Tag: PTI long march

  • حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

    حماد اظہر کے قافلے پر پولیس کی شیلنگ : متعدد کارکنان زخمی

    مرید کے : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالے جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء تمام تر رکاوٹوں کے باوجود جوق در جوق اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

    اس سلسلے میں مرید کے میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں چلنے والے قافلے پر پولیس نے اچانک دھاوا بول دیا۔

    حماد اظہر اپنے قافلہ کے ہمراہ مرید کے جی ٹی روڈ پر نالہ ڈیک پر موجود تھے کہ قافلے پر پولیس نے شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 6کارکن زخمی ہوگئے۔

    پولیس اہلکاروں نے شرکاء پر اتنے آنسو گیس شیل کے فائر کیے کہ اس کے پاس شیل کا اسٹاک ہی ختم ہوگیا، حماد اظہر سیکڑوں کارکنوں سمیت پولیس رکاوٹوں کے قریب موجود رہے۔

    مرید کے جی ٹی روڈ پر کھڑے کنٹینرز کے ساتھ موجود حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے پُرامن احتجاج کے بدلے میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر بہیمانہی تشدد اور گرفتاریاں بلاجواز ہیں، کچھ بھی ہو ہمارا قافلہ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ گولی لاٹھی کی سرکار زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ہمارا قافلہ حکومت کسی بھی صورت نہیں روک پائے گی۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، چوہدری شجاعت حسین

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، چوہدری شجاعت حسین

    مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جوحالات ہیں ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے۔

    ملک کی حالیہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیاسی جماعتیں جس سمت جارہی ہیں اس سے افراتفری مزید بڑھےگی۔

    چوہدری شجاعت نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کو مل بیٹھ کر ان تمام مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہیے، پاکستان کے معاشی حالات انتہائی سنگین ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کا جینا تو پہلے ہی مشکل ہے، یہ نہ ہو خدانخواستہ عوام کا مرنا بھی مشکل ہوجائے۔

    رہنما ق لیگ نے کہا کہ سارا ملک بند ہونے کی وجہ سے اشیائے خورد ونوش کی قلت کا خدشہ ہے، آمدورفت مفلوج ہے، ایمبولینس تک کو راستہ میسر نہیں، لوگ جنازوں کو لے کر پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال کو غور سے دیکھا جا رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دوبارہ نہ دہرائی جائے، پولیس کو چاہیے وہ شیلنگ فوری طور پر بند کرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شیلنگ سے گلیوں اور محلوں میں رہنے والے بھی اذیت کا شکار ہیں، پولیس ایمبولینس اور جنازوں کو نکالنے کا راستہ فراہم کرے، جو قافلے گزریں یا جائیں گجرات کے پارٹی رہنما پانی اور کھانے کا انتظام کریں۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند

    پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند

    پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے سلسلے میں حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کےمطابق پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلیے حکومت نے راولپنڈی اسلام آبا دمیٹرو بس سروس بند کیا ہے، یہ فیصلہ میٹرو بس سروس راولپندی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 مئی تک بند رہے گی اور اس کی بحالی یا مزید بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائیگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حالات کے تناظر میں وفاقی انتظامیہ نے فیض آباد انٹر چینج کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کھانا بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: لانگ مارچ، کھانے بنانے اور پہنچانے والوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ وفاق میں کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں جب کہ کریک ڈاؤن کا دائرہ بڑھانے کیلیے مزید ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستے بند کرنے اور پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لانگ مارچ اسلام آباد جانیوالے والے تمام راستےبند کرنے اور پنجاب کےتمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنےکاحکم دے دیا۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی ، 16ایم پی اوکےتحت ان افراد کوگرفتار کیاجائےجنکےنام فہرست میں ہیں ، عوام کےتحفظ کیلئےبھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اور امن ائم رکھنے کےلئےمزیداقدامات بھی جائیں۔

    محکمہ داخلہ پنجاب میں اسپیشل کنٹرول روم قائم،ضلعی پولیس افسران کوالرٹ رہنے کاحکم دے دیا ہے ، اسپیشل مانیٹرنگ سیل کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سیدعلی مرتضیٰ کریں گے۔

    آئی جی پنجاب نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہورسے63افراد ، صوبہ بھر سے296افرادگرفتارکئے، جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کےاحکامات پرعملدرآمد کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلیے منصوبہ تیار

    حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلیے منصوبہ تیار

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آنے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آنے والے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے لیے دیگر صوبوں سے بھی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 22 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی اتنی بڑی تعداد کو پورا کرنے کیلیے حکومت نے دیگر صوبوں سے بھی نفری طلب کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے 2 ہزار سے زائد فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار طلب کیے ہیں اس کے علاوہ 8 ہزار پنجاب کانسٹیبلری، 2 ہزار اینٹی رائٹ اہلکار، سندھ سے 2 ہزارپولیس اہلکارطلب کیے گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ دھرنے کے شرکا سے نمٹنے کےلیے 4 ہزار رینجرز اہلکاروں سمیت 500 خواتین اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا ہے جب کہ مختلف صوبوں سے 100 قیدی وینز بھی منگوائی گئی ہیں۔

     یہ بھی پڑھیں: ‘کہا جارہا ہے پی ٹی آئی کے 700 رہنماؤں، کارکنوں کو گرفتار کیا جائیگا’

    ذرائع کے مطابق تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کی گئی ہے اور نفری کے ساتھ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی منگوائے گئے ہیں، اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں۔

  • "عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا”

    "عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا”

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عزم کا اظہار کیا کہ عمران کے عزائم کو کسی قیمت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطانق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کالانگ مارچ ملک میں فساد پھیلانے کی ناکام کوشش ہے، عمران خان کا ہرفورم پر مقابلہ کیا جائے گا

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، عمران خان اس بحران کومزید طوالت دینا چاہتا ہے۔

    رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران کےعزائم کوکسی قیمت کامیاب نہیں ہونےدیاجائے گا اور اتحادی حکومت ملکر ملک کومسائل سے نکالے گی۔

  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کب ہوگا؟ اعجاز چوہدری نے بتادیا

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کب ہوگا؟ اعجاز چوہدری نے بتادیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری نے پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے تیسرے روز لانگ مارچ کی تجویز زیرغور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ عمران خان ہی ان کا لیڈر ہے، رات12بجے عدالتیں کیوں کھولی گئیں اس کا جواب دینا ہوگا؟

    اعجاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں ججوں پر یقین ہوتا تو ہم ایسی باتیں نہ کرتے، آج ملکی تاریخ کی سب سے نااہل کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔

  • چین پاکستان کو ریلوے کی بحالی کیلئے3 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

    چین پاکستان کو ریلوے کی بحالی کیلئے3 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

    اسلام آباد: چین پاکستان کو کراچی سے پشاور تک ریلوے لائنز کی مرمت اور بحالی کیلئے تین ارب پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کرے گا۔

    پاکستان ریلوے زرائع کے مطابق چینی تکنیکی ماہرین کے وفد کی آمد رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے، اس دورے کے دوران چینی وفد چودہ سو کلومیٹر پر پھیلے ہوئے ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کیلئے تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔

    اس سروے میں چینی وقد تئس سو چالیس پلوں اور گیارہ سرنگوں کا بھی جائزہ لے گا،نیشنل انجینئرنگ سروس آف پاکستان اور ریلوے ایڈوائزری بورڈ چینی وفد کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر عمل درآمد کر ےگا۔

    یہ قرض ڈیڑھ فیصد شرح سود پر پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور کے تحت دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ رقم ایگزم بینک آف چائنا کے زریعے حکومت پاکستان کی ضمانت پر جاری کی جائے گی ۔

  • پاک ریلوے کا تحریک انصاف کو مارچ کیلئے ٹرین نہ دینے کا فیصلہ

    پاک ریلوے کا تحریک انصاف کو مارچ کیلئے ٹرین نہ دینے کا فیصلہ

    کراچی :پاکستان ریلوے نے لانگ مارچ کیلئے تحریک انصاف کو ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بوگیوں کی کمی کے باعث فوری انتظام ممکن نہیں، ڈی ایس ریلوے نے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف چودہ اگست کو اسلام آباد میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے، کارکنان کی سہولت کیلئے تحریک انصاف نے پاکستان ریلوے کودرخواست دی تھی کہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے بارہ اگست کو کراچی سے پنڈی کےلیے اسپشل ٹرین فراہم کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے حکام نے پی ٹی آئی کو ٹرین نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نے بوگیوں اور انجنوں کی کمی کوجواز بنا کرفوری طور پر انتظام سے معذرت کرلی ہے۔

    ڈی ایس ریلوے نے حکام کو آگاہ کیا کہ اسپیشل ٹرین کی سیکورٹی بھی ممکن نہیں ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس عمل سے حکومت کو فائدہ پہنچے گا  یا تحریک انصاف کوئی اور راستہ استعمال کرے گی۔