Tag: PTI leader

  • اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،علیم خان

    اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،علیم خان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا،2003 کا حساب 2018 میں لیا جارہا ہے، احتساب کرنا ہے تو مینڈکوں کا نہیں بڑی مچھلیوں کا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نیب لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب مجھے روز بلائے گی تو روز پیش ہوں گا، نیب ذاتی حیثیت میں سوال کرنا چاہتی تھی اس لئے پیش ہوا، احتساب پر ہم عمل نہیں کرینگے تو دوسروں کو کیسے کہہ سکتے ہیں، اثاثوں سے ہٹ کر کچھ بھی مل جائے تو قوم سے معافی مانگوں گا۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت سے کہتا ہوں2007سے2018تک آپ کی حکومت ہے ، 5سال ایم پی اے رہا ، اپنے حلقے میں اربوں کے کام کرائے ، ن لیگ کی حکومت میرے دورکی ایک روپےکی کرپشن بھی دکھا دے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی آکرحلف لیکرکرپشن کاالزام لگائےتو جو سزا دیں گےقبول ہوگی، میرے خلاف آج انکوائری کاخیال کیوں آیا،کون سے ٹھیکے لئے ہیں؟ کرپشن کی ہوتی تو بطوروزیرکی ہوتی مگر کبھی سرکاری افسرتو نہیں رہا۔

    انکا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیت ہوں پہلے بھی کاروبار تھا آج بھی ہے، مجھ سے 2018میں 2003کا حساب لیاجارہاہے، میری جماعت کامؤقف ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔


    مزید پڑھیں : علیم خان کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ سے نیب حکام مطمئن نہیں


    علیم خان نے کہا کہ عمران خان پر میری وجہ سے کبھی ایک انگلی نہیں اٹھے گی ، نیب افسران نے احترام سے سوالات کئے جس کے جوابات دیئے، احتساب کرنا ہے تو مینڈکوں کا نہیں بڑی مچھلیوں کا کریں، کیااحد چیمہ اس قابل تھا جو وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر کرپشن کرتا۔

    انکا کہنا تھا کہ کوئی وزیر شامل نہ ہوتاتو کسی سیکریٹری میں کرپشن کی ہمت نہیں ہوتی ، اگر آف شور کمپنی ظاہر کی گئی ہے تو یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کاروباری شخصیت ہوں پہلے بھی کاروبار تھا آج بھی ہے مجھ سے 2018میں 2003کا حساب لیا جارہا ہے، میں نے کون سے ٹھیکے لیے ہیں میرے خلا ف انکوائری کا خیال آج کیوں آیا، میری جماعت کامؤقف ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے۔

    علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے گھر کے خلاف جعلی پروپیگنڈا کیاجارہا ہے، آج خان صاحب کے گھر کےنقشےوالی خبر جنگ کی ہیڈ لائن ہے، جیو اورجنگ صحافت کریں، بنی گالہ کے چوہے، بلیوں کا حساب نہ کریں، میراخیال ہے نیب مطمئن ہے اب دوبارہ پیشی کیلئے نہیں بلائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان

    پاکستان میں 2بھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں،بابراعوان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کسی اوراین آر او کو تسلیم نہیں کرے گی، پاکستان میں دوبھائی بادشاہوں کےپاس جاکربلی بن جاتےہیں، حکومت کومستعفی اور فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کسی اور این آر او کو تسلیم نہیں کرے گی،پاکستانی عدالتوں کی توہین کرنےوالےسوچیں وہ کیاکررہےہیں۔ انصاف کا فیصلہ نہ پاکستان کی سڑکوں اور نہ جدہ میں ہوگا۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مشرف نے قانون سے بالاتر ہوکر انکی سزائیں معاف کردی تھیں، پاکستان میں دو بھائی بادشاہوں کے پاس جاکر بلی بن جاتے ہیں،جو کہتے ہیں مسلم امہ کیلئے جدہ گئے کیا انہوں نےٹرمپ کو ردعمل دیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ کا روشن ستارہ میرا اور آپ کا وطن پاکستان ہے، چوری کامال پکڑاجارہاہےاورپاکستان واپس ضرورآئےگا، حکومت کومستعفی اور فوری انتخابات ہونےچاہئیں۔


