Tag: PTI leader

  • کراچی پر نااہل ایڈمنسٹریٹر مسلط کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کا الزام

    کراچی پر نااہل ایڈمنسٹریٹر مسلط کردیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کا الزام

    کراچی : پی ٹی آئی کراچی کے مرکزی رہنما اشرف جبار قریشی نے کہا ہے کہ میڈیا اپنی آنکھ سے دیکھا ہوا سب قوم کو دکھا رہا ہے مگر حکومت کا شرم نہیں آرہی۔

    انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا اس وقت اپنی بھرپور ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی اور عجلت میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے۔

    اشرف جبار قریشی نے کہا کہ اس شہر کے بلدیاتی ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، کراچی پر نااہل اور نالائق ایڈمنسٹریٹر مسلط کردیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ بارشوں میں تباہی کی تاریخ رقم کردی گئی ہے۔ ہم نے عدالت میں استدعا کی تھی کہ بیلٹ پیپرز تقسیم ہونے کے بعد الیکشن کرادیے جائیں۔

    انہوں نے سوال کیا کہ بیلٹ پیپرز کہاں ہیں؟ کس کے پاس ہیں، ہم نے پورے کراچی کا دورہ کیا ہے اس وقت شہر کا کوئی مقام ایسا نہیں جہاں تباہی کہ ہو۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس شہر کے ساتھ مسلسل ظلم ہورہا ہے، ہم ذاتی طور پر کس حد تک کام کریں؟ ہم جو کرسکتے تھے وہ کام کیے۔

    اشرف جبار قریشی نے کہا کہ پورے شہر کراچی کے لیے نمائندے چاہئیں اور بااختیار بلدیاتی نظام چاہیے عدالتوں کو اندھیرے میں رکھا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کا تعلق عوام کے بنیادی مسائل سے ہے، شہر پر ایک سیاسی ایڈمنسٹریٹر لا تسلط ہے جس کا کام صرف فنڈز کی ہیرا پھیری کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی الیکشن سے پہلے الیکشن ملتوی کرائے اوراگلی کوئی تاریخ بھی نہیں دی۔

    انہوں نے بتایا کہ مہم پر ہمارے چئیرمین کے اخراجات ہورہے ہیں، مخالفین پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر کیوں پریشان ہیں۔ اب تک عمران ٹائیگرز کیلئے ڈھائی لاکھ لوگوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔

  • آزادی مارچ : پی ٹی آٸی کے رہنما کی عبوری ضمانت منظور

    آزادی مارچ : پی ٹی آٸی کے رہنما کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور : سیشن کورٹ لاہور نے آزادی مارچ کے موقع پر ہنگامہ آراٸی کیس میں پی ٹی آٸی کے رہنما زبیر خان نیازی کی گیارہ جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال رانجھا نے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد مشتاق کی رخصت کے باعث بطور ڈیوٹی جج عبوری ضمانت منظور کی۔

    اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ٹی ائی زبیر خان نیازی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، زبیر خان نیازی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت جو مقدمہ درج کیا ہے وہ بالکل بے بنیاد ہے۔

    زبیر خان نیازی کے وکیل کے مطابق درخواست گزار کسی بھی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں رہا، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اعلان پر اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

    پولیس نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی ضمانت منظور کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد زبیر خان نیازی کی50 ہزار مچلکوں کے عوض11 جون تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے مزید ریکارڈ طلب کرلیا۔

  • ‘نااہل لوٹے سوائے واش روم اب کسی کام کے نہیں رہے’

    ‘نااہل لوٹے سوائے واش روم اب کسی کام کے نہیں رہے’

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نااہل لوٹے اب سوائے واش روم کسی اور کام کے نہیں رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے سازش کا ایک حصہ رول بیک ہوا ہے اب اس سازش کے دوسرے حصے کو بھی عوام کے سامنے لانا ہے، اس فیصلے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کے مزید چلنے کا جواز ہی نہیں بنتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں پیسہ لگا کر بولی لگا کر وفاداری خریدتی ہیں، ان جماعتوں نےسیاست کو کاروبار بنالیا ہے،ضمیروں کی بولی لگتے ہوئے قوم نے دیکھا، ملک میں سیاسی پارٹیاں حکمرانی کرتی رہیں، لیکن عمران خان نے اس قسم کی سیاست اور ان لوگوں کیخلاف اولین جہاد کیا۔ میں قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ اب یہ لوٹے سوائے واش روم کے کسی اور کام کے نہیں رہے ہیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ وہ کہتےہیں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کرو وہاں پٹرول پر فیصلے ہونگے، یہ کیسا ملک میں بھونڈا مذاق چل رہا ہے اب ایک دن کا بھی جواز باقی نہیں رہا، اعلان کریں اور نئے الیکشن کی جانب قوم کو لے کر جائیں۔

