Tag: PTI MPA

  • پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم نا اہل قرار

    پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم نا اہل قرار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم کو نا اہل قرار دے دیا، عبدالمنعم پر یہ الزام تھا کہ وہ انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری عہدے پر فائز رہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا، عبدالمنعم پی کے 88 شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے ٹورازم کے عہدے پر بھی فائز تھے۔

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد المنعم کے خلاف درخواست دائر

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبد المنعم کے خلاف شیر عالم خان نے الیکشن کمیشن میں نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ عبدالمنعم خان عام انتخابات سے ایک ماہ قبل تک سرکاری اسکول میں استاد کے عہدے پر فائز تھے، عبدالمنیم خان نے مارچ 2013 کی تنخواہ بھی بطور سرکاری استاد کے طور بھی وصول کی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے سرکاری محکموں سے تصدیق کے بعد عبدالمنعم کو نا اہل قرار دیا، قانون کے سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے دو سال پورے ہونے تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

    عبد المنیم 2013کے انتخابات میں متحدہ قومی محاذسے منتخب ہوئے تھے۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    تحریک انصاف کے ایم پی اے نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

    پشاور : تحریک انصاف کےایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کوسرکاری اسکول میں داخل کرادیا، ضیااللہ بنگش کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں سرکاری ا سکو لوں کا معیارتعلیم نجی اسکولوں کے معیار تعلیم سے کم نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے ضیااللہ بنگش نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ضیااللہ بنگش کا کہنا تھا کہ جب صوبائی حکومت تشکیل دی تو نظام تعلیم بہت خراب تھا، ان کی بیٹی کے داخلے بعد مزید پچاس بچوں نے سرکاری اسکول میں داخلہ لیا ہے۔

    ضیااللہ بنگش نے کہا کہ جب تک سیاستدان اور ایوانوں میں بیٹھے لوگ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم نہیں دلوائیں گے ، تب تک عوام کا بھروسا سرکاری تعلیمی اداروں پر قائم نہیں ہوسکے گا۔


    مزید پڑھیں : خیبر پختونخواہ میں پرائیوٹ اسکول کے بجائے سرکاری اسکول والدین کی پہلی ترجیح بن گئے


    پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ خیبرپختوانخوا میں سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم اب کسی بھی نجی اسکولوں سے کم نہیں رہا ہے۔

    حالیہ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں تعلیم کا معیار نہ صرف بلند ہوا ہے بلکہ اس نے پرائیوٹ اسکولوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے،اور اب خیبر پختونخواہ کے بچے معیاری تعلیم سستے سرکاری اسکولوں میں حاصل کر سکیں گے