Tag: PTI Meeting

  • عمران خان کی عدالت میں پیشی کے تمام اتنظامات مکمل

    عمران خان کی عدالت میں پیشی کے تمام اتنظامات مکمل

    لاہور : پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    یہ بات انہوں نے تحریک انصاف لاہور کے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس میں بتائیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کے حوالے سے بھی تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    اجلاس میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے شرکاء کو جیل بھرو تحریک پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کی جیل بھرو تحریک کیلئے بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مہم اور الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلیاں بھی نکالی جائیں۔

    عمران خان نے یاسمین راشد کی قیادت میں کامیاب ڈور ٹو ڈور مہم کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کے سمندر میں دھکیلنے کیخلاف بھرپور آواز بلند کریں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنے جارہی ہے، غریب عوام کو مہنگائی سے نکالنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، لاہور کے اسٹیک ہولڈرز کا جیل بھرو تحریک میں اہم کردار ہے۔

  • نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، عمران خان

    نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کیس نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، نوازشریف کی صحت سے متعلق کوئی بیان بازی نہ کی جائے۔

    یہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اس موقع پر ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  نوازشریف کے ای سی ایل کا معاملہ نیب کے پاس ہے، نیب کی سفارش پر نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، نیب کی سفارش پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو نوازشریف کی صحت کے حوالے سے بیان بازی نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے ہمارا مؤقف ہے کہ سیاست کو صحت سے الگ رکھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کی آزادی اور ان کی خود مختاری پریقین رکھتے ہیں، اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملکی معیشت میں بھی استحکام آچکا ہے۔

    آزادی مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی اور رہبر کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق اپنا کام کررہی ہے، دھرنے والوں کا کوئی غیرآئینی مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے رہنماؤں کو مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے۔

  • عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کا اعلان آج ہوگا

    عمران خان کی بطور وزیراعظم نامزدگی کا اعلان آج ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی طاقت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے، عمران‌ خان کی زیر صدارت نو منتخب ارکان پارلیمان کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں عمران خان کو باضابطہ طور پر وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکز میں حکومت سازی کیلئے تیار ہے، پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ارکان پارلیمان کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے نجی ہوٹل میں  ہوگا۔

    اجلاس میں عمران خان کووزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائےگا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی نامزدگی کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    عمران خان ارکان قومی اسمبلی کواہم فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کوقومی اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے، آزادارکان کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں تعداد ایک سو پچیس ہوگئی ہے۔

    اقلیتی و مخصوص نشستیں ملا کر پی ٹی آئی کو 174 ارکان کی حمایت حاصل ہے جب کہ تختِ لاہور پر راج کے لیے بھی تحریکِ انصاف کو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم، ق لیگ، جی ڈی اے، بی اے پی، جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی اور شیخ رشید احمد کپتان کو ووٹ دیں گے۔

    خیال رہے عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب 13 اگست کو ہونے کا امکان ہے، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی تھی، جو قومی اسمبلی کی 116 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

    پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان وزرائے اعلیٰ اور وزراء کے فیصلے 11تاریخ تک کرلیں گے۔

  • شریف برادران احتساب سے فرارکی کوششیں کررہا ہے، پی ٹی آئی اجلاس کا اعلامیہ

    شریف برادران احتساب سے فرارکی کوششیں کررہا ہے، پی ٹی آئی اجلاس کا اعلامیہ

    اسلام آباد : پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ شریف برادران احتساب سے فرار کی کوششیں کررہا ہے، امریکا ہو یا سعودی عرب کہیں سے این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریف برادران کی سعودی عرب روانگی کے محرکات پرغور کیا گیا.

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شریف برادران احتساب سے فرار کی کوششیں کررہا ہے، امریکا ہو یا سعودی عرب شریف برادران کو کہیں سے این آر او نہیں ملے گا، قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے کےسوا شریفوں کے پاس کوئی راستہ نہیں۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں اسحاق ڈارکی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا معاملہ بھی زیربحث آیا، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریفوں کی کرپشن کی ایکسٹینشن ہیں، بطور فرنٹ مین اسحاق ڈار نے ہر مالی جرم میںشریفوں کی معاونت کی۔

    اجلاس میں پی اے ٹی کی اے پی سی اور تحریک قصاص کی حمایت کا اعادہ کیا گیا، دریں اثناء اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ قوم کے نام پر قرض لے کر اسے چوری کرنے کا سلسلہ مزید نہیں چل سکتا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کامعاملہ بھی زیر بحث رہا۔


