Tag: PTI leader Ali Muhammad Khan

  • پرویزخٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں، علی محمد خان

    پرویزخٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں، علی محمد خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویزخٹک عزت کے دائرے میں رہ کر سیاست کریں۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے پرویز خٹک کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کون پرویزخٹک؟ وہ شخص جس کو چیئرمین پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ اور پھر وزیر دفاع بنایا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک کو پی ٹی آئی کا حصہ بننے سے پہلے کوئی جانتا تک نہیں تھا،پرویز خٹک سیاست کریں لیکن عزت کے دائرے میں رہیں، وہ مثبت سیاست کریں گے تو ہم بھی ان کی تعریف کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی کی حالیہ گرفتاری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں گرفتاری کی کیا ضرورت تھی،ان کی گرفتاری سے گھمبیر سیاسی صورتحال میں مزید اضافہ ہوگا۔

    علی محمد خان نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ آئین میں بالکل واضح ہے کہ اسمبلی تحلیل ہو تو90دن میں الیکشن کرانا ہونگے،

    سی سی آئی کی میٹنگ میں نگراں وزرائے اعلیٰ صوبے کی پالیسی پر کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟ آئینی طور پر ان کی شرکت کی اجازت ہی نہیں تھی، آئین سپریم ہے اور آئین کے مطابق ہی ملک کو چلایا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین کےمطابق90دن کے اندر صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دی جائے گی، نگراں حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنےچاہئیں تاکہ وہ 90دن میں الیکشن کرائے۔

    پی ٹی آئی کی مقبولیت پر ان کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیرجانبدار الیکشن کرالیں پتہ چل جائے گا کون مقبول ہے، عوامی مقابلہ ہے جو جیتے گا وہی اقتدار حاصل کرے گا، الیکشن ضرور ہونے چاہئیں اسی میں پاکستان کا مستقبل ہے، سب چاہتے ہیں کہ وقت پر الیکشن ہوں اور سب اپنا اپنا کام کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پابندسلاسل ہیں لیکن ان کی ہدایت پر کورکمیٹی کام کررہی ہے،امید ہے چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد باہر آئیں گے اور پھر پارٹی کی قیادت کرینگے۔

  • عوام  آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل دے گی،علی محمد خان کا رانا ثنااللہ کو جواب

    عوام آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل دے گی،علی محمد خان کا رانا ثنااللہ کو جواب

    تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے گورنر راج کی دھمکی پر رانا ثنااللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا عوام آپ کے گورنر راج کو پیروں تلے کچل کر رکھ دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج نہیں اب صرف عوامی راج ، رانا صاحب شوق پورا کر کے دیکھ لیں۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آپ کی پنجاب سے امپورٹڈ حکومت عوامی سیلاب میں بہہ گئی ، پنجاب کےعوام آپ کے گورنر راج کو بھی پیروں تلے کچل کر رکھ دے گی۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم اللہ کےحضور سر بسجود ہو کر 2 رکعت شکرانے کے نوافل ضرور ادا کریں، آگے بھی ظلم و جبر کے امپورٹڈ بت اللہ توڑے گا۔

  • اگرکسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو بنی گالا میں جاکر گرفتار کرلیں،علی محمد

    اگرکسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو بنی گالا میں جاکر گرفتار کرلیں،علی محمد

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے کہا کہ اگرکسی میں ہمت ہے تو عمران خان کو بنی گالا میں جاکر گرفتار کرلیں، عمران خان نےجوکردیا اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا۔

    تفصیلات کت مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے سب کچھ نوازشریف ہیں، ایسے لوگوں میں ہمت ہے تو عدالت میں منی ٹریل دیں۔

    علی محمد کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ آج قطری خط ٹو لےکرآگئےہیں، عمران خان نے جو کردیا اس سے پہلے پاکستان میں نہیں ہوا، ہم حکمرانوں کو کرپشن کرنے پر عدالت میں کھینچ کر لائے، اس کیس کے بعد ایک بدلا ہوا پاکستان جنم لے گا۔

    انہوں نے کہا وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اثاثوں کے ذرائع موجود ہیں اور یہ ہیں وہ ذرائع ،آج قوم پوچھ رہی ہے کہ کہاں ہیں وہ ذرائع ؟،نواز شریف قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں قوم کم عقل ہے

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں اگر کسی میں ہمت ہےتو عمران خان کو بنی گالا میں جاکرگرفتارکرلیں، ج کے بعد اگر کوئی سیاستدان ،جج اور جرنیل کرپشن کرے گا تو پکڑا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