Tag: PTI leader

  • بلاول کے پاس کوئی اختیارات نہیں فیصلے زرداری کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    بلاول کے پاس کوئی اختیارات نہیں فیصلے زرداری کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیرس کا سانحہ افسوسناک یے دنیا کا کوئی مذہب اس طرح کے ظلم و ستم کی اجازت نہیں دیتا۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارنر میٹنگ سے خطاب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف دورہ امریکہ کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستانی کی سوچ، جذبات اور احساسات پہنچائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فورسز اور عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں اور ضرب ضرب آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہاکہ انڈیا اگر کرکٹ نہیں کھیلتا تو نہ کھیلیں ہمارے کرکٹ بورڈ کو چاہئیے وہ کسی اور سے کھیل لیں دنیا میں اور بھی بہت سے ممالک ہیں۔۔ سیریز نہ ہونے سے صرف ہمیں نہیں ان کو بھی نقصان ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلاول کے بارےمیں کہا تھا کہ بینرز پر تصویریں لگانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، عمران نے بلاول کو بے بی کے نام سے اس لیئے پکارا وہ سیاسست جہاں نو وارد ہیں۔

    بلاول کے پاس کوئی اختیارات ہنہیں فیصلے زرداری کررہے ہیں،سندھ میں فریال تالپور کا حکم چلتا ہے۔

  • شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کا خطرہ، سرگرمیاں محدود کرنیکی ہدایت

    شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی کا خطرہ، سرگرمیاں محدود کرنیکی ہدایت

    لاہور :‌ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو دہشت گردی کے خطرے کے پیشِ نظر سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے.

    ذرائع کے مطابق انتظامیہ کیجانب سے اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کر دی گئی ہے، رواں سال ستمبر میں بھی شاہ محمودقریشی سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو کالعدم تنظیموں کیجانب سے دھمکیاں دی گئی تھیں.

    جس پر پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری سرور نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئےخط لکھا تھا جبکہ خط کی کاپی وزارت داخلہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی کو بھی بھیجی گئی تھی۔

  • پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے رہنماء علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج

    ڈی آئی خان: پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    علی امین گنڈا پور پر گزشتہ روز بیلٹ باکس ساتھ لے جانے کا الزام ہے، بلدیاتی انتخابات کے موقع پر صوبائی وزیر ریونیو علی امین گندا پور کے بھائی عمر امین نے ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر بلدیاتی انتخابت میں حصہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور اپنے محافظوں کے ہمراہ  یو سی ہمت کے پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے اور بیلٹ باکسز ساتھ لے جانے کی کوشش کی، انتخابی عملے نے مزاحمت کی تو اس پر بھی ٹوٹ پڑے اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    علی امین گنڈا پور اپنی گاڑی میں بیلٹ باکس لے جارہے تھے کہ مقامی افراد نے گاڑی کا گھیراوٴ کیا، جس کے بعد علی امین گنڈاپور کے محافظوں نے مقامی افراد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

    خاتون کے زخمی ہونے کے بعد افراد مزید مشتعل ہوگئے اور صوبائی وزیر کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے تاہم مقامی قبائلی افراد نے علی امین گنڈاپور کی گاڑی کو نذر آتش ہونے سے بچایا۔

  • زہرہ شاہد قتل کیس، گرفتار مزید 2 ملزمان پر فردِ جرم عائد

    زہرہ شاہد قتل کیس، گرفتار مزید 2 ملزمان پر فردِ جرم عائد

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار مزید 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

    پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان عرفان عرف لمبا اور کلیم کو پیش کیا، جن پر عدالت نے فرد جرم عائد کردی تاہم عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔

    جس کے بعد عدالت نے کیس کے گواہان کو یکم جون کو طلب کرلیا۔

    اس سے قبل زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان راشد عرف ٹیلر، زاہد عباس زیدی سمیت دیگر پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے مزید 2 مجرموں پر فرد جرم عائد کی گئی۔

  • الطاف حسین ولی بابر، طارق عظیم اور زہرہ حسین کے قاتل ہیں، شیریں مزاری

    الطاف حسین ولی بابر، طارق عظیم اور زہرہ حسین کے قاتل ہیں، شیریں مزاری

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے الزام لگایا ہے کہ الطاف حسین ولی بابر، طارق عظیم اور زہرہ حسین کے قاتل ہیں، الطاف حسین سیاست فلم میں ولن کا اکردار ادا کریں۔

    شیریں مزاری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین حیران کن طور پر ہر تیسرے ہفتے قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہیں، نائن زیرو پر آپریشن کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں خاتمہ بڑا اشارہ ہے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پورے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے، الطاف حسین نے ذاتی مقاصد کیلئے اردو بولنے والوں کو نقصان پہنچایا، ایم کیو ایم اسٹیٹ کی پارٹی ہے، پی ٹی آئی مقابلہ کریگی۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا اور ذمہ داران سے کہا کہ وہ نیا قائد چن لیں، نائن زیرو پر خطاب کرتے ہو ئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نےعمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