  • ‘پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا’

    ‘پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل اور ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب کی حکومت تو فارغ ہو چکی ہے، وفاقی حکومت بھی جلد فارغ ہوگی اور اب ضمیر فروشوں کا ووٹ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ووٹ کاسٹ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: "لوٹوں اور نوٹوں کو زبردست شکست "، قوم کو مبارک باد

    انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ان ایوانوں کی توہین کی ان کیلیے بھی شرم کا مقام ہے، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے ساری جمہوریت کو گدلا کیا، حمزہ شہباز نے جو غیر قانونی کام کیے وہ بھی واپس کرائے جائیں اور میں ساتھ ہی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان کے ساتھ جدوجہد کی۔

  • ‘ ن لیگ نے جھوٹی تشہیر میں عوام کے اربوں روپے اڑا دیے’

    ‘ ن لیگ نے جھوٹی تشہیر میں عوام کے اربوں روپے اڑا دیے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جھوٹی تشہر میں عوام کے اربوں روپے اڑا دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ  نے جھوٹی تشہیری مہم میں عوام کے اربوں روپے اڑا دیے ہیں۔

    مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ تشہیری مہم میں جی ڈی پی 4 فیصد دکھا رہی ہے جبکہ شہباز شریف حکومت کے ماتحت ہی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں جی ڈی پی گروتھ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    مزمل اسلم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں شہباز حکومت کی جانب سے شائع اشتہار میں 2018 کے ن لیگ حکومت کے اعداد وشمار کا تقابل 2022 کے اعداد وشمار سے کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: رواں مالی سال قومی مجموعی پیداوار میں اضافے کا امکان

    واضح رہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے جی ڈی پی 5.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 5.7فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔

  • ‘ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی’

    ‘ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شہباز حکومت پر طنز کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت ایک مسئلہ حل کرنے کے لیے نیا مسئلہ کھڑا کر رہی ہے، یہ ہے ان کی گورننس؟

    ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ بجلی کی کمی پوری کرنے کے لیے کھاد کے کارخانوں کی گیس بند کردی گئی ہے اب ڈیزل کے بعد عالمی مارکیٹ سے 6 گنا مہنگی یوریا آئے گی۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہماری حکومت نے سارا سال بجلی بھی دی اور تاریخ کی ریکارڈ یوریا بھی پیدا کی، ریکارڈ دیکھ لیں۔

  • ‘پتہ ہونا چاہیے ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں’

    ‘پتہ ہونا چاہیے ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں’

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں اور یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی کام کرنے والے افسران کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم حکومت میں واپس آرہے ہیں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اب یہ پہلے والی تحریک انصاف نہیں ہوگی اور شریفوں کے کہنے پر غیر قانونی کارناموں کی سزا اور جزا مدتوں یاد رہے گی۔

     

