Tag: PTI Parliamentary Party Meeting

  • سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    سیاسی سرگرمیاں عروج پر، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں عمران خان پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کیلئے تحریک انصاف کے ارکان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم اجلاس میں پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو حالیہ فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس تک اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت برقرار نہ رکھنے پر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور شو آف ہینڈ کے ذریعے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اراکین نے عدم اعتماد کیا تو اپوزیشن بینچ پر بیٹھ جاؤں گا۔

    یاد رہے صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کی دوپہر طلب کرلیا ہے ، جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

  • آرمی چیف کی مدت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتا ہے ، عمران خان

    آرمی چیف کی مدت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتا ہے ، عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتا ہے ، اپوزیشن سےمشاورت کےبعدترمیمی بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ، اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک ،علی محمد خان ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، شفقت محمود،راجہ ریاض، شیریں مزاری، نعیم الحق شریک ہوئے۔

    پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادی شیخ رشیداورمونس الہٰی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور نے شرکا کو نیب آرڈیننس کے خدوخال اور آرمی ایکٹ میں ترمیم پر بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ بیوروکریٹ، کاروباری طبقے کونیب سےمتعلق تحفظات تھے، کاروباری طبقےکےتحفظات کی وجہ سےملکی ترقی رک گئی تھی، ملکی مفادمیں نیب ترمیمی آرڈیننس2019 لاناپڑا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سےحکومتی کمیٹی نیب آرڈیننس پرمشاورت کررہی ہے، آرمی چیف کی مدت میں توسیع وزیراعظم کا صوابدید ہوتا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سےمدت ملازمت میں توسیع پرفیصلہ سنایاگیا، حکومت نےسپریم کورٹ کافیصلہ من وعن تسلیم کیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ اس حوالے سےقانون سازی کیلئےحکم تھا،حکومت نےعدالت کےفیصلےکی روشنی میں قانون سازی مکمل کی، اپوزیشن سےمشاورت کےبعدترمیمی بل پارلیمنٹ میں لایاجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