    مزید پڑھیں : بحرانی کیفیت کے باعث قوم قبل ازوقت انتخابات چاہتی ہے، بابر اعوان


    یاد رہے کہ اس سے قبل رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورت حال میں قوم فوری نئے انتخابات چاہتی ہے چنانچہ نااہل حکومت مستعفی ہوکر قبل از وقت انتخابات کے لیے راہموار کرے۔

    بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) نے عوام کی عدالت کا ٹریلر دیکھ لیا ہے سڑکیں کھل گئی ہیں اور اب لوہے کے چنے ہونے کا دعوی کرنے والے اپنے محفوظ پناہ گاہوں سے باہر نکل آئیں اور عوامی عدالت کا سامنا کریں تو کیا نوازشریف اب بھی عوام کی عدالت میں جانے کو تیارہیں؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے، بابر اعوان

    سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے، بابر اعوان

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر حکومت نے خود کمیشن بنایا تھا تو پھر رپورٹ شائع کرنے میں کیا قدغن ہے؟ سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کےحقائق جاننا سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کاحق ہے، حکومت نےخودکمیشن بنایاتوپھر رپورٹ شائع کرنے میں کیاقدغن ہے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون کے متاثرین ساڑھے 3برس سے انصاف کے منتظر ہیں، آرٹیکل 19 اے شہریوں کو معلومات تک رسائی کا حق دیتاہے، حکومت رپورٹ سے متفق نہیں تو اسے ٹرائل میں جرح کرالے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حقائق پرہوتی ہے کیونکہ جج حلف اٹھاتا ہے، بسانحہ ماڈل ٹاون کے ملزمان کوسخت سزا ملنی چاہیے۔

    عمران خان کیخلاف شہبازشریف 10 ارب کےدعوے پر فوری فیصلہ چاہتے ہیں، شہبازشریف خودتو3 برس سےرپورٹ دبائےبیٹھے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • عمران خان،جہانگیرترین کیس میں نوازشریف ہی نااہل ہونگے،فواد چوہدری

    عمران خان،جہانگیرترین کیس میں نوازشریف ہی نااہل ہونگے،فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان،جہانگیرترین کیس میں نوازشریف ہی نااہل ہونگے، سپریم کورٹ نے 6 ماہ  کا وقت دے کر بہت نرمی برتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں  پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضیاءالحق کی چوسنی پر پلنے والے آج جمہوری بنے ہوئے ہیں ، نوازشریف نےآج اپنے بیان میں سچ کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کا فیصلہ آئے گا تب بھی نواز شریف ہی نا اہل ہونگے کیونکہ ان دونوں نے اپنی جائیداد کی ٹریل دی ہے۔

      فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میں مقابلہ ہے کہ کون زیادہ جھوٹ بولتا ہے۔ پوری فیملی احتساب کے بعد جیل میں ہوگی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ احتساب کورٹ میں ٹرائل چل رہا ہے، سپریم کورٹ نے6ماہ کاوقت دےکربہت نرمی برتی ہے، کیپٹن(ر)صفدرکوجیل میں ہوناچاہئے۔

    جاوید ہاشمی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، پی ٹی آئی کی غلطی تھی کہ اسے ہیرو بنایا، جاوید ہاشمی ن لیگ کے ایجنٹ تھے۔


    مزید پڑھیں : دشمن حملہ آور ہے اور وزیر قوم کی تقسیم میں لگے ہوئے ہیں، فواد چوہدری


