Tag: PTI protest

  • پی ٹی آئی کا لیاقت باغ کے باہر آج احتجاج کااعلان، راستے سیل

    پی ٹی آئی کا لیاقت باغ کے باہر آج احتجاج کااعلان، راستے سیل

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لیاقت باغ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ لیاقت باغ آنے والے راستے سیل کرکے گیٹ پر تالا لگا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مری روڈسے لیاقت باغ آنے والے راستوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں، فیض آبادآئی جے پی روڈ، سی ڈی اے چوک، پشاور روڈ بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مریڑ چوک، چوہڑ چوک، پیر ودھائی موڑ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ صبح 10 بجے روانہ ہوگا، علی امین گنڈاپور صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    ترجمان علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہرصورت لیاقت باغ پہنچیں گے، خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کرینگے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

    انتظامیہ نے اس کے اطراف سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

  • پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی پارکنگ خالی کرالی گئی

    پی ٹی آئی کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی پارکنگ خالی کرالی گئی

    الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کے آج احتجاج کے اعلان کے بعد سیکیورٹی انتہائی سخت کردی اور الیکشن کمیشن کی پارکنگ خالی کرالی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ رات الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن آفس کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور مختلف راستوں کو پولیس نے کنٹینر لگاکر بند کردیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہے جب کہ واٹر کینن بھی طلب کررکھی ہیں اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن جانے والے راستے کو خاردار تاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے، الیکشن کمیشن دفتر کی پارکنگ کو بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

    پارکنگ میں الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اسٹاف کی گاڑیاں بھی باہر پارک کرائی گئی ہے جب کہ افسران کیلیے بھی انٹری کارڈ رکھے گئے ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے وزارت داخلہ نے چاروں چیف سیکریٹریز، ہوم سیکریٹریز کو خط لکھا ہے جسمیں چاروں صوبوں کے الیکشن کمیشن آفسز کو سخت سیکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

  • ‘کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے’

    ‘کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے’

    پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے اور عمران خان کی ایک کال پر پاکستانی خوددار پاکستان کے حق میں باہر نکلے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کیلیے خلاف ملک بھر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونیوالے احتجاج پر پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ کل رات تاریخ رقم ہوئی ہے۔

     

    انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان کی ایک کال پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی ایک خوددار پاکستان کے حق میں باہر نکلے اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعروں کی صدائیں گونجتیں رہیں۔

    فیصل جاوید نے یہ بھی لکھا کہ تاریخ گواہ رہے گی کہ آپ وہاں موجود تھے اور آپ نے اس ناانصافی کے خلاف علم بلند کیا۔

  • سوشل میڈیا گرفتاریوں‌ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

    سوشل میڈیا گرفتاریوں‌ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

    کراچی: سوشل میڈیا کے معاملے پر ہونے والی گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج شروع کردیا، کراچی اور پریس کلب کے باہر مقامی قیادت نے مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

    کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سائبر کرائمز ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا جس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، شمیم نقوی نے احتجاج کی قیادت کی۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اظہار آزادی رائے پر پابندی عائد کرنا چاہتی ہے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور نوجوانوں کی طاقت سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لیے ایف آئی اے کے ذریعے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

    اسد عمر نے کہا کہ آئین کے مطابق کسی بھی شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہے ، اس ضمن میں کی گئی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں۔

    اسلام آباد میں بھی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی کے مطابق پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر یہ احتجاج کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اسلام آباد کی مقامی قیادت یہاں اکٹھی ہوئی جس میں ڈاکٹر شہزاد وسیم، خرم نواز ، علی اعوان ، فیصل جاوید اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاج میں شرکت کی ۔

    رہنماؤں نے گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاستی جبر منظور نہیں، گرفتاریاں خطرناک ثابت ہوں گی۔ مظاہرین نے ایف آئی اے اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

  • بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کا پیسکو کے باہر دھرنا

    بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف تحریک انصاف کا پیسکو کے باہر دھرنا

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان تحریک انصاف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔ مظاہرین پیسکو کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف لوڈ شیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن کر سڑکوں کر نکل آئی۔ مظاہرین نے واپڈا ہاؤس کے سامنے سخت احتجاج کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    اس دوران کچھ مظاہرین واپڈا ہاؤس کا پہلا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ مظاہرین کی ایک بڑی تعداد واپڈا ہاؤس کے باہر بھی جمع ہے جن کی قیادت تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کر رہی ہیں۔

