Tag: PTI jalsa

  • جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے،شرجیل میمن

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن کا کہنا یے کہ جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ داری پی ٹی آئی انتظامی کمیٹی کی تھی۔

    ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے، تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل تسلیم کرچکے ہیں کہ جلسے کے انتظامت کی ذمہ داری پی ٹی آئی کے پاس ہی تھی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان جلسے میں بدانتظامی کی کا الزام حکومت پر لگا رہے ہیں۔

  • تحریکِ انصاف آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    تحریکِ انصاف آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    ملتان: پاکستان تحریکِ انصاف آج ملتان میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    پاکستان تحریکِ انصاف ملک کے مختلف شہروں میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے بعد ملتان کے قلعہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں آج جلسہ کرے گی، جلسے کے حوالے سے ملتان کے شہریوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جوش خروش پایا جارہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید جلسے میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی ملتان کے جلسے کے لئے بہت پُرجوش ہیں ، انکا کہنا ہے کہ ملتان کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑدے گا،  گوعمران گوسن کربہت خوشی ہوئی، نوازشریف پر میراخوف طاری ہوگیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ کراچی اور لاہور میں ہونے والے جلسوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

     پی ٹی آئی کے شہر شہر جلسوں سے اس کے کارکنوں کے جوش وخروش میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔

  • تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار

    لاہور: پولیس نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں کل ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے، 3 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    لاہور پولیس نے تحریکِ انصاف کے جلسے کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے، تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار مینار پاکستان گراؤنڈ اور اس کے ملحقہ مقامات پر ڈیوٹی دینگے، تین ایس پیز سیکورٹی کی نگرانی کرینگے، 50 ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز بھی جلسہ گاہ کے اطراف میں موجود ہونگے۔

    ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے 80 کے قریب ٹریفک وارڈنز بھی فرائض انجام دینگے،  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلسے کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • لاہور:تحریکِ انصاف کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    لاہور:تحریکِ انصاف کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

    لاہور: تحریکِ انصاف کے جانب سے لاہور میں کل جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، تحریکِ انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو عوام کی فکر ہوتی تو امریکا نہیں جاتے۔

    لاہور میں تحریکِ انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، دونوں جماعتوں نے پانچ پانچ سال باری لینے کا معاہدہ کیا ہوا تھا، انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کا تھا، نیب کا سربراہ بھی ان کی مرضی کا لگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا کہنا ہے کہ رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں، عمران خان کا مزید کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کو دیکھا عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا لیکن اب تبدیلی آچکی ہے۔

  • پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او کودرخواست دیدی، پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اجازت نہ دی تو پھرجاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کومینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے، جو کہ ڈی سی اوکے سٹاف افسر طارق زمان نے وصول کی، درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر حکومت نے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دی تو جاتی عمرہ میں جلسہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے بڑا جلسہ کرکے ریکارڈ توڑیں گے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈی سی اولاہورکل تک جلسے کی اجازت دے دیں گے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جلسےکی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کسی بھی نقصان کی صورت میں نتائج بھی اسے ہی بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی دہشتگردی سے ڈراتی رہی، اب لاہور میں بھی ڈراکردیکھ لے۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ کل کراچی میں ہوگا

    پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ کل کراچی میں ہوگا

    کراچی : پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ کل کراچی میں سجے گا ، پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔

    محکمۂ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

    تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے ضلعی ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس طلب کیا گیا، جس میں جلسے کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق امور پرحکمت عملی تیار کی گئی ۔

    جلسہ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ 

    پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں جوش وخروش کیساتھ جاری ہیں،عمران خا ن کل کراچی آئینگے اور اہل کراچی سے خطاب کرینگے۔