Tag: PTI leader

  • بجلی کے بلز : شہباز شریف نے عوام سے سفاک جھوٹ بولا، مزمل اسلم

    بجلی کے بلز : شہباز شریف نے عوام سے سفاک جھوٹ بولا، مزمل اسلم

    پی ٹی آئی کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بجلی کی نئی قیمت سے متعلق عوام سے سفاک جھوٹ بولا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 64فیصد عوام پر نہیں ہوگا۔

    فوکل پرسن برائے معیشت پاکستان تحریک انصاف مزمل اسلم نے مہنگائی کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں  سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ بجلی کی نئی قیمتوں کااطلاق64فیصدعوام پر نہیں ہوگا، اب کوئی ان سے پوچھے وہ 64 فیصد عوام کہاں ہے جن کے بجلی کے بل نہیں بڑھے؟ شہباز شریف نے عوام سے سفاک جھوٹ بولا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کا بوجھ مکمل طور پرعوام پر ڈال دیا گیا ہے، بڑے لوگ چوری کرتے ہیں ریکوری غریب عوام سے کی جاتی ہے، آج گھروں کے کرائے سے زیادہ بجلی بل آرہے ہیں، اس ماہ لوگ اپنی قیمتی چیزیں بیچ کر بجلی کے بل ادا کررہے ہیں، اگلے ماہ اور زیادہ بل آئے گا تو کیا لوگ گردے بیچیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی اس وقت تکلیف دہ حالات سے گزر رہاہے، پچھلے سال پورے ملک سے7 ہزار ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، حالیہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ تقریباً 1300ارب روپے ہے، حکومت نے بغیر کسی تجزیے کے عوام پر 2200ارب روپے ڈال دیے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مہنگائی کم ہونا اسے کہتے ہیں تو پرانے دنوں والی مہنگائی زیادہ بہتر ہے، ملک کا تو پتہ نہیں لیکن عوام کو پوری طرح دیوالیہ کردیا گیا ہے، پاکستان میں سب سے کم بجلی بلوچستان میں استعمال کی جاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے پوچھا جائے کہ جاتے جاتے عوام کو جو مہنگائی کم ہونے کی جھوٹی خوشخبری دی تھی وہ نظر کیوں نہیں آرہی؟ ماضی کی حکومتوں نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے سستی بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں پر توجہ نہیں دی، یہ بحرانی کیفیت وقتی نہیں مسلسل برقرار رہے گی جو پاکستان کا سب سے طویل بحران ہوگا۔

    مزمل اسلم نے بتایا کہ جھوٹ بولا جاتا ہے کہ کوئٹہ اور پشاور میں بجلی چوری ہوتی ہے، سچ تو یہ ہے بلوچستان کے عوام کو بجلی ملتی ہی نہیں ہے، بجلی چوری ہونے کا مجموعی حجم سب سے زیادہ پنجاب میں ہے، جس کی وجہ سے پوری قوم کو اضافی بجلی کی قیمتیں چکانی پڑتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سال میں 184 ارب ایل این جی پلانٹ کے کرایوں کی مد میں جانے ہیں، عوام سے اتنا ٹیکس اور بھاری قیمتوں کے باوجود صرف 100 یونٹ پر ریلیف دیا گیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفاد کیلئے سستی بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں پر توجہ نہیں دی، یہ بحرانی کیفیت وقتی نہیں مسلسل برقرار رہے گی جو پاکستان کا سب سے طویل بحران ہوگا۔

  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کیخلاف مقدمہ درج

    ڈی جی خان : پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، کک بیکس اور خورد برد کے الزامات پر پی ٹی آئی کی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ڈی جی خان میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے وقت خاتون رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل اپنے گھرپر موجود نہیں تھیں، زرتاج گل کو کرپشن، کمیشن، کک بیکس کے الزامات کی انکوائری کیلئے متعدد بار طلب کیا گیا تھا۔

    اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زرتاج گل متعدد بار طلب کرنے کےباوجود پیش نہ ہوئیں، ان کیخلاف مقدمے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسران ،ٹھیکیداروں کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

  • رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    پشاور/ ملتان : پاکستان تحریک انصاف پشاور کے مقامی رہنما نے عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی کے کیس میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکن شہریار نے ملتان میں پریس کانفرنس کی۔

    شہریار بھٹہ کا کہنا تھا کہ9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہم نے بےگناہ قید کاٹی ،ایک ماہ جیل میں رہے۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیں ٹیشو پیپر کی طرح استعمال کیا، عہدے سے استعفا اور پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

    قبل ازیں 9مئی کے کیس میں گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کارکن شہریار کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے ملزم شہریار کی ضمانت منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر گرفتارکیا گیا تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے مونچھیں بھی منڈوالی تھیں۔

  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما چھوڑ کر چلے گئے

    پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما چھوڑ کر چلے گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا۔

    صوابی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما ارشاد خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں آج سے باقاعدہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔

    اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 3سال پہلے پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا، میں نے کہا تھا کہ میرے کچھ مطالبات ہیں، میں نے کہا تھا کہ ہر ممبر اسمبلی میں قانون سازی کے لیے جاتا ہے۔

    ارشادخان نے بتایا کہ کہا بھی تھا کہ فضل الرحمان کا ہرجلسے ہر پروگرام میں نام لیتے ہو یہ نہ کرو، میں نے کہا تھا کہ الزام تراشی اور ایسے کام نہیں کریں مشکل میں پڑجائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بتایا کہ قانون سازی کرو بلاوجہ الزام تراشیوں سے دور رہو، میں نے یہ بھی کہا تھا کہ گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا۔ آپ لوگ اپنی مشکلات میں خود اضافہ کررہے ہیں۔

