Tag: PTI Join

  • سابق ن لیگی رہنما شیخ وقاص اکرم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    سابق ن لیگی رہنما شیخ وقاص اکرم کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

    لاہور : سابق وزیر مملکت اور جھنگ سے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

    لاہور زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے شیخ وقاص اکرم نے خصوصی ملاقات کی جس میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف چودھری فواد حسین، شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی بھی موجود تھے۔

    اس ملاقات میں شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    اس موقع پر شیخ اکرم نے تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشورکی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

    یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم نے 2013 میں مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 115 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کےعبد الرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

    ایم کیو ایم پاکستان کےعبد الرشید گوڈیل نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکرلی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور پتنگ کاٹ دی، سابق ممبر قومی اسمبلی عبد الرشید گوڈیل ایم کیو ایم پاکستان کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا, عمران خان کی جانب سے انہیں پارٹی مفلر بھی پہنایا گیا ،رشید گوڈیل نے عمران خان اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ اب کراچی کی سیاسی ترجیحات مختلف ہیں، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل کوسمجھتی ہے، اسی لیے آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کاانجن ہے، اس شہر کو پھرترقی کی راہ پرلانا ہے، کراچی خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی میں کس حلقے سےالیکشن لڑوں گا،۔

    ملکی سیاست کو بدلنا پڑے گا، ہمیں قوم بن کر ملک کو ترقی کی جانب لےجانا ہے، سیاسی جماعتوں کا اثرو رسوخ رہتا ہے اور رہنا بھی چاہئے، پاکستان کی بات کرنے والوں کو فری ہینڈ دیں، بدنصیبی ہے ملک میں جتنے بھی واقعات ہوئے آج تک نہیں قاتل ملا۔

    میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ رشید بھائی سے مل کر کراچی کو منظم کریں گے، جو ہم کراچی میں نہیں کرسکے وہ اس بار کریں گے، پی ٹی آئی کراچی کی سب سےبڑی جماعت بنےگی، 2013میں اچھے ووٹ لیےتھے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں وہ تبدیلی چاہتے ہیں جس کی اسے ضرورت ہے، کراچی کے خراب حالات سے ملکی معاشی صورتحال خراب ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • پنجاب کی متعدد سیاسی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

    پنجاب کی متعدد سیاسی شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

    اسلام آباد: پنجاب کی متعدد سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا جن کا تعلق فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے ہے۔

    قبل ازیں پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

    پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیات میں فیصل آباد سے چودھری شاہد خلیل اور رائے اعجاز کھرل شامل ہیں، شاہد خلیل مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی بھی رہے ہیں۔

    قاضی علی حسن کا تعلق چنیوٹ سے ہے جنھوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، وہ سابق رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

    پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والی شخصیت رضوان اسلم بٹ ہیں جو رکن صوبائی اسمبلی ہیں، انھوں نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

    ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کا جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

    دریں اثنا سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اس سلسلے میں تمام معاملات طے کیے جاچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پشاور: نواز لیگ کے ایک اور ایم پی اے کی پی ٹی آئی میں شمولیت

    پشاور: نواز لیگ کے ایک اور ایم پی اے کی پی ٹی آئی میں شمولیت

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ن لیگ کی وکٹ گر گئی، ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی ارباب وسیم نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی، اس بات کا اعلان انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق مختلف شخصیات کا نواز لیگ سے ناطہ توڑنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، صوبہ خیبر پختونخواہ سے نواز لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی ارباب محمد وسیم خان نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

    پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر جاری تفصیلات میں بھی اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے، ارباب وسیم خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پرویز خٹک سے ملاقات کی اس موقع پر اسپیکر اسد قیصراور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

    پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ارباب وسیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل کے لئے5سال میں کچھ نہیں کیا، یہ پاکستان مسلم لیگ نہیں بلکہ پنجاب مسلم لیگ ہے۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    ارباب وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے میرے حلقے میں گیس کے منصوبوں پر بھی کام روک دیا تھا۔ واضح رہے کہ ارباب وسیم پی کے8سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی بنے تھے۔

    مزید پڑھیں: ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، کئی لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

     

  • چوہدری نثارکے تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات، ذرائع

    چوہدری نثارکے تحریک انصاف میں شمولیت کے امکانات، ذرائع

    اسلام آباد : ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے امکانات ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ  اس حوالے سے رہنماؤں کے بیک ڈور رابطے جاری ہیں،  پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں، توقع ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بہت جلد چوہدری نثار کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری نثار پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، چوہدری نثارکی اسی مہینے پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے چوہدری نثار کی شمولیت سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور ہیں.

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی میں بڑا جلسہ رکھ کر انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہنے پربھی غور کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ چوہدری نثار کے ساتھ ان کے ہم خیال دیگر لیگی ارکان کو بھی پارٹی میں لائے جانے کیلئے غور کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری نثار سے اختلاف اپنی جگہ  لیکن وہ لوٹا نہیں بن سکتے، کیپٹن(ر) صفدر

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے چوہدری نثار سے رابطوں کی تردید کردی ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے جانےکا ارادہ ہے۔

    ترجمان کے مطابق میڈیا پر چلائی جانے والی چوہدری نثار سے ملاقاتوں سے متعلق باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔

    مزید پڑھیں: شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    مسلم لیگ کے سابق رکن اسمبلی سمیت لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے  چوہدری اخلاق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ جلسے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مقامی رہنماء عمر ڈار کی فیکٹری پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے چودھری اخلاق، شیخ عتیق اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پرچیئرمین تحریک انصاف سے سابق اولمپئن اور ہاکی کے مایہ ناز پلیئر آصف باجوہ نے بھی ملاقات کی ۔

    ملاقات کے بعد تمام افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا جس کے بعد عمران خان سیالکوٹ سے شامل ہونے والے احباب کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔

    یاد رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران کئی قد آور سیاسی شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشہ ماہ غلام مصطفیٰ کھر، سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی سمیت دیگر شخصیات نے عمران خان سے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