Tag: PTI leader shireen mazari

  • ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’

    ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’

    معروف قانون داں اور پی پی رہنما اعتزاز احسن کے اس بیان پر کہ ‘مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی’ پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ کا ایک مختصر کلپ اپ لوڈ کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے اس ویڈیو کلپ کے ساتھ ہی اعتزاز احسن کے موقف پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بالکل وہی ہے جو ہم میں سے بہت سے لوگوں نے کہا ہے۔

    شیریں مزاری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ بیرونی مداخلت تب ہوتی ہے جب سازش کو عملی جامہ پہنانا پڑتا ہے، کرائم منسٹر، مقامی حمایتی اور بدمعاشوں کو معلوم ہے وہ سب اس کا حصہ ہیں۔

     

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس معاملے پر اب اپنی اپنی مرضی کی تشریح کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ معروف قانون دان اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے دھمکی آمیز مراسلے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے موقف کے حوالے سے اظہار خیال کیا تھا۔

    اعتزاز احسن نے اس پروگرام میں کہا تھا کہ مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی اور مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش بھی ہوئی ہے۔

  • شیریں مزاری کی خواجہ آصف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    شیریں مزاری کی خواجہ آصف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کی خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، وزیردفاع نے پارلیمنٹ اجلاس کےدوران شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر دفاع کے غیر مناسب ریمارکس شیریں مزاری نے وفاقی وزیرخواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا، رجسٹرار آفس کے لگائے گئے اعتراض کو دور کرکے درخواست میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیر دفاع خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو فریق بنایا گیا۔


    مزید پڑھیں : خواجہ آصف بے شرم اور بے حیا انسان ہیں، شیریں مزاری


    شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی خواجہ آصف نے 8جون کو قومی اسمبلی اجلاس میں میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور عدالت سے استدعا کی اسپیکر قومی اسمبلی کو خواجہ آصف کو اسمبلی رکنیت کے لیے نا اہل قرار دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن بھجوانے کا بھی حکم دیا جائے۔

    جس پر عدالت نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ پارلیمنٹ کی کاروائی کو عدالت میں زیر بحث نہیں لایا جاسکتا۔

    یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے بجٹ ا جلاس میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو خطاب میں خلل ڈالنے پر ٹریکٹر ٹرالی قرار دیا تھا۔


    مزید پڑھیں : خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو نازیبا الفاظ سے پکارنے پر اسمبلی میں ہنگامہ


    پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو دس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا تھا، لیگل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ خواجہ آصف نے ایوان میں جو الفاظ استعمال کیے اس سے میری بے عزتی ہوئی، خواجہ آصف نے مجھ سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔


    مزید پڑھیں :شیریں مزاری نے خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا


    تحریک انصاف سمیت دیگراپوزیشن جماعتوں کے بھرپور احتجاج پر وفاقی وزیر دفاع کو اپنے الفاظ واپس لینا پڑے تھے تاہم شیریں مزاری کا اصرار تھا کہ ان کا نام لے کر معافی مانگی جائے۔


    Khuwaja Asif Used unethical language for… by arynews

  • پارلیمنٹ کا اجلاس، یمن کا مسئلہ طاقت کی بجائے سیاسی انداز سے حل کرنے کا مطالبہ

    پارلیمنٹ کا اجلاس، یمن کا مسئلہ طاقت کی بجائے سیاسی انداز سے حل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے یمن کا مسئلہ طاقت کی بجائے سیاسی انداز سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    مشترکہ اجلاس تیسرے روز بھی اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں جاری رہا،  ایوان سے خطاب میں اراکین نے  یمن کے لئے فوج بھیجنے کی مخالفت کی اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، پارلیمنٹ کا اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔


    پاکستانی فوج کو دوسروں کی جنگ میں لڑنے کیلئے نہیں بھیجنا چاہیئے، شیریں مزاری


    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن معاملے سے سعودی کی سلامتی کا کوئی تعلق نہیں، جہاں تک مقدس جگہوں کا سوال ہیں، ہمیں اس کا دفاع کرنا چاہیئے، تاریخ سے سبق حاصل کیا جائے پاکستانی افواج یمن کے لئے نہ بھیجی جائیں۔

    قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شیریں مزاری نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کے الفاظ کارروائی سے حدف کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    شیریں مزاری کا خواجہ آصف کے بیان سے متعلق کہنا تھا کہ ایک جماعت کے لیڈر کے کیخالف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی ہیں۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو دوسروں کی جنگ میں لڑنے کیلئے نہیں بھیجنا چاہیئے، نائن الیون کے بعد ہم جنگ کا حصہ بنے نتیجہ سب کے سامنے ہیں، ہم نے افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑی نتائج بھگت رہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اومان یمن کی جنگ میں سعودی کا ساتھ نہیں، سعودی عرب یمن کے معاملے پر اقوام متحدہ کیوں نہیں گیا، جیسے امریکہ نے عراق پر حملہ کیا ویسے ہی سعودی عرب کررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سعودی عرب  کی درخواست کا تعلق یمن کی جنگ سے ہیں، ہمیں امن کی طرف چلنا ہے تو ہم کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے یمن کے معاملے پر کوئی تنازعہ ہے نہ کوئی مسئلہ بنانا چاہئے۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان کو ترکی اور ایران سے ملکر مصالحت کی طرف جانا چاہیئے، کوشش کرنی چاہئے کہ جنگ کے اثرات پاکستان پر نہ پڑیں، جنگ کا حصہ نہ بننے کی صورت میں ہی ہم بچ سکتے ہیں۔


    ہماری جنگ نہیں پاکستان کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے، مظفر حسین شاہ


    یمن کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ فنگشنل کے مظفر حسین شاہ نے کہا کہ یمن میں اقتدار کی جنگ جاری ہے ،سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری کو کوئی خطرہ نہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں پاکستان کو اس کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔

     ایوان سے خطاب میں طاہر حسین مشہدی جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم، الیاس بلور، سعید غنی اور افتخار الدین نے بھی یمن کے لیئے فوج بھیجنے کی مخالفت کی اور ثالثی کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، پارلیمنٹ کا اجلاس جمعرات کی شام چار بجے دو بارہ ہوگا۔