Tag: PTI Hammad Azhar

  • غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، حماد اظہر

    غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، حماد اظہر

    لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں، غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کے لبرٹی چوک پر ہونے والے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر آج عوام اپنے معاشی اور سیاسی حقوق کے لیے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نااہل اورخوفناک چہروں کو ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے،ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہمارے سینیٹر پر تشدد کیا گیا، میڈیا کی آواز بند کی گئی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب عوام باہر نکلتے نہیں تو ان کا فیصلہ ماننا پڑے گا،عمران خان کے اعلان سے ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا، چینی اور بجلی سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے، ہماری معیشت ان چور ڈاکوؤں کی وجہ سے دیوالیہ کےقریب ہے، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئے تھے، ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچانے کے لیے این آر او ٹو دیا گیا۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچاتے بچاتے ملکی معیشت تباہ ہوگئی، راناثناء اللہ اور ان کے ٹولے کی الیکشن کا نام سن کر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

     

  • پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سو فیصد سے بھی اوپر چلا گیا، حماد اظہر

    پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سو فیصد سے بھی اوپر چلا گیا، حماد اظہر

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ روپےکی قدر گررہی ہے اور معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، آج پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کرنسی کو مستحکم کرنے کیلئے یہ پوری معیشت کو داؤپر لگا دیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فنانسنگ گیپ تو ابھی بھی موجود ہے جس کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے، اس وقت10ارب ڈالر سے زائد کا فنانسنگ گیپ ہے، سلیکٹیو ڈیفالٹ تو ہم کرچکے ہیں کیونکہ ایل سیز نہیں کھل رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل، اسحاق ڈار دونوں پر مارکیٹس اعتماد کھوچکی ہیں، اسحاق ڈارکی اپنی معاشی منطق ہوتی ہے جسے معاشی ماہرین غلط سمجھتے ہیں،2013سے2018میں بھی انہوں نے روپےکو مصنوعی قدر پر رکھا۔

    اسحاق ڈار اب کہتے تھے کہ روپے کو190روپے پر لے جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، انہوں نے کیپٹل کنٹرول متعارف کرا کر امپورٹس کو جام کردیا۔

    ایل این جی سے متعلق ن لیگ حکومت نے3طویل المدت معاہدے کیے، قطر کےعلاوہ جتنے معاہدے انہوں نے کیے وہ ٹریڈرز بھاگ گئے، انہوں نے جب مارکیٹ نیچے تھی ہمیں مہنگی ایل این جی فروخت کرتے رہے۔

    توانائی سیکٹر کے ساتھ ن لیگ نے جو کچھ کیا ہے اس پر ایک کتاب لکھی جاسکتی ہے، روس کے ساتھ ہم نے اپریل میں تیل کے کارگو کا معاہدہ کرلیا تھا، 8ماہ یہ کہانیاں سناتے رہے کہ روس کا تیل یہاں ریفائن نہیں ہوسکتا۔

    مفتاح کہتے تھے کہ روس سے تیل لینے پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگ جائیں گی، مفتاح اسماعیل نے عالمی مارکیٹ سے2ماہ کیلئے مہنگا تیل ضرورت سے زیادہ لے لیا جس سے بجلی مہنگی بننا شروع ہوئی، اب ڈالر ختم ہوگئے ہیں تو میرے ہی لیٹر کو روس لے کر گئے ہیں۔

  • معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے، حماد اظہر

    معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے، حماد اظہر

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی خزانے میں تاجروں کے ایکسپورٹ کے لئے ڈالر نہیں، انڈسٹریز بھی بند ہوگئی ہیں، معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے بتایا کہ آج ملکی معیشت پر عمران خان نے اجلاس طلب کیا تھا، جس میں معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہم تکنیکی طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں، خزانے میں ہمارے تاجروں کے ایکسپورٹ کے لئے ڈالر نہیں ہے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں ایسی حکومت آئے جس کے پاس 5سال کا مینڈیٹ ہو،کیونکہ نئی حکومت آئے گی تو اس پر لوگوں کو اعتماد بھی ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سابق وزیر نے کہا کہ اس وقت کوئی فیصلہ سازی نہیں ہورہی، پہلے والے وزیرخزانہ کچھ اور کہتے ہیں اور موجودہ کی اپنی منطق ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس وقت انڈسٹریز بند ہورہی ہیں، گزارش ہے کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف نہ لے کر جائیں، زرمبادلہ کے ذخائر7ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل نمائندہ حکومت کے بغیر کوئی حل نہیں کرسکتا، پوری قوم اس وقت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے، سلیمان شہباز کو ٹریلرکے طور پر بھیجا گیا اصل فلم تو بعد میں آنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا ایک ہی مشن ہے کہ اپنے خلاف مقدمات کو ختم کیا جائے، آنے والے دنوں میں گندم کی قلت سامنے آرہی ہے۔