Tag: PTI power show

  • ایک بھائی مظلوم بنتا ہے، دوسرے نے پنجاب پولیس کو ڈاکیا بنادیا، عمران خان

    ایک بھائی مظلوم بنتا ہے، دوسرے نے پنجاب پولیس کو ڈاکیا بنادیا، عمران خان

    میانوالی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دونوں بھائیوں میں سے ایک مظلوم اور معصوم بن جاتاہے کہ مجھےکیوں نکالا، دوسرا بھائی ایسے ڈرامے کرتاہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں، اس نے پنجاب پولیس کو ڈاکیا بنادیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میانوالی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کہتا تھا کہ آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر پیسہ نکالوں گا اور لوڈشیڈنگ کا چھ مہینے میں خاتمہ کردوں گا۔ایک بھائی تو چلا گیا دوسرا جانے والا ہے۔

    حکومت کی پوری ترقی اخبارات کےاشتہارات میں ہوتی ہے، شکر ہے ایک بھائی تو گیا اوراب دوسرا جانے والا ہے۔ انہوں نےکہا کہ میں نے21سال جدوجہد کی جس میں بڑی بڑی مایوسیوں کاسامنا کیا، اس دوران براوقت بھی آیا۔

    قریبی لوگوں نے بھی مایوس کیا، لیکن میانوالی کے لوگوں نے مجھےکبھی مایوس نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس جدوجہد میں لوگوں نے میرا بہت مذاق اڑایا اور کہا کہ ضمانت ضبط ہوجائےگی، لوگوں نےکہا کہ کیسے سیاسی جماعت چلاؤ گے؟ تمہارے پاس تو لوگ ہی نہیں۔

    عمران خان نے بتایا کہ میں نےجب مہم چلاناشروع کی تو کوئی سیاسی شخصیت میرےساتھ نہیں تھی، مہم کی ابتداء میں میرے ساتھ میانوالی کے نوجوان اور بچےتھے، جہاں بھی جاتا میانوالی کےبچے میرے ساتھ ہوتے تھے جو آج بڑے ہوگئے، پہلی مرتبہ بچوں نے بڑوں کو تیارکیا اوروہ میرےساتھ چل پڑے۔

    پہلے بڑے کہتےتھے کہ یہ دیوانہ ہے جیت ہی نہیں سکتا لیکن آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سےبڑی جماعت ہے، میانوالی کےالیکشن میں کامیاب نہ ہوتا تو شاید آج یہاں نہ کھڑاہوتا، انہوں نے بتایا کہ میانوالی میں سردیوں میں مہم چلانے میں بڑامزہ آتا تھا۔

    اگر دوزخ میں گیا تو مجھے گرمی نہیں لگے گی

    انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا دلچسپ انداز میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میانوالی میں گرمیوں میں کوئی اور انتخابی مہم نہیں چلاسکتا تھا، اگر خدانخواستہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوزخ میں بھی ڈالا تو مجھے گرمی نہیں لگے گی کیونکہ میں نے انتہائی سخت گرمی میں بھی کام کیا۔

    جہاں طاقتور اور کمزورکی لڑائی ہوتی تھی وہاں ہمیشہ کمزور مارکھاتا تھا، کمزور تھانوں کے چکرکاٹ رہا ہوتاتھا اور مقدمات بھگت رہا ہوتا تھا۔

    پنجاب پولیس کو بھی ٹھیک کرکےدکھاؤں گا

    ان کا کہنا تھا کہ سوچا تھا اللہ نے موقع دیا توسب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کرونگا، خیبرپختونخوا کےعوام سے پوچھیں کہ پولیس پہلے سےبہتر ہے یانہیں، انشااللہ جب موقع ملےگا پنجاب کی پولیس کو بھی ٹھیک کرکےدکھاؤں گا، شہبازشریف کی طرح پنجاب پولیس ٹھیک نہیں کریں گے، ہم نےخیبرپختونخوامیں ساری اتھارٹی آئی جی کودی۔

    اس سے قبل عمران خان نے میانوالی میں جلسہ کیلئے عوام کے نام  پیغام میں کہا کہ اپنے شہر میانوالی میں بڑا جلسہ کرنے آرہا ہوں، 3 سال پہلےمیانوالی میں تاریخی جلسہ کیاتھا،  پاناما کےبعداب گزشتہ جلسے کا ریکارڈ توڑنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی آج لاہور میں  اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی ٹی آئی آج لاہور میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف آج لاہور مین اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج لاہورمیں پا ور شو کرے گی، قرطبہ چوک پر جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، جلسے کے لئے اسی فٹ لمبا اوراٹھارہ فٹ اونچا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے جبکہ پانچ ہزار کرسیاں ، جنریٹر اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگ گیا ہے۔

    جلسے میں ڈی جے ولی لہو گرمائیں گے، کرینیں ، لائٹس کنٹینر سمیت جلسے کا سامان بھی جسلہ گاہ پہنچ گیا اور ہرسو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں

    جلسے کی سیکورٹی کے لئے پندرہ سو پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہے جبکہ جیل روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

    لاہورکے قرطبہ چوک پر کپتان عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔


    مزید پڑھیں : ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار


    یاد رہے گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جیل روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا  تھا، ضلعی حکومت کا موقف ہے کہ یہ اہم شاہراہ 12 گھنٹے کے لیے بند نہیں کی جاسکتی،تحریک انصاف متبادل جگہ کی نشاندہی کرے تعاون کریں گے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت سے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مانگی،انہیں صرف اطلاع دی ہے، لاہور میں کل کا جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے بتایا کہ خان صاحب کل یہاں آئیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے، پولیس سیکیورٹی کے لیے یہاں کا جائزہ لے کر جاچکی ہے اور اس نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