Tag: PTI jalsa in okara

  • کس نے پارٹی کے لیے کام کیا کس نے نہیں سب جانتا ہوں ، عمران خان

    کس نے پارٹی کے لیے کام کیا کس نے نہیں سب جانتا ہوں ، عمران خان

    لاہور: عمران خان نے کہا ہے کوئی انہیں نہ بتائےنظریاتی کارکن کون ہیں،مسلم لیگ ن نےکبھی کوئی جائزکام نہیں کیا،ماضی میں آرمی چیف کو بھی خریدنے کی کوشش کی تھی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا گڑھی شاہو میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ علیم خان اورشعیب صدیقی نےصرف ن لیگ کےخلاف الیکشن نہیں لڑا بلکہ پنجاب اوروفاقی حکومت کےخلاف بھی الیکشن لڑا، ہمیں پتہ تھاالیکشن کمیشن پنجاب ن لیگ کوجتواناچاہتاتھا۔

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کےووٹ ن لیگ سےزیادہ تھے ووٹوں کی منتقلی کی تفتیش کیلئے سیل قائم کردیا ہے جبکہ ووٹوں کی منتقلی کے ثبوت لیکر الیکشن کمیشن جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ پاکستان میں انصاف کا نظام لانا ہےجب تک الیکشن کمیشن ٹھیک نہیں ہوتاانصاف کانظام نہیں آسکتا، الیکشن چوری کرنےوالےاسمبلی آکر ایماندار ہوجائیں گے؟ کرپشن سےاسمبلی میں آنےوالےکیسےکرپشن ختم کریں گے،کرپشن ختم نہیں ہوگی تو پاکستان قرضوں میں ڈوبتا جائےگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن،آراوزکو خرید کرایسے ہی لوگ اسمبلی میں آتےہیں،ہار کے ڈر سے ن لیگ نے الیکشن جیتنے کیلئے پورا زور لگایا، اجازت کے بغیر وزیراعظم آخری دن آکر مہم چلارہے تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ میں پارٹی کا لیڈر ہوں اپنا منشور لیکر جاسکتا ہوں، ملک بچانا ہے تو الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ہوناچاہئے، 53ہزارغیرقانونی ووٹ پرالیکشن کمیشن نےکسی کےخلاف ایکشن لیا؟ مجرم کوبڑے عہدے مل جاتے ہیں،الیکشن نظام کی بہتری پاکستان کوٹھیک کرنے کیلئے پہلاقدم ہے۔

    انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ثابت قدم رہنے پر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا دل خوش کردیا، کارکنوں کو خوف کے بغیرمہم چلانے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ میں نے اکیلے پوراپاکستان گھوم کر پارٹی بنائی ، مجھے پتہ ہےکہ کون سیلفی گروپ اورکون محنت کرتاہے ، این اے122میں بہت قریب سے دیکھاکہ کس نے کتنا کام کیا ، جن لوگوں نے کام نہیں کیا وہ گلہ نہ کریں کہ ٹکٹ نہیں ملا ، میری زندگی اصولوں اور میرٹ پر گزری ہے ، میں نے میرٹ پر ٹیم بنائی جو چیمپئن بنی ، آج شوکت خانم اسپتال،نمل یونیورسٹی میرٹ کی وجہ سےنمبر ون ہیں،جتنی مرضی تصویریں کھچوالو، پارٹی میں میرٹ لائیں گے، جوپارٹی کےلئے کام کرتے ہیں وہی ٹکٹ کا حق دار ہیں۔

  • پنجاب : ضمنی انتخابات، عمران خان آج اوکاڑہ میں جلسہ کریں گے

    پنجاب : ضمنی انتخابات، عمران خان آج اوکاڑہ میں جلسہ کریں گے

    لاہور: پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے محاذ گرم ہے، عمران خان آج اوکاڑہ میں میدان سجائیں گے.

    گیارہ اکتوبر کو لاہور میں این اے ایک سو بائیس کی نشست پر بڑا مقابلہ ہوگا تو اوکاڑہ میں بھی این اے ایک سو چوالیس کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کی توقع ہیں.

    لاہور میں جنون کو متحرک کرنے کے بعد کپتان آج کھلاڑیوں کا لہو گرمانے اوکاڑہ پہنچیں گے، تحریک انصاف کی جانب سے فٹبال اسٹیڈیم کو پارٹی کے جھنڈوں بینروں اور رہنماؤں کی تصویروں سے سجایا گیا ہے، شرکاء کے لیے پندرہ ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں چالیس ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

    گیارہ اکتوبر کو ہونے والے اس معرکے کے مسلم لیگ ن کے علی عارف چوہدری اورپی ٹی آئی کے محمد اشرف خان سوہنڑا مضبوط امیدوار ہیں جبکہ انہیں ٹف ٹائم دینے کے لیے آزاد امیدوار ریاض الحق بھی موجود ہیں۔

    این اے ایک سو چوالیس کی نشست پر دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ ن کے محمد عارف چوہدری کامیاب ہوئے تھے مگر جعلی ڈگری کے باعث انہیں اپنی سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