    فواد چوہدری نے کہا کہ نئی کمیٹی میں 27لوگ شامل ہیں ان میں 6لوگ گھرکےہیں، اسحاق ڈار بستر سے نہیں اٹھ سکتے مگر لیگی کمیٹی کے ممبرہیں۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوٰی کیا ہے، وہ وزیر سے پوچھ لیتے تو انہیں اندازہ ہوتا کہ لوڈشیڈنگ کتنی ختم ہوئی ہے۔ تین شہروں کو بجلی کی فراہمی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہے تو لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔

     رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ختم نبوت دھرنے کو مس ہینڈل کیا گیا، رانا ثناءاللہ کو استعفی دینا چاہیئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سے بہت بڑے مارجن سے جیتےگی، عارف علوی

    آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سے بہت بڑے مارجن سے جیتےگی، عارف علوی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سےبہت بڑے مارجن سےجیتے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پچیس دسمبر کو مزار قائد کے قریب ہونے والے جلسے کیلئے کمر کس لی ، باغ جناح کے دورے کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔

    پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی باغ جناح میں جلسے کی تیاریوں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے پچیس دسمبر کو مزار قائد میں جلسےکے لئےدرخواست دے دی،اجازت ملےنہ ملے ہم جلسہ کریں گے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں سیہون سے دورجلسے کی اجازت ملی کراچی میں ایسا نہیں ہونے دیں گے، 2011میں جب ہم نےجلسہ کیا تھا تو لوگ ہی لوگ تھے، جن کو غلط فہمی ہے وہ ہماراجلسہ دیکھ لیں یا انہیں 2018 کے الیکشن میں پتا لگ جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کراچی سےبہت بڑے مارجن سےجیتےگی، یقین ہے آئندہ انتخاب میں سندھ میں اکثریتی جماعت تحریک انصاف ہوگی۔

    تحریک انصاف واحدجماعت ہے جو کراچی کیلئےنعم البدل بنےگی، عمران اسماعیل

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2013 کےالیکشن میں پی ٹی آئی نےاپنی اہمیت کو اجاگر کیا، ماضی میں کراچی خوف میں ووٹ ڈالتاتھا،اب کراچی آزادہے، گزشتہ 30سال کراچی کو یرغمال بنا کر رکھا گیا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ باطل مٹنے کو ہے،اب کراچی پہلی بارمرضی سے ووٹ دےگا، تحریک انصاف واحدجماعت ہے جوکراچی کیلئےنعم البدل بنےگی، تحریک انصاف کی کامیابی ہی کراچی کی کامیابی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل سنجیدگی سے حل کرے، فواد چوہدری

    حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل سنجیدگی سے حل کرے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ بغیرنوٹس دیےآدھے گھنٹےمیں تمام چینلز بند کردیے گئے، حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل سنجیدگی سےحل کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پیمرا کی تمام نیوز چینلز آف ایئرکرنے کی ہدایت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھرنے سے متعلق میڈیا نمائندوں سے بات کرتی، بغیرنوٹس دیے آدھےگھنٹے میں تمام چینلز بند کر دیے گئے۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں آج بھی حکومت کی نااہلی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت ہوش کےناخن لے، مسائل سنجیدگی سے حل کرے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو دھرنا منتظمین کے مطالبات تسلیم کرنا چاہیے تھے، ٹی وی چینلزکی نشریات فوری بحال کرنا چاہیے۔


    مزید پڑھیں : پیمر اکی تمام نیوز چینلز بند کرنے کی ہدایت


    یاد رہے کہ فیض آباد انٹرچینج پرفورسزاورمظاہرین کی جھڑپوں کےدوران انتظامیہ کی نااہلی سامنے آنے لگی تو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیمراہ کو تمام میڈیا چینلز بند کرنے کی ہدایت کردی۔

    پہلے سرکاری ٹی وی پرپیمراہ چینلزکوبراہ راست کوریج روکنے کی ہدایت کی گئی اور کچھ دیربعد تمام نیوزچینلزآف ائیرکردیئے۔

    بعد ازاں میڈیا چینلز نے سوشل میڈیا پرلائف کوریج جاری رکھنے کی کوشش کی تو تھوڑی دیر بعد انتظامیہ نے تمام سوشل میڈیا سائٹس فیس بک،ٹوئیٹر یوٹیوب بھی بند کردیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے، بابر اعوان

    شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے، بابر اعوان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہار لند ن میں ہے، ریڈوارنٹ جاری کرکےواپس لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران کی کرپشن کا چلتا پھرتا اشتہارلند ن میں ہے، اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ جاری کرکےواپس لایا جائے اور حسین نواز اورحسن نواز کے بھی ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں

    بابراعوان کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، وزیرخزانہ لندن میں کرائے دار ہیں،  نوازشریف نےاصل مجرم کوچھپایا ہواہے یا ڈرایا ہوا ہے۔ اسحاق ڈارکونوٹس جاری کرکے انٹرپول کےذریعےواپس لاناچاہیے۔

    رہنماپاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اسحاق ڈارکونوٹس جاری کرکےانٹرپول کےذریعےواپس لاناچاہیے، گاڈفادرکےدونوں بیٹوں کوبھی پاکستان لانا چاہیے، ایک طرف گاڈ فادر کہتا ہے میرےخلاف مقدمہ کیوں چلایا اور عمران خان کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلانےکی درخواست دی جاتی ہے۔


    مزید پڑھیں :  شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہا ہے، بابراعوان


    اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما بابراعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا وی آئی پی احتساب ہورہاہے، تین مہینے گزرنے والےہیں اورٹرائل اب تک شروع ہی نہیں ہوسکا، یہ آئین اورسپریم کورٹ کی نفی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پانامہ کیس کے تین مفرور ملزمان کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف کے تاخیری حربے صرف پی ٹی آئی اورمیڈیاناکام بناسکتی ہے،فوادچوہدری

    نوازشریف کے تاخیری حربے صرف پی ٹی آئی اورمیڈیاناکام بناسکتی ہے،فوادچوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اورمیڈیا خاموش ہوا تو یہ لوگ لندن دوڑ لگادیں گے ، نوازشریف کے تاخیری حربے صرف پی ٹی آئی اور میڈیا ناکام بناسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ونا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں پی ٹی آئی اور میڈیا کا دھیان بٹ جائے، پی ٹی آئی اورمیڈیا خاموش ہوا تو یہ لوگ لندن دوڑ لگادیں گے،آج تو ضرورت نہیں تھی پھر بھی پیش ہوگئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب ضرورت ہوگی تو یہ لوگ پیشی کے بجائے لندن میں بیٹھ جائیں گے، کرپشن ریفرنسز میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہےہیں ، سعدرفیق ، مشاہد اللہ جیسے لوگوں کے اپنے ریفرنسز بھی کھلنے چاہییں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے تاخیری حربے صرف پی ٹی آئی اور میڈیا ناکام بنا سکتی ہے، ن لیگ اپنی ہر تکلیف کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔


    مزید پڑھیں : انتخابات کی التوا کی بھرپور مخالفت کریں گے، فواد چوہدری


    یاد رہے گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کی خاطر انتخابات کے التوا کی کوششیں مہلک ہیں، پاکستان سنگین نوعیت کے سیاسی و معاشی بحرانوں سے دوچار ہے، پی ٹی آئی مطالبے کی مخالفت کے پیچھے ن لیگ اور پی پی مک مکا ہے، بینظیر بھٹو نے 1993ء میں قبل از وقت الیکشن کے لیے تحریک چلائی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تحریک نجات کا مطالبہ بھی قبل ازوقت الیکشن تھے، ن لیگ، پی پی نے اسمبلیوں کی نصف مدت کے قریب تحریکیں چلائی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتےہیں، فواد چوہدری

    نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتےہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کی آج کی تقریر بھی اداروں پر تنقید پر ہی مبنی تھی، نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف، انکے بچوں نے 3ہزار300ارب روپے کی کرپشن کی، نوازشریف کے بچوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، نوازشریف دوبارہ سے مسلم لیگ کے صدر بنے ہیں، شریف خاندان کے پیچھے سعد رفیق بیٹھے ہیں، جو خود اسٹے آرڈر پر ہیں، سعدرفیق کو یہ اعزازحاصل ہے کہ ہر سال ان کا پرائز بانڈ نکلاہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ ہم سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا، 30 سال آپ نے حکمرانی کی، یہ سوال تو ہمیں پوچھنا چاہئے، آپ نے30سال تک پاکستان کےوسائل کولوٹا ایک صاحب کہتے ہیں ہماری سیاست ن کے بغیرمکمل نہیں ہوتی، ن لیگ کے باضمیر لوگ سوچ رہے ہیں، کیسے ایک کیلئے قانون بدلا گیا،ادارے جمہوریت لپیٹنانہیں چاہتےنہ ہی سیاسی جماعتیں اورمیڈیا ایسا ہونے دے گا۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کا کیس نوازشریف کے کیس سے مختلف ہے، فواد چوہدری


    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ،انتخاب دل خوش رکھنے کے بہانے ہیں، نواز شریف نے جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کی ایک نئی کوشش کی ، نوازشریف 100بارن لیگ کےصدر منتخب ہو جائیں حیثیت تبدیل نہیں ہوگی، سپریم کورٹ انہیں نا اہل قرار دے چکی ہے جو وہ ہمیشہ رہیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا نوازشریف کی آج کی تقریر بھی اداروں پر تنقید پر ہی مبنی تھی، نوازشریف خود کو نکالے جانے کو سقوط ڈھاکا سے تعبیر کرتےہیں،ن لیگ والوں نے سقوط ڈھاکا پر ایک لفظ نہیں پڑھا اور یہ باتیں کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے پاس موقع تھا خود کو ایک جمہوری جماعت ثابت کرتی، ن لیگ نے بددیانت شخص قبول کرکے اپنی حقیقت عوام پر عیاں کر دی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مجھےخوشی ہےنوازشریف وزیراعظم نہیں ہیں، نعیم الحق

    مجھےخوشی ہےنوازشریف وزیراعظم نہیں ہیں، نعیم الحق

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تقریر میں منافقت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا، مجرموں کو باقاعدہ تحفظ دینے کا قانون منظور کیا گیا، قانون منظور کرنے والے منافق ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے نواز شریف کی تقریر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف نےآئین کی خلاف ورزی کی تواسےجانےکیوں دیاگیا، مجھےخوشی ہےنوازشریف وزیراعظم نہیں ہیں، نوازشریف کی تقریر میں منافقت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا انداز بادشاہوں والاہے،رہنماپی ٹی آئی ، مجرموں کو باقاعدہ تحفظ دینے کا قانون منظور کیا گیا، قانون منظور کرنے والے منافق ہیں۔

    شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف ایک کرپٹ شخص کےرشتےدارہیں، موقع ملا تو شہبازشریف کےاربوں خرچ کرانے کا آڈٹ کرائیں گے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے،نعیم الحق


    انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں بھائیوں کا گٹھ جوڑ ہے، ساتھ ملے ہوئے ہیں، نیب نے ان پر ہاتھ ڈالا، وہ چاہتے ہیں، آئندہ نیب کو ایسا موقع نہ ملے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ  یہ لوگ پاکستان کی ریاست سے ٹکر لےرہے ہیں، نوازشریف کو احتساب عدالت سے عبرتناک سزاملنی چاہئے، احتساب عدالت انھیں ایسی سزا دے کہ تاریخ میں یاد رکھی جائے، نوازشریف اب بھی حکومتی امور چلا رہےہیں، شاہدخاقان عباسی نوازشریف کے حکم کےبغیر قدم نہیں اٹھاتے۔

    انکا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے آپ کو پاکستان کا بادشاہ سمجھتے ہیں، عدالت نے نوازشریف کو مجرم اور نااہل قرار دیا ہے، غلط طریقےسےحکومت کرنیوالوں کوسبق ملناچاہئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