      الطاف حسین کا کہنا تھا کہ این اے دو سوچھیالیس کا نتیجہ تبدیل کیا گیا تو پاکستان کے اختتام کے دن شروع ہو جائیں گے، عمران خان کے لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے الزام لگایا کہ الطاف حسین ولی خان بابر کا قاتل ہے جب کہ وہ ولی بابر کو جانتے تک نہیں تھے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ کارکنان کی خاطر25  سال سے جلاوطنی کاٹ رہا ہوں لیکن عمران خان مجھے کہتے ہیں کہ بزدل رہنماء ڈر کر لندن بیٹھا ہے، عمران خان نے دھرنے میں کہا تھا کہ تبدیلی آنے تک گھرنہیں جاؤں گا لیکن شادی کے بعد ان کا انقلاب اور کنٹینر دونوں غائب ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کو اُن کی دو گھنٹے تقریر کرنے پر اعتراض ہے، وہ بتائیں کہ میڈیا نے دھرنوں کی اتنی زیادہ کوریج کیوں کی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ بنی گالہ کے پاس عمران خان نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پولیس پر تشدد کرکے چھڑالیا تھا کیونکہ شریف برادران کے بقول عمران خان کے پیچھے فوج کا ہاتھ ہے۔

  • ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے، اسد عمر

    ساہیوال: تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنماء اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے عوام عمران خان کو وزیرِاعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

    ساہیوال میں پی ٹی آئی کے یوتھ کنوینشن سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے نظریے کی جنگ میں نوجوانوں کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وزیرِاعظم پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص ہے لیکن عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے خزانہ خالی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عدالتی کمیشن کی آخری تجویز ن لیگ کی تھی، اسد عمر نے کہا کہ چند خاندانوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو چیلنج کرنا ضروری تھا۔

  • پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر غور

    پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر غور

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کی سر براہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے شیڈول جاری کرنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں سینیٹ کے انتخابات کیلئے چرچا شروع ہوگیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے بھی سینیٹ کے انتخابات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات کور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کریگی، کور کمیٹی کا آئندہ اجلاس عمران خان کے عمرے سے لوٹنے پر ہوگا۔

    پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں واپسی کا گرین سنگل بھی دیدیا، اسمبلیوں میں واپسی عدالتی کمیشن کے قیام سے مشروط کر دی جائیگی۔

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی باون نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، انتخابات تین مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی وصولی بارہ اور تیرہ فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ فروری کو ہوگا، امیدوار 25 فروری تک اپنے درخواست فارم واپس لیتے ہوئے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس فروری کو جاری کر دی جائے گی، وفاق اور فاٹا کی نشستوں پر پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جبکہ خالی ہونیوالی صوبوں کی نشستوں پر پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    یاد رہے کہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سمیت پیپلزپارٹی کے اکیس، مسلم لیگ ن کے آٹھ ، اے این پی کے چھ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے تین تین اور بی این پی عوامی کے دو سینٹر شامل ہیں جبکہ ق لیگ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک سینیٹر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • اسلام آباد میں جاپانی سفیر کی عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد میں جاپانی سفیر کی عمران خان سے ملاقات

    اسلام آباد: پاکستان میں متعین جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

    بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا نے سانحہ پشاور پر عمران خان سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی گھڑی میں جاپانی حکومت اور عوام پاکستانیوں خصوصا جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

     انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں جاپانی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جاپانی سفیر نے پشاور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے قیام میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین نے اس امید کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعلقات مستقبل میں مزید فروغ پائیں گے ۔

  • کمیشن کےنتائج آنے تک اسمبلی نہیں جائیں گے، عمران خان

    کمیشن کےنتائج آنے تک اسمبلی نہیں جائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے نے عوام میں جو شعور پیدا کیا ایساتاریخ میں نہیں ہوا، سترہ جنوری کو ڈی چوک پر کیا ہونے والا ہے اسکا انکشاف وہ اگلی نشست میں کریں گے۔

    بنی گالہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے موقع پرپوری قوم کا ایک ہونا لازم تھا، اگر تحریک انصاف دھرنا ختم نہ کرتی تو حکومت پی ٹی آئی پرراستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگا دیتی، ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ اپوزیشن ختم ہو گئی ہے ۔

    عمران خان نے بتایا کہ پشاور ہسپتال کے لئے زمین گذشتہ دور حکومت میں اے این پی کی صوبائی حکومت نے فراہم کی تھی، کراچی میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سے اراضی کے حصول کیلئے بات کی تھی لیکن اس پر پیش رفت نہ ہو سکی ۔سندھ حکومت کی جانب سے ہسپتال کیلئے اعلان کردہ زمین شہر سے دور ہونے کے باعث قابل استعمال نہیں ۔

    عمران خان نے جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ ڈی ایچ اے کراچی فیز سات میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات اور خیبر پختونخوا حکومت کی وجہ سے فنڈ ریزنگ کے لئے بیرون ملک نہیں جا رہا ۔ نوے فیصد پاکستانی مہنگا ہونے کے باعث کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کرانے کی سکت نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ جب بھی قوم سے امید لگائی قوم نے ان پر بھر پور اعتماد کیا ۔

  • فوزیہ قصوری کا عمران خان سے قومی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ

    فوزیہ قصوری کا عمران خان سے قومی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ

    واشنگٹن : پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو خط میں قومی کمیٹی میں شامل نہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

    عمران خان کو لکھے گئے خط میں فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کمیٹی ایک ہفتے میں مسائل کا حل نکالنے میں ناکام رہے گی جبکہ دہشت گرد سرعام اپنے جرائم قبول کر رہے ہیں۔

    فوزیہ قصوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف طالبان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرے اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کیخلاف اعلان جنگ کریں۔