Tag: PTI jalsa

  • نئے لندن پلان کا آغاز پنجاب سے ہوگیا، شاہ محمود، شفقت محمود

    نئے لندن پلان کا آغاز پنجاب سے ہوگیا، شاہ محمود، شفقت محمود

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی اور شفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ لوگ ماحول خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟ عثمان ڈار اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

    سیالکوٹ میں صبح سویرے جلسہ گاہ پر پولیس کے دھاوے اور کارکنان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے شدید درعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگرصوبوں میں ہمارے جلسے پرامن ہوئےہیں، پنجاب میں یہ ہمارا پہلا جلسہ نہیں، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دی اورسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

    انہوں نے کہا کہ ان کو اوپر سے فون آتا ہے اور سب کچھ تبدیل ہوجاتا ہے، یہ لوگ ماحول خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟ انہوں نے ہمارے کارکنان کو کیوں گرفتار کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ لندن کا نیا پلان ہے جس کا آغاز پنجاب سے ہوگیا ہے، سیالکوٹ میں ہم جلسہ کریں گے،رکاوٹ ڈالی گئی توانتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم شریف لوگ ہیں قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا اور تشدد کرنا نہیں چاہتے جو ہمارا آئینی اور پرامن حق ہے ہم نے اس سے پیچھے نہیں ہٹنا، عثمان ڈار اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

    اس کے علاوہ تحریک انصاف کےرہنما شفقت محمود نے بھی اپنے بیان میں کارکنا ن کی گرفتاری پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی غنڈہ گردی سیالکوٹ جلسے کو نہیں روک سکتی، ہمارے گرفتار رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، حکومت جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے سے باز رہے۔

    شفقت محمود نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کوکہتا ہوں وقت تبدیل ہوتے دیر نہیں لگتی، پی ٹی آئی حکومتی غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج کرے گی، پی ٹی آئی سیالکوٹ میں جلسہ ضرور کرے گی، عمران خان سیالکوٹ جلسہ گاہ پہنچیں گےاور خطاب بھی کریں گے۔

  • سیالکوٹ جلسہ گاہ پر پولیس کا دھاوا: عثمان ڈار و متعدد کارکنان گرفتار

    سیالکوٹ جلسہ گاہ پر پولیس کا دھاوا: عثمان ڈار و متعدد کارکنان گرفتار

    سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ کی تیاریوں میں مصروف رہنما عثمان ڈار اور کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، اسٹیج بھی توڑ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے انتظامات جاری تھے کہ پولیس نے  دھاوا بول دیا، صبح چھ بجے پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ میں داخل ہوگئی۔

    پولیس کے ہمراہ ٹی ایم اے کا عملہ اور مشینری بھی تھی، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ بھی موجود تھے، پولیس کی بھاری نفری عمران خان کیلئے تیار کئے گئے اسٹیج پرچڑھ گئی۔

    پولیس کی جانب سےاسٹیج سے کرسیاں اور دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ڈی پی اوسیالکوٹ کو جلسہ پرامن کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال نے فون پر کسی سے ڈائریکشن لی اور جلسہ گاہ پر دھاوا بول دیا گیا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔،

    جلسہ گاہ سے سامان ہٹائے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے سامان کو بچانے کیلیے کارکنان کرین کے آگے لیٹ گئے۔

    کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے، پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جنہیں بعد میں موبائل میں ڈال کر لے جایا گیا۔

    عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم جیلیں بھردیں گے۔

    قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ تمام حالات کے ذمہ دار ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی ہے، ڈپٹی کمشنر8دن سے کہہ رہے تھے آپ جلسہ کریں، کہا جاتا ہے اوپر سے فون آرہے ہیں، یہ کون ہے اوپر؟

    انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ یہاں جلسہ نہیں کریں، جب کنٹینر لگ رہے تھے ڈپٹی کمشنر کہاں تھے؟
    پنجاب پولیس سیالکوٹ میں ماڈل ٹاون ٹو کی طرف جارہی ہے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کوئی کرسیاں اٹھائے گا تو ہم کرسیاں چلادیں گے، درخواست دینے کے بعد ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، خواجہ وینٹی لیٹر کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ کہتے ہیں جلسہ نہیں ہونے دیں گے جلسہ تو ہوگا، ہم جانے والے نہیں جلسہ ہوکر رہے گا، جینا ہوگا مرنا ہوگا جلسہ ہوگا جلسہ ہوگا۔

  • اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، قاسم سوری

    اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، قاسم سوری

    ایبٹ آباد : قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کےا ٓگے جھکنے نہیں دیا۔

    ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سازش تھی کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کو ختم کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ ہے اس نے آپ کو کبھی کسی کےا ٓگے جھکنے نہیں دیا، انہوں نے حضور اکرم کی حرمت کی تعمیر کی۔

    سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانا عمران خان کا قصور تھا، آپ سب کو پتا ہے کہ ہماری حکومت کیخلاف بڑی سازش کی گئی۔

