Tag: PTI ka jalsa

  • تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ترین شو تھا، رانا ثناءاللہ

    تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ترین شو تھا، رانا ثناءاللہ

    لاہور : وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ترین شو ہے۔ عمران خان در در کی خاک چھاننے کے باوجود بھی لوگوں کو اکٹھا نہیں کر سکے۔ لاہور والوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کے ردعمل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں 30 سے 35 ہزار لوگ شریک تھے، لاہوریوں نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

    رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ہم بھی عمران خان کا اس وقت تک پیچھا کریں گے جب تک وہ معافی نہیں مانگتے،جلسہ کامیاب ہوتا تو مبارکباد دیتا، عمران خان کی تمام رکاوٹوں کے باوجود ہم ترقی کی طرف کامیابی سے بڑھ رہے ہیں،خان صاحب 2018ءکے الیکشن کا انتظار کریں۔

    انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے گھٹیا زبان استعمال کی ہے، وہ کسی قومی لیڈر کو زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مودی کا ایجنٹ بنا ہوا ہے اور مودی کے طعنے نواز شریف کو دیتا ہے۔

    مودی اور عمران خان کی سوچ ایک ہے، مودی بھی اسلام آباد بند کرنا چاہتا ہے اور عمران خان بھی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ریحام خان کئی بار کہہ چکی ہیں کہ عمران خان اب شادی کے قابل نہیں، مجھے بھی لگتا ہے کہ عمران خان شادی نہیں کریں گے، باتوں سے دل بہلا رہے ہیں۔

    شیخ رشید کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ تحریک کی کامیابی کیلئے خون چاہیئے تو سب سے پہلے میں خون دوں گا لیکن شاید شیخ رشید کو معلوم نہیں کہ کسی بھی تحریک کی کامیابی کیلئے حلال خون چاہیئے ہوتا ہے، حرام خون کامیابی نہیں نحوست کا سبب بنتا ہے۔

     

  • پی ٹی آئی کے جلسہ میں اداکارہ عینی خان سے کارکنان کی بد سلوکی

    پی ٹی آئی کے جلسہ میں اداکارہ عینی خان سے کارکنان کی بد سلوکی

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سےشادی کی خواہش مند اداکارہ عینی خان جلسہ گاہ پہنچ گئیں، پنڈال میں پی ٹی آئی کارکنان نے ان کا گھیراؤکرلیا اورپھر جو لاہور میں ہوا وہی پشاور میں بھی دہرا دیا گیا اور ان کے ساتھ بدتہذیبی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پشاور میں ہونے والے جلسہ میں پشاور سے تعلق رکھنے والی ایک اداکارہ اور اسٹیج ڈانسرعینی خان عمران خان سے ملنے کی غرض سے جلسہ گاہ پہنچیں تو کچھ کارکنان نے انہیں گھیر لیا اوران کے ساتھ مبینہ طور پر بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    مذکورہ اداکارہ نے پی ٹٰی آئی کے پرچم کے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی ، مردوں کے نرغے میں گھری ماڈل کو میڈیا کی گاڑی کے ذریعے باہر نکالا گیا۔

    بعد ازاں اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے عینی خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو پروپوز کرنے کے لئے جلسہ میں آئی تھی کہ کہیں دیر نہ ہوجائے، لیکن پی ٹی آئی کے کارکنوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔

    انہوں نے کہا کہ کیا کیا کسی کا فین بننا غلط بات ہے؟ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ واقعے کا نوٹس لیا جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے میں خواتین کی شرکت کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کےترجمان نعیم الحق نے کہا کہ ماڈل کو جلسہ شروع ہونے سے پہلے سازش کے تحت بھیجا گیا۔ تاکہ بد نظمی پیدا کی جا سکے، اس کا تعلق پشاورسے نہیں ہے ، ماڈل نے خود تماشا لگایا اس کا مقصد پورا ہو گیا۔


    PTI workers tease a model at the venue of their… by arynews

  • پشاور : پی ٹی آئی کا جلسہ کل ہوگا، خواتین کی شرکت ممنوع

    پشاور : پی ٹی آئی کا جلسہ کل ہوگا، خواتین کی شرکت ممنوع

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کل پشاورمیں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس میں ساؤنڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جے ول سن کے حوالے کردی گئی، خواتین کو جلسے میں نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا سونامی کل پشاور میں نکلے گا، اس سلسلے میں پنڈال سجا دیا گیا، جلسہ گاہ میں اسٹیج کی تیاری کیلئے کنٹینر لگا دیئے گئے۔

    جلسہ گاہ کو سبز ہلالی پرچموں اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں سے سجایا جارہا ہے۔ جبکہ جلسے میں پارٹی ترانے اور ملی نغمے چلانے کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے۔

    جلسے کے شرکاء کو پرجوش کرنے کے لئے نغموں اور پارٹی ترانوں کی نئی دھنیں ترتیب دے دی گئیں، پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بد تمیزی کے واقعے کے پیش نظر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس جلسے میں عام خواتین اور لیڈیز ونگ کو جلسے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اس طرح کا کوئی مذید واقعہ پیش نہ آئے۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ میں ساؤنڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جی ولی سن کے حوالے کی گئی ہے، ڈی جے ولی سن کے ساتھی نے میڈیا کو بتایا کہ جلسے میں نئے پشتو اور پنجابی گیت پیش کریں گے۔

    ڈی جے ولی سن کے ساتھی کا کہنا تھا کہ دو سو سے زائد اسپیکر جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے، ڈی جے ولی سن پشاور میں پہلی دفعہ اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔

    تحریک انصاف کا جلسہ کے حوالے سے پشاور انتظامیہ نےسکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا فیصل آباد کا جلسہ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