Tag: PTI members

  • شکارپور سے گرفتار تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ

    شکارپور سے گرفتار تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ

    شکار پور: صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکار پور سے گرفتار کیے گئے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ضلع بھر میں تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنوں پر درج مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی، نئے مقدمے میں 21 نامزد اور 50 نامعلوم کارکنان کو شامل کیا گیا ہے۔

    مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ لکھی گیٹ میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق تحریک انصاف کارکنوں نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کیں اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بلاک کیا گیا۔

    متن میں لکھا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر کے اسلحہ کی نمائش کی گئی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا گیا۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    اب تک ملک بھر میں پارٹی کے متعدد رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

  • گوجرانوالہ: سینٹرل جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنان کو جیل میں رکھنے سے معذرت کرلی

    گوجرانوالہ: سینٹرل جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنان کو جیل میں رکھنے سے معذرت کرلی

    لاہور / گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی سینٹرل جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو جیل میں رکھنے سے معذرت کرلی، جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں پہلے ہی گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل گوجرانوالہ کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو جیل میں رکھنے سے معذرت کرلی، جیل انتظامیہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو بھی آگاہ بھی کر دیا۔

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں مزید قیدی رکھنے کی گنجائش موجود نہیں ہے، سینٹرل جیل میں 1500 قیدیوں کی گنجائش ہے، جیل میں پہلے سے 33 سو سے زائد قیدی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں گرفتار کارکنان کو دوسری جیلوں میں منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پی ٹی آئی اراکین سے رابطے : گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک مل گیا

    پی ٹی آئی اراکین سے رابطے : گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک مل گیا

    لاہور : پنجاب اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد ن لیگ نے بھی وزارت اعلیٰ کے حصول کیلئے اپنی تیاریاں تیز کرلیں، پرویز الہٰی کے عدم اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر گورنر پنجاب کو بڑی ذمہ داری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے بعد ن لیگ، ق لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطوں میں بھی تیزی آگئی۔

    اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کا لندن میں نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اگر کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیتے تو اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ اہم فیصلہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، پرویزالٰہی کے ووٹ نہ لینے کے بعد گورنر پنجاب اہم سرپرائز دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی ارکان سے رابطے کیلئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر حمزہ شہباز شریف کی لندن سے جلد وطن واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اہنے تمام ارکان کو ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی ارکان کو کسی وقت بھی ہنگامی طور پر لاہور طلب کیا جاسکتا ہے۔

  • قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین  کے استعفے منظور

    قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور

    اسلام آباد : قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے123اراکین کے استعفوں کو منظور کرلیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹۓ ٹوئٹر پر اپنے پیغٖام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے رولز کے تحت منظور کیے گئے۔

    اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے تصدیقو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، استعفوں کی منظوری سے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہیں 125 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے این اے12 کے محمد نواز اور این اے-47 کے جواد حسین کے علاوہ سب نے خود یہ استعفے جمع کرائے۔

    عمران خان

    واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز پارلیمنٹ میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر عوام کا ساتھ ایسا ہی رہا تو آج سے چند ہفتوں بعد عمران خان وزیر اعظم پاکستان کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

    وہ کہتے ہیں کہ اب باری ہے کراچی کی ۔۔۔ جس طرح یہ قوم اپنے حق کے لیے امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکل رہی ہے اس سے واضح ہے کہ پاکستان میں اب جلد انتخابات ناگزیر ہوگئے ہیں۔

  • اپوزیشن کی وجہ سے افسوسناک صورتحال بھگت رہے ہیں، ناصر شاہ

    اپوزیشن کی وجہ سے افسوسناک صورتحال بھگت رہے ہیں، ناصر شاہ

    حیدرآباد : وزیراطلاعات وبلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی وجہ سے افسوسناک صورتحال بھگت رہے ہیں، قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا ایسا رویہ نہیں ہے۔

    یہ بات انہوں نے وزیرتعلیم سعیدغنی کے ہمراہ حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی وجہ سے افسوسناک صورتحال کو بھگت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا ایسا رویہ نہیں ہے، پی ٹی آئی نئی پارٹی ہے، دوبارہ اس کے منتخب ہونے کا امکان نہیں ، سندھ اسمبلی میں پہلے ایسی صورتحال نہیں ہوئی جواب انہوں نے پیدا کی ہے۔

    ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف شورشرابا، ہنگامہ آرائی کرنا جانتے ہیں، سندھ اسمبلی میں ڈھول اورشہنائیوں کے ساتھ باہر کے لوگ لے کر آئے، پی ٹی آئی والےسیکیورٹی پر مامور غریب اہلکاروں سے لڑ پڑے۔

    وزیراطلاعات و بلدیات سندھ حزب اختلاف کا کام حکومت کی خامیوں اور کمزوریوں کو سامنے لانا ہے، اسمبلی میں جنازے لے کر آنا، ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنا اپوزیشن کا کام نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج جی ڈی اے والوں نے شورشرابے میں حصہ نہیں لیا، جی ڈی اے رہنما نند کمار نے ان کی مذمت کی، ایم کیو ایم نے ساتھ نہیں دیا۔