    قاسم سوری نے کہا کہ بھارت حملہ کرتا ہے توعمران خان کہتا ہے کہ اس کا جہاز گرادو، سب نے دیکھا جہاز بھی گرایا اور اس کا پائلٹ بھی پکڑا، عمران خان نے کہا کہ امریکا کا ڈرون آئے تو پاک فضائیہ اسے بھی گرادے۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے مخالفین پر کیسز بنوارہی ہے ایف آئی آر کٹوا رہی ہے، امپورٹڈ حکومت اور امریکا کے پھٹوؤں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جتنی مرضی ایف آئی آرز کٹواؤ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، اب پاکستان کی عوام جاگ چکی ہیں۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکواور غلاموں کا ٹولہ حکومتی بینچوں پر بیٹھا ہوا ہے، ان لوگوں نے 30،30سال ہمارا اور آپ کا خون چوسا، سلامتی کمیٹی نے تصدیق کی یہ بیرونی سازش ہے، کہ ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں دھمکایا گیا۔

    جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جواسلام کے نام پر بنایا گیا، اس کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • "پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے”

    "پاکستان کو بچانا ہے تو فوری الیکشن کرانے ہونگے”

    ایبٹ آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ عمران خان کی کال پر لیبک کہیں، اگر اس بار وہ اپنے حق کے لئے باہر نہ نکلیں تو ملک سے غداری کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں حقیقی آزادی مارچ کے زیر اہتمام جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی تحریک زندگی اور موت کی تحریک ہے، عوام کو کہتا ہوں کہ عمران خان کی کال پر نکلیں اسلام آباد پہنچیں، جہاں آپ کو روکا جائے وہی آپ بیٹھ جائیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لوگوں عمران خان کی کال پر نکلو، میں نے سنا ہے کہ مجھ پر ایک اور مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے، جتنے چاہیں مجھ پر مقدمہ بنا لیں ، میں ان سے نہیں گھبراتا، عمران خان کے ساتھ وفادار رہوں گا چاہے جان چلی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ” شہباز کابینہ نااہلوں کا گلدستہ ہے”جو معیشت کا بیڑاغرق کرے گا

    شیخ رشید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل مریم نواز نے غیرپارلیمانی زبان استعمال کی، یہ پہلی بار نہیں ہے، نواز شریف بھی چودہ بار فوج کے خلاف تنقید کرچکے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ فوج نے ایکشن کیوں نہ لیا، ہم افواج پاکستان کو ہم اس ملک کی ضامن سمجھتے ہیں۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو انار کی سے بچانا ہے تو فوری الیکشن کرائے جائیں کیونکہ موجودہ صورت کا واحد حل فوری الیکشن ہے۔

  • پی ٹی آئی جلسہ، آج میٹرو بس، اورنج ٹرین بند کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی جلسہ، آج میٹرو بس، اورنج ٹرین بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے آج گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) پر ہونیوالے جلسے کے موقع پر میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو عارضی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے آج گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان) پر ہونیوالے جلسے کے موقع پر میٹرو بس سروس اور اورنج ٹرین کو عارضی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین آج شام 4 بجے سے عارضی طور پر بند کردی جائیں گی جب کہ کل سے میٹرو اور اورنج لائن اپنے شیڈول کے مطابق چلیں گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خلل ڈالنے کیلیے حکومت نے پنجاب میں بجلی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران پنجاب کے شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور شہریوں کو مطمئن کرنے کےلیے اسے معمول کی لوڈشیڈنگ کا جواز دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کا منصوبہ، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

    کراچی جلسے میں بھی عمران خان کے خطاب کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں عوام نے بجلی بند ہونے کی شکایت کی تھی۔

  • تحریک انصاف کے لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کا منصوبہ، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

    تحریک انصاف کے لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کا منصوبہ، انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی

    لاہور : پنجاب کے شہروں میں لاہور جلسے کی نشریات میں خلل ڈالنے کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہروں میں لاہور جلسے کی نشریات میں خلل کا منصوبہ بنا لیا گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور شہریوں کو مطمئن کرنے کےلیے معمول کی لوڈشیڈنگ کا جواز دیا جائے گا۔

    کراچی جلسے میں بھی عمران خان کے خطاب کے دوران پنجاب کے کئی شہروں میں عوام نے بجلی بند ہونے کی شکایت کی تھی۔

    دوسری جانب لاہور مینار پاکستان میں پی ٹی آئی جلسے کی تیاریوں میں انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، پی ٹی آئی کارکنان سحری کرنے باہر گئے تو پارک کا گیٹ بند کر دیا۔

    گیٹ بند کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور گیٹ پر کارکن جمع ہوگئے، کارکنوں نے مطالبہ کیا گیٹ پر لگے تالے فوری طور پر کھولے جائیں۔