    مزید پڑھیں: فاٹا انضمام میں‌ تاخیر، پی ٹی آئی کا تحریک چلانے کا اعلان


    انضمام کاعمل التواء میں ڈالنے کی کوششوں کی متبادل حکمت عملی پر مشاورت بھی کی گئی، فاٹا کے انضمام کی تحریک کے مجوزہ خدوخال پر بھی گفتگو کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • این اے 120: انتخابی مہم میں‌ عمران خان کی شرکت پر پابندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    این اے 120: انتخابی مہم میں‌ عمران خان کی شرکت پر پابندی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے این اے 120 کی انتخابی مہم میں عمران خان کی شرکت پر پابندی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں این اے 120 میں ضمنی انتخاب سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق پارٹی سربراہ پر انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی بلاجواز ہے، سربراہ اپوزیشن پارٹی کو عوام میں جانے سے روکنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، انتخابی مہم میں عمران خان کی شرکت پر پابندی پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    ڈینگی کا معاملہ، پنجاب حکومت کو جواب دیا جائے گا

    اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کا ڈینگی کے معاملے میں پنجاب حکومت کو جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    راجن پور میں اہلکاروں کا اغوا، آپریشن میں کے پی کے پولیس کا شامل کرنے کی پیشکش

    اجلاس میں راجن پور سے پولیس اہلکاروں کے اغواکا معاملہ بھی اٹھایا گیا، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پختونخوا پولیس کی خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ سیاسی مداخلت کے باعث پنجاب پولیس پیشہ ورانہ طور پر مفلوج ہے اس لیے کے پی کے پولیس کی خدمات حاصل کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

    سندھ حکومت سکھر جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شرکا

    شرکا نے عمران خان کے دورہ سندھ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سندھ حکومت تحریک انصاف کے جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی،

    سندھ حکومت کی جانب سے سکھری میں ہمارے 25 اگست کے جلسے کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

  • وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان

    وزیر اعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرناہے،عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود منصب چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ انہیں کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاناماکیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی،بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں پانامہ لیکس کیس کی تکمیل کے مختلف پہلووٴں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا۔

    اجلاس میں شیخ رشید بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

    پی ٹی آئی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے پاس جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، وہ کرسی پہلے چھوڑیں یا سزا کے بعد فیصلہ وزیراعظم نے خود کرنا ہے۔

    اجلاس میں وزیر اعظم دھمکی آمیز بیانات اور سپریم کورٹ کیخلاف ممکنہ حکومتی شرانگیزی کے امکان کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کے رویے اور اسکے ملکی سیاست پر اثرات ریاستی اداروں کیخلاف حکومتی حملوں کیخلاف متبادل حکمت عملی اپنانے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    پی ٹی آئی اعلامیے میں والیم10پبلک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و پارلیمانی بحران کھڑا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

    عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 اکتوبر کو وفاقی دار الحکومت میں تاریخی احتجاج ہوگا جس میں ملک بھر کے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں 30 اکتوبر کو ہونے والے تاریخی احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    پڑھیں:  عمران خان کی نواز شریف کومحرم تک ڈیڈ لائن، اسلام آباد بند کرنے کا اعلان

     اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملک کی معیشت اور اداروں پر کرپشن کے مہلک اثرات پر ڈاکیو مینٹری بھی دکھائی گئی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ’’حکمران چاہتے ہیں پاناما لیکس کے اسکینڈل کو دفن کردیا جائے تاہم تحریک انصاف پاناما اسکینڈل کو قوم کی نظروں سے اوجھل نہیں ہونے دے گی۔

    مزید پڑھیں:  عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم کو احتساب کے لیے مجبور ہونا ہی  پڑے گا کیونکہ عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ ہیں اور حکمرانوں کے احتساب کے لیے 30 اکتوبر کو رائے ونڈ جلسے کی طرح بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

    یاد رہے کہ 30 ستمبر کو رائے ونڈ جلسے میں احتساب ریلی کے دوران عمران خان نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو محرم تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا، عمران خان کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد حکومت چلنے نہیں دی جائے گی اور اسلام آباد میں احتساب ہونے تک دھرنا دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: تیس اکتوبر کو صرف دھرنا نہیں دھرنا پلس ہوگا، عمران خان

    دوسری جانب اسپیکر ایاز صادق اور حکومتی نمائندوں نے اسلام آباد کو بند کرنے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ’’اسلام آباد بند کرنے کے لیے بڑے تالے کی ضرورت ہے جو کسی کے پاس موجود نہیں، جمہوریت کے دشمن ملک میں اتنشار پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں‘‘۔