Tag: PTI Leaders

  • جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

    جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے مقدمے پر کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی اور ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔

    تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے صحت جرم پر انکار پر مقدمے کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے سرکاری گواہوں کو طلب کر لیا اور پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو پیش کیا جائے۔

    عدالت نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے جس میں سینیٹر اعجاز چوہدری، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سمیت دیگر پر پی ٹی آئی رہنما و کارکن شامل ہیں۔

    اس مقدمے کے دس ملزم اشتہاری قرار دیئے جا چکے ہیں جبکہ دو ملزم وفات پا گئے ہیں، عدالت نے اسی مقدمے کے شریک ملزم عارف سعید کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

    سماعت کے دوران عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ضمانت پر رہا ہونے والے ملزم بھی پیش ہوئے۔

    جناح ہاؤس حملہ

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

    مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

    اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/jinnah-house-attack-case-court-allows-to-arrest-pti-chairman/

  • گوجرانوالہ: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    گوجرانوالہ: 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس، پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گوجرانوالہ میں چار رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں چوہدری صدیق مہر، علی اشرف مغل، سرفراز مہر اور سردار حق نواز شامل ہیں، پارٹی چھوڑنے والوں میں پی ٹی آئی کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کےامیدوار تھے۔

    دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے ایک سابق رکن پنجاب اسمبلی مظفر گڑھ سے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

    سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کا جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کے لیے سرگرم ہیں، ان کی جانب سے آئندہ ہفتے اپنی نئی جماعت کے قیام کا اعلان متوقع ہے، وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر آنے والے رہنماؤں سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیرون ملک روانگی سے روکنے کیلئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کھنہ کے مقدمے میں گرفتار نہ ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے، راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان ،علی اعوان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ وزارت داخلہ سے ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    پولیس نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، بیرون ملک فرار سے روکنے کیلئے ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

  • عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر کے گھر پر پولیس چھاپے

    عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر کے گھر پر پولیس چھاپے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ رات مزید کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر اور خرم نواز کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔

    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپا پڑا، تاہم سابق وزیر گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس عمر ایوب کے 3 ملازمین کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

    ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پولیس کا تیسرا چھاپا پڑا، تاہم پولیس چھاپے کے دوران علی نواز اعوان گھر پر موجود نہیں تھے۔

    حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میرے گھر چوتھا چھاپا پڑا، میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس پر والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کی بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں، حماد اظہر نے کہا میرے دادا میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کے گھر بھی پولیس نے چھاپا مارا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نواز کی گرفتاری کے لیے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے لیکن وہ گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

  • اسلام آباد کیپٹل پولیس نے مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد کیپٹل پولیس نے مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے مزید پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

    آئی سی ٹی کے مطابق شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، فلک ناز، ملکیہ بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے، اور تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کو مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں۔

    اسلام آباد کیپٹل پولیس نے عندیہ دیا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں، عوام میں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا، اس سے پہلے فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے باہر سے اور اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں سے 300 سے زائد افراد زیر حراست ہیں۔

    دریں اثنا، اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 245 نافذ ہے، آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں، اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، شہری قانون کا احترام کریں۔

    پولیس نے خبردار کیا کہ غیر قانونی عمل کرنے والوں کے خلاف پولیس، ایف سی، رینجرز اور پاک افواج کارروائی کے مجاز ہیں، ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور قانون کا احترام کریں، قانون سب کے لیے برابر ہے اور اس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

  • جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے میں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کا کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر زلفی بخاری، اعظم سواتی، عمرایوب، عامر کیانی، راجہ خرم اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اور سردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

    بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں حسان نیازی، فرخ حبیب، اسدعمر، اسد قیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

  • راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

    راستے بند : پی ٹی آئی رہنما زمان پارک کی جانب پیدل روانہ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کیے اطراف پولیس نے سخت پہرہ لگایا ہوا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی جانے کی اجازت نہیں جبکہ زمان پارک میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا کو بتا کہ پولیس نے فواد چوہدری، شیریں مزاری، عثمان ڈار منزہ حسن ،حسان خاور و دیگر کو زمان پارک جانے سے روک دیا ہے جو پیدل ہی زمان پارک کی جانب روانہ ہونے لگے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ہمیں زمان پارک نہیں جانے دیا جارہا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پیدل جانے کی کوشش بھی کی لیکن ان کا راستہ روک دیا گیا، فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس نے راستے بند کرکے غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کیا ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کیمپ اکھاڑنے کے بعد پانی چھوڑ دیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو بری طرح پامال کیا گیا ہے۔ وہاں جانے تمام راستے بند ہیں جبکہ آرٹیکل 15 تمام شہریوں کو مکمل حق دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا، آج زمان پارک میں جو ہوا وہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں، عمران کشور کو پولیس نے نامزد کیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی۔

  • ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : ڈی سی کیماڑی کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی،بلال غفار،سعیدآفریدی سمیت دیگرکیخلاف درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈی سی کیماڑی دفتر کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے احتجاج کے معاملے پر علی زیدی، بلال غفاراور سعیدآفریدی سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ اقدام قتل،دہشت گردی ،ہوائی فائرنگ ودیگر دفعات کےتحت کاشف مبین نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ، مدعی پیپلز سروس سینٹر میں بحیثیت ڈسٹرکٹ منیجرملازم ہے۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود تھا کئی لوگ کام کیلئےڈی سی آفس آئےتھے، شام5بجےپاکستان تحریک انصاف کے200کارکنان ڈی سی آفس آئے، علی زیدی،بلال غفار،عطااللہ، سعید آفریدی، شبیر قریشی قیادت کر رہےتھے۔

    ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ کارکنان اسلحہ،ڈنڈوں سےلیس ڈی سی آفس حملہ آور ہوئے ، ڈی سی آفس میں لوگوں کو مارااورفائرنگ شروع کردی، فائرنگ سےعوام میں خوف و ہراس پھیل گیابعض لوگ زخمی بھی ہوئے۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ عمارت میں فرنیچر، سامان،کھڑکی، دروازوں کونقصان پہنچایا گیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنان دفترسےسامان لیپ ٹاپ ودیگراشیا اٹھا کر لے گئے۔

  • صدر بائیڈن پاکستان سے متعلق بیانات فوراً واپس لیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

    صدر بائیڈن پاکستان سے متعلق بیانات فوراً واپس لیں : پی ٹی آئی رہنماؤں کا مطالبہ

    اسلام آباد : امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے صدر بائیڈن سے غیر ذمہ دارانہ بیانات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مریکاکی چنددن پہلےسعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی، امریکی صدرکا پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان عوام میں گرتی ساکھ سےتوجہ ہٹاناہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ صدربائیڈن پاکستان سےمتعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات فوراً واپس لیں، ہماری موجودہ لیڈر شپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام کمزورنہیں۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم آہنگی کے بغیر ایٹمی ملک؟ کیا بائیڈن امریکہ کا حوالہ دے رہے ہیں ؟ ان کی پارٹی آئین کوپامال کرنے جارہی ہے، آخری صدارتی انتخاب چوری کرنےکی کوشش کرنے پر ٹرمپ کے پیچھے جا رہی ہے، شیشےکےگھروں میں رہنےوالےکودوسروں پرپتھرپھینکنےسےپہلےسوچنا چاہیے۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جوبائیڈن کے بیان کو غیرذمہ دارانہ اورافسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی طرح غیرمقبول جوبائیڈن پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، غلام بٹھانے کا ہرگز مطلب نہیں کہ اس قوم کی توہین کی  جائے ، ہمارے موجودہ حکمران اس کےعادی ہیں لیکن عمران خان کی قوم کبھی یہ برداشت نہیں کرے گی۔

    سابق قومی اسپیکر اسمبلی اسدقیصر کا بھی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جوبائیڈن کا بیان ان کی امریکی عوام میں گرتی مقبولیت سےتوجہ ہٹانے کا شوشہ ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت آپ کی غلام ہوگی لیکن پاکستانی عوام آپ کے غلام نہیں۔

  • ریلی نکالنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ: پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

    ریلی نکالنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمہ: پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد : ایڈیشنل سیشن جج نے ریلی نکالنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر مقدمے میں پی ٹی آئی کے 6رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں نے عبوری ضمانتوں کے لیے عدالت سے رجوع کیا، اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سیف اللہ نیازی، علی اعوان،راجہ خرم،فیصل جاوید،صداقت عباسی اور شہزاد وسیم نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی۔

    ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانتیں سردار مصروف،فیصر جدون،مرتضی طوری، خالد یوسف، مرزا عاصم اور مبشر نجیب نے دائر کیں

    ملزمان کے خلاف تھانہ آبپارہ میں ریلی نکالنے پر 22 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، وکلاء نے کہا ملزمان کے خلاف مقدمہ بے بنیاد ہے، مقدمہ میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں۔

    وکلاء کا کہنا تھا کہ ریلی پرامن تھی پورے پاکستان نے دیکھا صرف دبانے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا، ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کی جائیں۔

    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 6رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    اسلام آباد:فیصل واوڈا ،علی نواز اعوان ،اورراجہ خرم نواز ،صداقت عباسی ،شہزاد وسیم ،سیف اللہ نیازی اور فیصل جاوید کی عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

    عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 20،20ہزار مچلکوں کے عوض منظور کی۔