینک نے کہا صوبے کو اپنے محصولات میں اضافہ کرنے سے اپنے اخراجات کو پورا کرنے میں آسانی ہو گی ۔

    وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عالمی بینک سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہوئی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھی جلد منصوبوں کیلئے قرض فراہم کیا جائےگا۔

    خیال رہے یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔

    یاد رہے مئی میں عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کوٹیکسوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کےاطلاق کی ضرورت نہیں، موجودہ ٹیکسوں سے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

  • تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیار، بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع

    تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیار، بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع

    اسلام آباد : تحریک انصاف حکومت کی پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیاری مکمل ہوگئی،کالا دھن اور بےنامی اثاثے رکھنے والوں کیلئےآ خری موقع ہوگا، اسکیم کا اعلان رواں ماہ کے وسط تک متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پہلی ایمنسٹی اسکیم تیار کرلی گئی ، وزیر اعظم سے منظوری کیلئے آج پیش کئے جانے کا امکان ہے یہ اسکیم ٹیکس چوروں اور بے نامی اثاثے رکھنے والوں کیلئے آخری موقع ہے، جس کااعلان پندرہ اپریل تک متوقع ہیں۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے ایمنسٹی اسکیم دوہزارانیس میں بےنامی اثاثے، سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی، اثاثے جن پر مقدمےچل رہے ہوں، سونا اورجواہرات بھی شامل ہیں۔

    اس اسکیم سےجنوری دوہزارسے اب تک کےپبلک آفس ہولڈرز اور ان کے اہل خانہ، بہن بھائی فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے جبکہ ایمنسٹی اسکیم سےفائدہ اٹھانے والے افراد کو ٹیکس گوشوارے بھی جمع کروانے ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : حکومت بجٹ سے پہلے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے گی، اسد عمر

    بےنامی اثاثوں پر دس فیصد، بیرون ملک رکھے اثاثے جو پاکستان واپس لائےجائیں گے ان پر پانچ فیصد اور دیگر اثاثوں پر ساڑھے سات فیصد ٹیکس ادا کرناہوگا جبکہ سونے پر 5ہزار روپے فی گرام ٹیکس دیناہوگا۔

    ذرائع کے مطابق جرم کے ذریعے کمایا گیا کمیشن اسکیم میں شامل نہیں ہوں گے جبکہ سونےاور جواہرات کی مالیت 50 لاکھ سے زائد نہ ہونے کی شرط بھی ہیں۔

    نقدی کی صورت میں ظاہرکی گئی رقم کوپاکستان میں بینک میں جمع کرواناہوگا، اسکیم پر آئی ایم ایف اورایف اے ٹی ایف سمیت عدلیہ کو بھی اعتماد میں لیاجائےگا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا ایمنسٹی اسکیم کا مطالبہ تاجر برادری کررہی ہے، اس ضمن میں حکومت نے معاشی مسودہ تیار کیا، حکومت بجٹ سے قبل نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائے گی۔