Tag: PTI intra party election

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

    اسلام آباد: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج اعلان کر دیا، بیرسٹر گوہر ایک مرتبہ پھر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے۔

    پی ٹی آئی الیکشن کمیٹی کے مطابق عمر ایوب بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری مںتخب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی انفارمیشن سیکریٹری رؤف حسن نے کہا کہ ہم نے تیسری دفعہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، ہم نے الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کرائے ہیں، اس وقت بھی بلوچستان میں پولنگ ہو رہی ہے، اور باقی صوبوں میں کمشنر صاحبان الیکشن کرا رہے ہیں۔

    انھوں ںے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ہمیں 4 درخواستیں ملی تھیں، جن کی اسکروٹنی کے بعد 3 درخواستیں منظور کی گئیں، جب کہ نوید انجم خان کی درخواست مسترد کی گئی تھی، انھوں نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی سپورٹڈ امیدوار کے خلاف الیکشن لڑا تھا، انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کم از کم 6 ماہ سے ممبر ہونا ضروری ہے۔

    رؤف حسن کے مطابق کاغذات واپس لینے کے بعد بیرسٹر گوہر کے خلاف کوئی امیدوار نہیں رہا، اور وہ بلامقابلہ تحریک انصاف کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں، جب کہ سیکریٹری جنرل کے پینل کے لیے ہمیں ایک ہی درخواست ملی تھی، عمر ایوب کو بھی بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔

    علی امین گنڈاپور

    پاکستان تحریک انصاف کے انٹر اپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

    حلیم عادل شیخ کا پینل

    فیڈرل الیکشن کمشنر سندھ نورالحق قریشی نے کہا کہ فیڈرل سمیت صوبوں میں بھی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن قوانین کے مطابق کروائے گئے، خاوند بخش اور حلیم عادل دونوں کے پینلز کو نمبر آلاٹ کیا گیا تھا، تاہم پینل نمبر 2 سے محمد ظہیر نااہل ہوئے، ایک بھی ممبر نااہل ہو جاتا ہے تو پورا پینل ڈسکوالیفائی ہو جاتا ہے، چناں چہ سندھ میں حلیم عادل شیخ کا پینل بلا مقابلہ منتخب ہو گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن : دو لاکھ اسّی ہزارجعلی ووٹرزمسترد

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن : دو لاکھ اسّی ہزارجعلی ووٹرزمسترد

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے دو لاکھ اسی ہزار جعلی ووٹرز رجسٹرڈ ہو گئے،پارٹی الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے انتخابی فہرست سے غیر تصدیق شدہ ووٹرز گھوسٹ قراردے کر بلاک کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر نعمان وزیر کی زیر صدارت پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کااعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے صوبائی الیکشن ممبران نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران کمیشن کو بتایا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے ملک بھر سے کل ستائیس لاکھ پانچ ہزار بانوے ووٹرز نے رجسٹریشن کروائی جس میں سے چوبیس لاکھ پچیس ہزار چھ سو بیاسی ممبران کے ڈیٹا کی تصدیق ہو سکی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر تصدیق شدہ دو لاکھ اسی ہزارجعلی ووٹرزکو گھوسٹ قرار دے کرانتخابی فہرست سے بلاک کردیا جائے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب سے ایک لاکھ نواسی ہزار،جبکہ خیبر پختون خواہ سے پینسٹھ ہزار نو سو ستر ووٹرز کے ڈیٹا کی تصدیق نہ ہو سکی۔

    اسی طرح سندھ سے تیرہ ہزار سات سو پچیس،بلوچستان سے چار ہزار دو سو چھ،اسلام آباد سے تین ہزار نو سو تیرہ،جبکہ فاٹا سے ستائیس ہزار تین سو ننانویافراد کے ڈیٹا کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کی بنیاد پرغیر تصدیق شدہ دو لاکھ اسی ہزار ووٹرز کو گھوسٹ قرار دے کر بلاک کر دیا گیا ہے۔