Tag: PTI leader

  • ‘نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس’

    ‘نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس’

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی رہائشگاہ پر خفیہ آلات نصب کیے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ فونز تو پہلے ہی ٹیپ کیےجاتے تھے اب پتہ چلا گزشتہ ہفتے کی رات میری رہائشگاہ پر خفیہ آلات بھی نصب گئے۔

    سابق وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کو براہ راست مخاطب کیے بغیر دلچسپ پیرائے میں کہا کہ نامعلوم افراد، شرارتی لڑکو میرا فون نمبر تو ہے تمہارے پاس۔

     

    انہوں نے مزید لکھا ہے کہ رابطہ کرکے پوچھ کیوں نہیں لیتے جو تمہیں چاہیے، شرم آنی چاہیے۔

  • ‘امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے’

    ‘امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جارہی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے۔

    مزمل اسلم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ امپورٹڈ حکومت عام آدمی پر ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے جارہی ہے وہ بھی صرف ایک ارب ڈالر کے پیچھے۔

     

    پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ساتھ میں چین اور قطر سے قرض بھی مانگ رہی ہے۔

  • امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا، شہزاد اکبر

    امپورٹڈ حکومت نے انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا، شہزاد اکبر

    پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، لیکن ہم کہیں نہیں جارہے اپنےلیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا آغاز ہوگیا ہے، نام اسٹاپ لسٹ میں اس وقت ڈالا گیا جب کہ عدم اعتماد پر کارروائی مکمل نہیں ہوئی تھی، اور وقت کابینہ تھی نہ حکومت اور وزیراعظم تو نام اسٹاپ لسٹ مٰں کس نے ڈالا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں تو اوورسیز پاکستانی بھی نہیں ساری زندگی یہیں رہا ہوں، نام اسٹاپ لسٹ پر ڈالنے کے لیے کوئی کیس ہونا چاہیے، ریکویسٹ کرنے والی کوئی ایجنسی ہونی چاہیے، ڈی جی ایف آئی اےکوبتاناہو گا اسے کس نے یہ آرڈر کیا تھا؟ عدالت ایف آئی اے سے پوچھے، کس کے کہنے پر نام ڈالا ؟

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف میں ابھی آپ کا نام ہے لیکن اسٹاپ لسٹ میں ڈی جی اینٹی کرپشن کا نام بھی ڈال دیا گیا اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کیسز لیڈ کرنے والےایف آئی اے ڈائریکٹر کا نام بھی ڈال دیا گیا، وہ سرکاری افسر ہے وہ تو اجازت کےبغیر یوں بھی باہر نہیں جاسکتا، منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے کو تو ڈیکوریٹ کرنا چاہیے تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں شہزاد اکبر اور شہباز گل نے اپنے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے۔

    دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ بیرون ملک روانگی پر پابندی خلاف قانون ہے، ہمارے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، کوئی الزام تک نہیں۔

    مزید پڑھیں: شہزاد اکبر اور شہباز گل نے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر سماعت آج کرکے بیرون ملک روانگی پر پابندی ختم کی جائے۔

  • ‘کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے’

    ‘کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے، کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس پر فرد جرم لگنا تھی وہ آج وزیراعظم کا امیدوار ہے اور آج مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیراعظم بنیں گے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی 12،10ارب لگا ئے اور حکومت ختم کرادے، ہندوستان بھی پیسے لگا کر حکومت ختم کراسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل جو ہوا ہم توقع نہیں کررہے تھے، عوام خود باہر نکلے ہیں، قومی اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں۔

    اسٹاپ لسٹ‌ میں‌ نام ڈالے جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں‌ شہباز گل نے کہا کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں‌ ڈالا ہے کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں‌ میں‌ ڈال دیا جائے.

  • ‘استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا’

    ‘استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم استعفے دے ر عوام میں جارہے ہیں اور استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کی حکومت مسلط کی جارہی ہے اس لیے ہم استعفے دے کر عوام میں جارہے ہیں اور عوامی تحریک چلائیں گے، ، آج پارٹی کا اہم اجلاس ہے جس میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی میں تقریریں کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ قومی غیرت کا ہے، اب فیصلے عوام کی پارلیمنٹ میں ہونے ہیں اور عمران خان بدھ کو پشاور سے عوامی رابطہ تحریک کا آغاز کریں گے۔

  • ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

    ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں اگر وہ 7 دن میں نام نہیں دیتے تو ان میں سے نمبر ون نام فائنل ہوجائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں شہباز گل ودیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وزیراعظم کیلیے اپنے 2 نام بھجوا دیے ہیں اگر وہ 7 دن میں نام نہیں دیتے تو ان میں سے نمبر ون نام فائنل ہوجائے گا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے بینچ پر مسلسل تنقیدی حملے ہورہےہیں، آج اپوزیشن کے لوگوں نے سپریم کورٹ پراثرانداز ہونے کی کوشش کی جس کی ہم بھرپور مزاحمت کرینگے۔ یہ کہتے ہیں ہم احتجاج کی کال دینگے، اگرعمران خان نے احتجاج کی کال دی تو ان لوگوں کا گھروں میں رہنا مشکل ہوجائیگا۔

    سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے آپ کے کہنےپر ان کیمرہ اجلاس بلایا، شہباز شریف اور بلاول کو دعوت دی کہ آئیں اور دھمکی آمیز خط دیکھیں، ہم نےکہا کہ اب بھی وقت ہے معاملات پراس طرح سے گفتگو نہ کریں، اس خط کی تمام تفصیلات ابھی عوام کےسامنے نہیں رکھیں کیونکہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمارے لئے ملک کا مفاد ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 90 دن کےاندراندر پاکستان میں الیکشن ہونے ہیں، ابھی اپوزیشن کے رہنماؤں کا کافی لمبا نوحہ سنا ہے، ایک ہی بات کو 10،10بندے کہہ رہے ہیں تو لوگ بھی بورہوجاتے ہیں، ہمارے 22لوگ اٹھا کر اپنی پارٹی میں لے گئے، کیا ہارس ٹریڈنگ آئین کا حصہ ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ شہزاد اکبر باہر چلا گیا، وہ تو باہر نہیں جاتا اب آپ اندرچلے جائیں گے۔

  • فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کےتحت نااہلی بنتی ہے، اسد عمر

    فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کےتحت نااہلی بنتی ہے، اسد عمر

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کے تحت نااہلی بنتی ہے اسی لیے 20 منحرف ارکان کیخلاف ڈس کوالیفکیشن ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں عامر کیانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلور کراسنگ ہوئی تو آئین کے تحت نااہلی بنتی ہے اسی لیے 20 منحرف ارکان کیخلاف ڈس کوالیفکیشن ریفرنس فائل کیا جارہا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ یہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جمہوری نظام میں بکنےکی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ غیر آئینی کام ہوا ہے، اسوقت63 اے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی رکن منحرف ہو پارٹی چھوڑے تو ریفرنس اسپیکر کو جمع ہوتا ہے، ان کے ایکشن سے ثابت ہوا کہ انہوں نے فلور کراسنگ کی، ایم این ایز براہ راست بتا رہے ہیں کہ کتنی آفرز ہو رہی ہیں، ایک منحرف خاتون نے اینکر سے کہا کہ 23 کروڑ سے زندگی اچھی گزر رہی ہے، موجودہ صورتحال میں حرام کاپیسہ استعمال کر کے لوگوں کی وفاداریاں خریدی گئیں، دوسری جانب باہر سے براہ راست سیاست میں مداخلت نظرآتی ہے۔ ہم نےدیکھا کہ کس طرح ویڈیوز پر پیغامات دیے گئے، سندھ ہاؤس میں لوگوں کو بند کر کے انہیں بٹھایا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے صدر کو ایڈوائز دی جس پر  اسمبلی تحلیل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، آج کی آئینی حیثیت ہے کہ ایاز صادق اور باقی سب اسمبلی کاحصہ نہیں، ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی کا خیال رکھنا چاہیےتھا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگلےعام انتخابات میں 89دن رہ گئے ہیں، اس وقت تازہ الیکشن کے لئےعوام کے پاس جایا جانا چاہیے، ہم نے گزشتہ24 گھنٹے میں لوگوں کا جوش ولولہ دیکھا ہے، پاکستانی قوم ہمارے بیانیے کو مان گئی ہے، ایک سیاسی پارٹی کہتی ہے کہ پی ٹی آئی غیرمقبول ہوگئی کوئی ٹکٹ نہیں لےگا، ہم جلد ازجلد الیکشن میں جانا چاہتے ہیں آپ کیوں بھاگ رہے ہیں، گھوڑا اور میدان دونوں حاضر ہیں، نئےالیکشن میں عوام جو فیصلہ کرینگے وہ سب کو قبول ہونا چاہیے۔

    اسد عمر نے بتایا کہ کل وزیراعظم عمران خان نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ بلالی ہے۔

  • علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما  کو شوکاز نوٹس جاری

    علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائےاحتساب و ضوابط نے ایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی کیخلاف ویڈیو بیان جاری کرنے پر پی ٹی آئی رہنما اشرف جبار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    اسٹینڈنگ کمیٹی برائے احتساب و ضوابط نے کہا کہ اشرف جبارنےعلی زیدی پرمن پسندافرادکوترجیح دینےکاالزام لگایا اور انھوں نے ورکرز کو احکامات کی پیروی نہ کرنے پراکسایا۔

    کمیٹی نے پی ٹی آئی رہنما کو 24جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا جواب جمع نہ کرانےپرکارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے پی ٹی آئی رہنما نے تنظیم سازی پرعلی زیدی کیخلاف سوشل میڈیاپربیان جاری کیا تھا۔

    گذشتہ روز حکومت کے خلاف بیان بازی پر پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے ایم این اے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر پرویز خٹک جاری کریں گے اور ان سے حکومت کے خلاف بیان بازی پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

  • مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا  سے مریم صفدر  کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    مبینہ آڈیو ، پی ٹی آئی رہنما کا چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد : پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا سے مریم صفدر اور پرویز رشید کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا اور کہا مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے چیئرمین پیمرا کو خط لکھا ، جس میں مریم صفدر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی دو خطوط لکھ چکی، جن کا جواب موصول نہیں ہوا، پھر مریم صفدر کی پےدر پے آنیوالی آڈیوز سےمتعلق لکھ رہی ہوں، مریم نواز کی آڈیو لیک آزاد میڈیا کی غیر جانبداری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مریم صفدر مبینہ آڈیو میں صحافیوں پر الزامات لگارہی ہیں جبکہ انھوں نے سینئر تجزیہ کاروں سے متعلق نازیبات کلمات کہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ لیک آڈیو میں مریم نوازاور پرویز رشید نے صحافیوں کوبھونکنے والے کتےقرار دیا جبکہ دونوں جیو گروپ کوہدایات دینے پر بات کر رہے ہیں اور حسن نثار،ارشاد بھٹی، مظہرعباس، ستار بابرپر گھٹیا الزامات لگا رہے ہیں۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید مریم صفدر کو میر شکیل سے باز پرس کرنے کی درخواست کر رہے ہیں جبکی مریم صفدر کا2باسکٹس نصرت جاوید اور رانا جواد کو بھجوانے کا ذکر ہے۔

    چیئرمین پیمراکو خط میں کہا گیا ہے کہ ان لوگوں کا کردار کارکردگی صفر ہے، پیسے کے زورپر صحافت خرید کر حق میں پروگرام کرائےجاتے ہیں، جو حق میں نہیں بولتا اس کوگالیاں دی جاتی ہیں، یہ ہے میڈیا اور صحافیوں کی اوقات ان نابالغ قومی لیڈران کی نظر میں؟

    پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے، میڈیا کی آزادی ن لیگ مافیاز نے یرغمال بنا رکھی ہے، صحافتی تنظیمیں سوال کریں مجرمہ کیسے آزادی راے پرنقب لگا سکتی ہیں؟ کیامجرمہ مریم صفدر کی جیو نیوز نے ایچ آریاپروگرام کوآرڈینیٹر ہیں؟ عالیہ حمزہ

    انھوں نے مزید کہا کہ چند کرپٹ لوگوں کی وجہ سے سارا میڈیا یرغمال بنا ہوا ہے، امید ہےچیئرمین پیمرا مریم صفدر اور پرویز رشید کا اختساب ضرور کریں گے۔

  • ن لیگ اور پی پی کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث،جلد نیا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے’

    ن لیگ اور پی پی کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث،جلد نیا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے’

    لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی پی کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، جلد نئے انکشافات اور نیاپنڈوراباکس کھلنے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے12اورپی پی کے7اکاؤنٹس جعلی ہیں جبکہ پی ٹی آئی واحدجماعت ہے جو عالمی سطح پرمنظم ہے۔

    صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور اسکروٹنی کاان کوپوراموقع دیاگیاتھا، ن لیگ اور پی پی کی لیڈرشپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، جلد نئے انکشافات اور نیاپنڈوراباکس کھلنے والا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی پرکبھی پیسوں کےلین دین کاالزام لگاہےاورنہ کبھی لگ سکتاہے ، ادارےلوگوں کےذاتی معاملات سے نکل کر سیاسی جماعتوں کے معاملات بھی دیکھیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست منظور کر لی تھی۔

    مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاؤنٹس کی دستاویزات تک رسائی کی درخواست وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دائر کی تھی۔