Tag: pTI Karachi Dharna

  • کراچی کے مسائل : تحریک انصاف نے سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

    کراچی کے مسائل : تحریک انصاف نے سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

    کراچی : شہر میں پانی کی قلت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے کراچی میں تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی، مسائل حل نہ ہونے پر وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں پانی کے بحران اور شہری مسائل حل نہ ہونے پر تحریک انصاف سڑکوں پر آگئی، تحریک انصاف کراچی کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے پہلے روز پاور ہاؤس سے ناگن چورنگی تک ریلی نکالی اور دھرنا دیا گیا۔

    ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کررہے تھے، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پانی دو اور شہر کے مسائل حل کرو، شرکاء نے مسائل حل نہ ہونے پر وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور کراچی سمیت سندھ بھی مسائل کا شکار ہے۔

    شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مسائل فوری طور حل نہ کیے گئے تو وزیراعلی ہاؤس پر بھی دھرناہوگا۔

  • تحریک انصاف نے  ’پلان ڈی‘ کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی

    تحریک انصاف نے ’پلان ڈی‘ کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کی عدم تشکیل پر پلان ڈی کو عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

    انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کیلئے حکومتی دعوے کے باوجود عدالتی کمیشن اب تک قائم نہ ہوسکا،عدالتی کمیشن کے قیام میں تاخیر پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کو تشویش ہے،تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے پلان ڈی کی تیاری شروع کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پارٹی قیادت میں مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، پلان ڈی کو ورکرز کنونشن میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

     ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کی تاخیر میں ردوبدل کی گئی جو اب اٹھارہ جنوری کو متوقع ہے، اس سے قبل اگر حکومت نے مطالبات مان لیے تو پلان ڈی کے بجائے صرف کنونشن ہوگا ورنہ حکومت مخالف تحریک پھر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی دھرنا: کون کہاں قیادت کرے گا پی ٹی آئی کا شیڈول جاری

    کراچی دھرنا: کون کہاں قیادت کرے گا پی ٹی آئی کا شیڈول جاری

    کراچی: تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی، پی ٹی آئی سندھ کے صدرنادراکمل لغاری کہتے ہیں آج پوراکراچی بند ہو گا اٹھائس مقامات پر دھرنے ہوں گے۔

    تحریک انصاف آج کراچی میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادراکمل لغاری کہتے ہیں آج پورا کراچی بند ہوگا،کون سا رہنما کس مقام پر دھرنے کی قیادت کرے گا پی ٹی آئی نے شیڈول جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی ذرائع کے مطابق عارف علوی کالا پل پردھرنے کی قیادت کریں گے ،اسد عمر شاہراہ فیصل پر،نجیب ہارون فائیو اسٹار چورنگی پر حفیظ الدین سہراب گوٹھ پر ،عمران اسماعیل اسٹار گیٹ پر ،اعظم سواتی ،نیشنل ہائی وے، پر علی زیدی حسن اسکوائرپر ،فردوس نقوی نمائش چورنگی پر ،سبحان ساحل،نیٹیو جیٹی، پل پر اور ناز بلوچ شیر شاہ میں دھرنے کی نگراں ہونگی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ کلفٹن تین تلوار چورنگی پر آج رات ہی سے دھرنا دے دیا گیا ہے ۔

  • تحریک انصاف کل کراچی میں 24 مقامات پر احتجاج کرے گی

    تحریک انصاف کل کراچی میں 24 مقامات پر احتجاج کرے گی

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کل کراچی میں چوبیس مقامات پردھرنےدینےکااعلان کیا ہے۔

    پاکستان تحریک نے کراچی میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا اعلان کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کل کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کرے گی،تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے احتجاج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

     پی ٹی آئی شہر کے چوبیس مقامات پر احتجاج کرے گی، جن میں حسن اسکوائر،نمائش،نرسری ، اسٹار گیٹ قائدآباد،اسٹیل ٹاؤن، نیشنل ہائی وے سہراب گوٹھ ، نیٹی جیٹی، شیر شاہ ،کالاپل،ماڑی پورروڈ،فائیواسٹار،پاورہاؤس چورنگی ،حبیب بینک،سنگرچورنگی ،چمڑاچورنگی،بلال چورنگی ، سلطان آباد،حب ریورروڈ، رشیدآباد،ایم پی آرکالونی،اورنگی اور داؤدچورنگی پردھرنے دیے جائینگے،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کارکن ان مقامات پردھرنےدیکرروڈبلاک کریں، تحریک انصاف کے رہنما مختلف مقامات پر احتجاج کی قیادت کرینگے۔