Tag: PTI leader shah mehmood qureshi

  • قانون صرف تحریک انصاف پر نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے، شاہ محمود

    قانون صرف تحریک انصاف پر نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے، شاہ محمود

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی کو جو مینڈیٹ دیا گیا تھا کمیٹی نے اس سے تجاوزکیا ہے، قانون صرف پی ٹی آئی نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما وسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور دلائل دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ انور منصور کو دلائل مکمل کرنے کیلیے تین دن درکار ہیں پی ٹی آئی وکیل نے درخواست دی ہے کہ 27، 28، 29 اپریل کےدن دیے جائیں، امید ہے الیکشن کمیشن ہمیں اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےسب کچھ سامنے رکھ دیا لیکن دیگر سیاسی جماعتوں سے کون پوچھے گا، ہماری اسکروٹنی ہو رہی ہے ہمیں اعتراض نہیں لیکن دیگر جماعتوں کی بھی اسکروٹنی ہونی چاہیے اور انہیں بھی اسی پیمانے پر پرکھا جائے جس پر ہمیں پرکھا جارہا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ہمارے ساتھ کھڑا کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ قانون سب پرلاگوہوتا ہے صرف تحریک انصاف ہی پر نہیں، ہمارا دامن صاف ہے ہم نے لوگوں کی مدد سے وسائل جمع کیے ہیں، ہم نے خزانے کو نہیں لوٹا، اوورسیز نےساتھ دیا اور دے رہے ہیں۔

  • چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    چین کے ساتھ ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پرلائیں جائیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے خبر دار کیا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے دوران ہونے والے ترقیاتی معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر نہ لائی گئیں تو پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت پاک چین اکنامک کوریڈور کو خطے میں گیم چینجر کہ رہی ہے مگر دوسری جانب اس نیشنل پراجیکٹ کو جماعتی رنگ دیا گیاہے۔

    چھالیس ارب روپے کے پراجیکٹس کی تفصیلات صرف درجن بھر حکومتی وزراء اور ایک صوبے کے وزیر اعلی تک ہی محدود ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں اور صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہاجس سے پراجیکٹس کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے چینی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پی ٹی آئی کو مدعو نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوتا اگر عشائیہ میں تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوتی۔

    مولانا فضل ارحمن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے سیاسی لغت میں ایک جملہ کا اضافہ کرتے ہوئے کہا چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے اور مولانا کی سیاست سمندر سے گہری،جس پر نیوز کانفرنس میں موجود تمام شرکاء بے ساختہ مسکرا دیئے۔

  • یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں، حکومت مبہم ہے، شاہ محمود قریشی

    یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں، حکومت مبہم ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد:  یمن صورتحال پر پاکستانی سیاسی قائدین نے کھل کر اظہار کیا، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں  تحریک انصاف کےرہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ یمن فوج نہ بھیجی جائے، یمن فوج بھیجی جائے کہ نہیں،حکومت مبہم ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک نے وزیرِاعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ یمن کے حوالے سے ثالثی کردار ادا کریں۔

    سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں یمن فوج بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم کو اسپیکر کی حالت بتانا چاہتا ہوں یہ ریمورٹ کنٹرول اسپیکر ہے اور مجھے تانہ دیتے ہیں کے میں ایک ووٹ کا ممبر ہوں۔

    انکا کہنا تھا کہ اسپیکر کے رویے کی وجہ سے اسمبلی میں غیر پارلیمانی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جاؤں گا، اسپیکر شیخ آفتاب کے کہنے پر اجلاس ختم کردیتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میں عوام کا ووٹ لے کے ایوان میں آیا ہوں، اسپیکر نے اجلاس کل شام کو طلب کرلیا ، مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا۔

  • حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات ،3نکات پر ڈیڈلاک برقرار

    حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات ،3نکات پر ڈیڈلاک برقرار

    اسلام آباد: حکومت اور تحریکِ انصاف کے مذاکرات ایک بار پھر بند گلی کی جانب بڑھنے لگے، تین نکات پراختلاف اب بھی برقرار ہے۔

    حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کشتی ایک بار پھر منجھدھار میں پھنس گئی ہیں، مذاکراتی نیا پار لگانے میں فریقین ایک بار پھر ناکام دکھائی دیئے، دھاندلی کی تعریف، جوڈیشل کمیشن کے دائرہ اختیار اور پی ٹی آئی کی اسمبلی میں غیر مشروط واپسی پر معاملہ اٹک گیا ہے۔

    وزیرِخزانہ اسحاق ڈار نے ڈیڈ لاک کا اعتراف کر لیا ہے اورساتھ وضاحت بھی دیدی۔

    تحریکِ انصاف کے شاہ محمود قریشی نے مذاکرات ختم قرار دے دیئے ہیں، متعدد نشستوں کے بعد بھی سیاسی تناؤ برقرار ہے، سیاسی اختلافات میں طوالت پر ملکی تاریخ کافی تلخ ہے۔

    ماضی میں قومی اتحاد اور ذوالفقار علی بھٹو میں چھتیس نشستوں پر دھاندلی کے معاملے کی طوالت نے ملک کو جمہوریت کی پٹڑی سے ہی اتار دیا تھا۔

  • واہگہ: شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے

    واہگہ: شاہ محمود قریشی زیرو لائن عبور کر گئے

    لاہور: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئےآنےوالےسابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی غلطی سے واہگہ بارڈر پر زیرو لائن عبور کر گئے۔

    سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی واہگہ بارڈر پر زیرو لائن عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے، بھارتی فوجی اور صحافی سے ہاتھ ملایا، بھارتی فوجی نے سیلوٹ بھی کیا۔

    تاہم پاکستان رینجرز نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا جس پر وہ واپس پاکستانی حدود میں آ گئے، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بغیر ویزے کے بھارت جا کر واپس آ گئے ہیں۔

  • سانحہ ملتان اتفاقیہ نہیں سازش ہے، شاہ محمود قریشی

    سانحہ ملتان اتفاقیہ نہیں سازش ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ ملتان کی بھگدڑ اتفاقیہ نہیں سازش ہے، انتظامیہ نےجان بوجھ کر حالات خراب کی کی کوشش کی۔

    تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سانحہ ملتان پر پھٹ پڑے، پی ٹی آئی رہنماء نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہوتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے جان بوجھ کر عمران خان کی جان خطرے میں ڈالی، شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عمران خان تعزیت کیلئے کل ملتان آرہے ہیں۔

    تحریکِ انصاف کے رہنماء نے کہا کہ بھگڈر سے سات کارکن جاں بحق ہوئے، حکومت گلو بٹوں کے ذریعے سیاست نہ کرے۔

  • اسپیکرکےسامنےاجتماعی طورپرپیش ہونگے، شاہ محمودقریشی

    اسپیکرکےسامنےاجتماعی طورپرپیش ہونگے، شاہ محمودقریشی

    ملتان: تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت جرگے کوئی اہمیت نہیں دے رہی اور نہ ہی جرگے کی تجاویز پرعمل کررہی ہے۔

    اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت کی حکمت عملی مناسب نہیں تحریک انصاف آئین کا احترام کرتی ہے اور جمہوری طریقے سے مذاکرات کی حامی ہے۔

    استعفوں کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہ ارکان پارلمینٹ نے اجتماعی طور اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شیریں مزاری،عارف علوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے تاہم عمران خان نجی مصروفیت کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

  • لالک جان چوک آزادی کا نشان بن چکا ہے، شاہ محمودقریشی

    لالک جان چوک آزادی کا نشان بن چکا ہے، شاہ محمودقریشی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے استعفے کا مطلب کسی ایک شخص کو اقتدار سے الگ کرنا نہیں بلکہ دھونس اور دھاندلی کے نظام کو دفن کرنا ہے۔

    لالک جان چوک میں تحریک انصاف کی جانب سے دئیے جانے والے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب پاکستانی سیاست میں وہ پڑھا لکھا طبقہ اپنا حق لینے کے لیے باہر نکلا ہے جس کا اس سے پہلے سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں اب خاموش رہنا اپنی نسلوں پر ظلم کرنے کے مترادف ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ صرف چہروں کی تبدیلی نہیں چاہتے بلکہ وہ اس سوچ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں جس نے پاکستان کو تباہ کیا ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لالک جان چوک آزادی کا ایک نشان بن چکا ہے اور جب پاکستان کے ہرلالک جان چوک سے آزادی کی آوازیں اٹھیں گی تو غربت اور بے روزگاری کی دیواریں خودگر پڑیں گی۔

    انہوں نے امیدظاہر کی کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے کنٹینر ہٹانے کا فیصلہ آجائے گا مگر وہ لوگ انتہائی ناسمجھ ہیں جو کنٹینررکھ کرعمران خان کو عوام سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

  • دفعہ144کا نفاذ ہماری دانست میں بلاجواز ہے، شاہ محمود قریشی

    دفعہ144کا نفاذ ہماری دانست میں بلاجواز ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کو بھی نہیں مان رہی، دفعہ ایک سو چوالیس کی آڑ میں غیر قانونی کارروائی ہو رہی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہماری دانست میں بلاجواز ہے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہائیکورٹ نے کینٹینرز کو ہٹانے کا فیصلہ دیا ہے ،انتظامیہ عدالتی فیصلے کو نہیں مان رہی،  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا بدلتا ہوا ماحول وہی ہے جو عمران خان چاہتے تھے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے، جسے روکا نہیں جاسکتا ہے۔

  • سندھ بھی تبدیلی کے لئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی شاہ

    سندھ بھی تبدیلی کے لئے تیار ہے، شاہ محمود قریشی شاہ

    لاڑکانہ: تحریکِ انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی ممتاز بھٹو سے ملاقات کیلئےلاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود قریشی ممتاز بھٹو کو عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے اور انکو تحریکِ انصاف میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

    تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سندھ کے دورے کےدوران لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں، اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف اب سندھ میں بھر پور طریقے سے داخل ہوگئی ہے اور عوامی دباؤ کی وجہ سے سندھ کا وڈیرہ بھی تحریکِ انصاف میں آنا شروع کرے گا۔

    انکا کہنا تھا کہ سندھ کے متعدد وڈیرے اور سیاستدان تحریک انصاف سے رابطے میں ہیں اور شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ عوام آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نےعوامی سیاست کی تو پنجاب سے مکمل حمایت ملی اورعوامی سیاست کے باعث پنجاب میں پیپلز پارٹی کی جگہ لے لی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پی ٹی آئی کا پیغام لے کر جاؤں گا، میرے خیال میں سندھ بھی تبدیلی کے لئے تیار ہے۔