    اسلام آباد کی انتظامیہ نے بھی تحریک انصاف کو بڑی اسکرین لگانے سے روک دیا ہے۔

  • اداکار فیروز خان بھی کپتان کے کراچی جلسے میں پہنچے، تصاویر وائرل

    اداکار فیروز خان بھی کپتان کے کراچی جلسے میں پہنچے، تصاویر وائرل

    کراچی : ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار فیروز خان بھی عمران خان کے مداح نکلے، انہوں نے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

    فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

    اُنہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب کراچی میں اسٹیج پر ہیں۔ اُنہوں نے ایک اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "واؤ” وہ اس تاریخ کا حصّہ ہیں جوکہ بننے جارہی ہے۔

    فیروز خان کی جانب سے شیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں سینئر پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کو بھی جلسے میں موجود دیکھا جاسکتا ہے۔

    فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے عمران خان کے جلسے میں جہاں کراچی کی عوام نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی وہیں جلسے میں کئی نامور شوبز شخصیات کو بھی دیکھا گیا۔

    سائرہ یوسف بھی کپتان کے جلسے میں شریک، تصاویر وائرل

    اس کے علاوہ معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف کی پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، لوگوں نے انہیں سابق وزیراعظم عمران خان کو سپورٹ کرنے پر بے حد سراہا۔

    فیروز خان مستقبل میں بننے والی پاکستانی تاریخ کا حصّہ بننے پر خوش

    واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات اس وقت سے ہی عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کر رہی ہیں، جب عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کروائی تھی۔

  • کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

    کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، طائی کراٹے گراؤنڈ، چائنا گراؤنڈ اور نشتر پارک سمیت متعدد مقامات پارکنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شریک افراد کے لیے پارکنگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ طائی کراٹے گراؤنڈ، چائنا گراؤنڈ، ایکسائز چورنگی، نشتر پارک، مزار قائد اور وی آئی پی گیٹ پر پارکنگ انتظامات کیے گئے ہیں۔

    اندرون سندھ سے آنے والوں کے لیے اسلامیہ کالج کے قریب پارکنگ ایریا مختص کیا گیا ہے، ضلع وسطی سے آنے والے گرو مندر کے قریب، ساؤتھ اور کورنگی سے آنے والے خداداد کالونی میں، ویسٹ سے آنے والے طائی کراٹے گراؤنڈ میں اور ملیر اور ایسٹ سے آنے والے اسلامیہ کالج کے قریب گاڑیاں پارک کریں گے۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش جانے والی ٹریفک آگے نہیں جائے گی، جمشید روڈ سے ٹریفک کو جیل فلائی اوور کی طرف موڑا جائے گا، شاہراہ قائدین سے ٹریفک کو خالد بن ولید روڈ کی طرف موڑاجائے گا۔

    اسی طرح یونیورسٹی روڈ سے ٹریفک کو شہید ملت روڈ موڑا جائے گا جبکہ جیل چورنگی سے نمائش آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار موڑا جائے گا۔ ریگل سے نیو ایم اے جناح روڈ کوریڈور تھری تک سڑک بند رہے گی۔

    ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ صدر سے یونیورسٹی روڈ جانے والے شارع فیصل استعمال کر سکتے ہیں، ناظم آباد اور تین ہٹی سے بسوں کو لسبیلہ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم اے جناح روڈ سے نمائش ٹریفک کو سولجر بازار کی طرف موڑا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی جلسے "امر بالمعروف” کی تیاریاں عروج پر

    پی ٹی آئی جلسے "امر بالمعروف” کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد : وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے امر بالمعروف کی تیاریاں جڑواں شہر راولپنڈی میں عروج پر پہنچ گئیں۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ڈی چوک جلسے سے قبل اپوزیشن کو پیغام دیا کہ تیاری پکڑو چوہوں، اب ٹانگیں نہ کانپیں۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی، گلگت بلتستان سے قافلے تاریخی امر بالمعروف جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں, ۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد آرہا ہے۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کیلئے وفاقی صوبائی وزراء اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مقامی پارٹی عہدیداران و کارکنان میں جوش و جذبے کی بیداری کے لیے متحرک ہوگئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور ان کے بھتیجے عمار صدیق خان صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت صوبائی وزیر جیل خانہ جات صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ مری میں رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور گوجر خان میں پارٹی عہدیدار میٹنگز گلی محلوں کے دوروں میں میں مصروف ہیں مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

    پی ٹی آئی راولپنڈی کی قیادت دعویٰ کر رہی ہیں کہ جلسے میں پنڈی کی عوام بھرپور شرکت کرکے وزیر اعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔

    خیال رہے کہ اتوار27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کا وقت سہ پہر 3 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب جلسوں کے انعقاد کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن جماعتوں نے ہمارے لیے کردیا، اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی، جو عمران خان کی آج ہے، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب جو بھی ہو، جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے، اب کمالیہ کی باری ہے!آئیےمل کراپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پرشکریہ بولیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ منڈی بہاءالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ میں کامیاب جلسے کرنے کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    اپنبے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، انشاء اللہ۔