  • فردوس شمیم نقوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    فردوس شمیم نقوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

    کراچی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج اورجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اور دیگر کارکنان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے فردوس شمیم کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا۔

    پولیس کا مؤقف تھا کہ ملزمان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں، ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی اور قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ کارکنان کے خلاف مقدمے میں شامل دفعات قابل ضمانت ہیں، بعد ازاں عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی ضمانت منظور کرلی۔

    عدالت کا فردوس شمیم نقوی کو5ہزارروپے کے مچلکوں کےعوض رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہ ہو تو اسے رہا کردیا جائے۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی 3روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی : پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا، پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کے بعد انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صوبائی رہنما علی زیدی کو بکتر بند گاڑی میں ملیر کی عدالت میں لایا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

    ملیر کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی تعداد موجود تھی انہوں نے علی زیدی کا پرتپاک استقبال کیا اور، پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں، اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی، عمران اسماعیل، مبین جتوئی، آفتاب صدیقی، خرم شیرزمان، بلال غفار ودیگر موجود تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قائم پی ٹی آئی دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں ایک سال پرانے فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔

    علی زیدی کو پولیس کی بھاری نفری کے درمیان ملیر کورٹ پہنچایا گیا، کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی اور شور شرابے کے باعث جج اٹھ کر چیمبر میں واپس چلے گئے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی کریں پھر کارروائی ہوگی، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو عدالت سے باہر نکلنے کی ہدایت کی گئی۔

    مختصر وقفے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کردی، علی زیدی روسٹرم پر آگئے، پی ٹی آئی رہنماء کو ہٹھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

    پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنی ہے سات یوم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

    علی زیدی نے عدالت روبرو بیان میں کہا کہ میری گرفتاری افطاری سے کچھ دیر پہلے ہوئی لیکن پرچہ رات 12بجے  درج کیا گیا۔

     

  • جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

    جیل بھرو تحریک : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کو رہائی مل گئی

    لاہور ہائی کورٹ کی جانب جیل بھرو تحریک میں زیرحراست پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت دیگر کارکنان کی رہائی کے حکم پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پرزلفی بخاری کو جیل سے رہا کردیا گیا، ان کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے جیل سے باہر آنے پر شاندار استقبال کیا۔

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما زلفی بخاری جیل بھرو تحریک میں8روز قید رہے، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب شاہ پورجیل کے باہر موجود تھے۔

    اس سے قبل سرگودھا کے ڈپٹی کمشنر شعیب علی نے پی ٹی آئی کے 59کارکنوں کی رہائی کا آرڈرجاری کردیا، جیل بھرو تحریک میں سرگودھا سے59کارکنوں نے گرفتاری دی تھی، ان تمام کارکنان کو راجن پورجیل منتقل کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد 22فروری کو جیل بھرو تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر سینئر قیادت ’جیل بھرو تحریک‘ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں صوبے کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا گیا تھا۔

    رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر کی جانب سے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

  • پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل کردی، اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

    اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا اور ان کو دو روز میں اپنی حالیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    اظہار وجوہ نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی پارٹی رکنیت کیوں نہ منسوخ کردی جائے، اس بات جواب 2دن میں دیں۔

    قبل ازیں تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کو لانچ کیا ہے۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی وی سمیت تمام چینلز نے بھی پریس کانفرنس دکھائی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ان کا قتل کوئی حادثہ نہیں ہے ان کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کوئی شواہد نہیں ملیں گے کیونکہ شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔

  • اسحاق ڈار کی واپسی، تحریک انصاف کے رہنماوں کی کڑی تنقید

    اسحاق ڈار کی واپسی، تحریک انصاف کے رہنماوں کی کڑی تنقید

    اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی پر کڑی تنقید کی اور کہا ڈار کی انٹری ایک نئے بحران کے سوا کچھ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈار انٹری کو ایک نیا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ڈار کی انٹری ایک نئے بحران کے سوا کچھ نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا آڈیولیکس نےتصدیق کردی، پچھلے کچھ دنوں میں لندن میں کیا کچھ ہوتا رہا،امپورٹڈ حکومت کےتمام بڑے فیصلے دراصل لندن سے امپورٹ ہوتے ہیں،غیر منتخب اور سزا یافتہ شخص نواز شریف ہر چیز کا فیصلہ کرتا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی واپسی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک منی لانڈرر کی جگہ دوسرے منی لانڈرر کووزیر خزانہ لگایا جارہا ہے،کیا ہماری قوم چند مجرم خاندانوں کےمفادات کو پورا کرنے کیلئے ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ملک لوٹا انہیں دوبارہ ہم پر مسلط کردیا گیا، ہماری غیرت کو کیا ہوا؟ ہماری اخلاقیات کہاں کھو گئی؟ ملک کی سالمیت اور وقار کو داؤ پر لگا دیا گیا، انصاف اور احتساب کے پیمانے بدل دیے گئے۔

  • ‘اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا’

    ‘اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کل خبر آئی کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوگیا اور آج اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسحاق ڈار کے حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ اشتہاری سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو این آر او ٹو مل گیا، عوام کب تک اس طرح خاموش تماشائی بنےرہیں گے۔