  • مسجد نبویؐ  کا واقعہ پلانٹڈ نہیں، اچانک ردعمل تھا، فوادچوہدری

    مسجد نبویؐ کا واقعہ پلانٹڈ نہیں، اچانک ردعمل تھا، فوادچوہدری

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ کا واقعہ پلانٹڈ نہیں، اچانک ردعمل تھا، پی ٹی آئی کے ورکرز ان چیزوں میں شامل نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ کا واقعہ پلانٹڈ نہیں، اچانک ردعمل تھا، پی ٹی آئی کے ورکرز ان چیزوں میں شامل نہیں، لوگ آپ کے چہرے پہچانتے ہیں، اس معاملے میں مذہب کو استعمال نہ کریں، ان کا پیرس اور دبئی میں بھی یہی حال ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسلامو فوبیا کیخلاف جو کام کیا اس کا مقابلہ نہیں، آپ کے کردار اور عمران خان کے کردار کا لوگوں کو پتہ ہے، ہم نے سوسائٹی کو بچانا ہے، تقسیم نہیں کرنی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سزا ہوگئی اور وہ جیل گئے، لیکن انصارالسلام پارلیمنٹ لاجز آئی اس کے ایک کارکن کو بھی سزا نہیں ہوئی، صاحب اقتدار کو تاریخ سے سبق لینا ہوتا ہے، معاشرے، ملک، سوسائٹی کو تقسیم نہیں کیا جاتا، جوڑاجاتا ہے، قانون سب کیلئےبرابرہوگا تو معاشرے میں تقسیم نہیں ہوگی، اگر سب سے بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگائیں گےتو پھر ووٹ اور معاشرہ تقسیم ہوگا۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں تقسیم ختم کرنے کا واحد حل چیف الیکشن کمشنر کا استعفیٰ اور فوری انتخابات ہیں، چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں پھر جو چیف الیکشن کمشنر ملک کو قبول ہو وہ تعینات کیا جائے اور نئے الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بعد انتخابات کرائے جائیں، اس کےعلاوہ مسائل کا کوئی حل نہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ زین بگٹی کے گارڈ نے قاسم سوری پر حملہ کیا وہ پلانٹڈ تھا، تھانے میں درخواست دے دی ہے، لوگ پہچانے بھی جاسکتے ہیں، ایک شخص سحری کررہا ہو اور اس پر حملہ کردیا جائے یہ ٹھیک نہیں، عدالت کونوٹس لے کر اس پر انسداد دہشتگردی کی دفعہ لگنی چاہیے۔

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہاں 4 یا 5 لوگ تجزیہ کار بنے ہوئے ہیں، عدالتوں میں لوٹوں کے معاملےپرکوئی کیس نہیں لگ رہا ہے،تاریخیں دی جارہی ہیں لیکن ہر2 گھنٹےبعد لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ حلف برداری کا کیس لگ رہا ہے۔

    موجودہ حکومت میں شامل زیادہ تر لوگوں کو عقل ہی نہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی رائے کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے، رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز بند ہوگئےانکو پیسے ہی نہیں مل رہے، کسان رُل گیا ہے، اسے ڈیزل ہی نہیں مل رہا، حکومتی لوگ اتنے ڈرےہوئے ہیں کہ خود گھروں سےنکل نہیں پارہے، اتنی ڈری ہوئی حکومتیں زیادہ دیر چلتی نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے،اس پر کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، ڈیزل بحران بدانتظامی کی ایک مثال ہے، حماداظہر نےشہبازشریف کوکہا27پلانٹس جو بند ہیں ان کی لسٹ دے دیں، لیکن شہباز شریف نے اب تک ان پلانٹس کی لسٹ نہیں دی، ہماری حکومت میں ڈیزل کا 32دن کا ذخیرہ تھا، موجودہ حکومت نے آتے ہی ذخیرےکوختم کردیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہفتے کو لاکھوں لوگ اپنے طور پر باہر نکلے تھے، اس میں کوئی لیڈر نہ تھا، اسلام آباد میں 20لاکھ آدمی ہم جمع کرینگے یہاں بھی لاکھوں لوگوں نے خود آنا ہےہم نے صرف کال دینی ہے، اگر آپ گرفتار بھی کریں گے تو پھربھی کتنے لوگوں کو کرینگے؟

  • ‘عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا’

    ‘عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا’

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا، عمران خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ دو سے تین دن کیلیے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جارہا ہوں بتاکر اس لیے جارہا ہوں کہ کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں۔

    شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا اور ان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑے ہوکر امپورٹڈ حکومت کو شکست دینگے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ عید کےبعد اب دما دم مست قلندر ہوگا۔

  • ‘انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے دو ایم این ایز کی گرفتاری پر کہا ہے کہ انصاف کے دُہرے معیار معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے آج پی ٹی آئی کے دو سابق اراکین قومی اسمبلی کو گرفتار کرادیا گیا ہے۔

    فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ فہیم اور عطا اللہ کو سندھ ہاؤس میں لوٹوں کیخلاف احتجاج رنے پر گرفتارکیا گیا جبکہ تنظیم انصار الاسلام نے اراکین اسمبلی کے لاجز پرحملہ کیا انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ انصاف کے دہرے معیار معاشروں کو تباہ کر دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج سندھ ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی کو ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان سندھ ہاوس حملہ کیس میں عبوری ضمانت ختم ہونے پر عدالت پہنچے تھے۔

    مزید پڑھیں: سندھ ہاؤس حملہ کیس، تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار

    پولیس نے دونوں اراکین اسمبلی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا بعد ازاں عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان رائے تنویر اور سید صداقت علی شیرازی کی بھی صمانت منسوخ کردی۔