    بعد ازاں مظاہرین پیسکو کے دفتر کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

    پیسکو چیف خود مذاکرات کریں

    مظاہرین کی جانب سے دھرنے کے بعد واپڈا کے 2 افسران نے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کردیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف واپڈا یا پیسکو چیف سے مذاکرات کریں گے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا کہ واپڈا حکام کی فرعونیت نہیں چلے گی۔ عوام 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے پینے کا پانی نہیں، کارخانے بند ہو رہے ہیں جبکہ واپڈا والوں کے گھروں میں مفت بجلی استعمال ہوتی ہے۔ واپڈا حکام عوام کے سامنے آئیں۔

    کنڈوں کی وجہ سے بجلی کا خسارہ

    مظاہرے کے دوران تحریک انصاف کے ضلعی ناظم حکام سے مذاکرات کے لیے دفتر کے اندر چلے گئے۔ مذاکرات کے دوران پیسکو حکام نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں خسارہ 70 سے 100 فیصد ہے۔

    ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور کے علاقے جھنڈو خیل میں کنڈوں کی وجہ سے خسارہ 80 فیصد ہے۔ لوگ میٹر لگوائیں تو ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم کی جاسکتی ہے۔

    مظاہرین کا دھرنا تاحال جاری ہے۔ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے واپڈا ہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم این اے عائشہ گلالئی کا گدھا گاڑی پر احتجاج

    یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے گزشتہ روز بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے خلاف گدھا گاڑی پر احتجاج کیا تھا۔

    انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کل صبح 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بڑا احتجاج کریں گی اور واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کریں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیر داخلہ نے اجلاس طلب کرلیا

    دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی، وزیر داخلہ نے اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں تیز کردیں، وزیر داخلہ نےحکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے جڑواں شہروں کے پولیس افسران کا اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونومبرکو تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آبادبندکرنے کی تاریخ قریب آتے ہی انتطامیہ میں ہلچل دکھائی دے رہی ہے، دھرنے سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے وزیر داخلہ نے پولیس حکام کا اہم اجلاس طلب کیا۔

    پڑھیں: عمران خان کے شریف برادران پر ایک بار پھر سنگین الزامات

     ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد پولیس کا مشترکہ اجلاس وزارت داخلہ میں ہوگا جس میں پولیس حکام اپنا اپنا سیکورٹی پلان پیش کرینگے، چوہدری نثار سیکورٹی پلان کو دیں گے حتمی شکل بھی دیں گے۔

    مزید پڑھیں: جہاں روکیں وہیں بیٹھ جاؤ، عمران خان نے کارکنوں کو پلان بی دیدیا

    گزشتہ روز وزیر داخلہ سے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین اور دیگر حکام نے بھی ملاقات کی تھی اور پولیس کی جانب سے دھرنا کے شرکا کو روکنے کیلئے کنٹینرز میں مٹی بھرنے کی تجویز دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: مظاہرین کو روکا گیا تو بھرپور ردِ عمل دیا جائے گا، عمران خان

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر مظاہرے میں شرکت کرنے والے افراد کی گرفتاری پا پھر تشدد کیا گیا تو بھرپور ردِعمل دیا جائے گا جو حکومت کی برداشت سے باہر ہوگا۔

    اسے بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کیخلاف درخواست مسترد کردی

     چیئرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ 2 نومبر کو جس مقام پر رکاوٹیں کھڑی کی جائیں وہی بیٹھ کر دھرنے کا افتتاح کردیا جائے۔
  • دہشتگردوں کو13جنوری سےپھانسی دینگے، شرجیل میمن

    دہشتگردوں کو13جنوری سےپھانسی دینگے، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ حکومت نےغیرقانونی طورپرمقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پھانسی کی سزا پرعمل تیرہ جنوری سے شروع ہوگا۔

    سندھ اپیکس کمیٹی کااجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا،جس میں گورنرسندھ ،کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نےبتایا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی سفارش پرمقدمات ملٹری کورٹس بھیجے گی پہلے مرحلے مین مہران بیس،ایئرپورٹ ،کارساز حملوں سمیت فرقہ واریت اوردہشت گرد ی کے مقدمات وفاق کوبھیجے جائیں گے،ان کاکہناتھا وال چاکنگ، نفرت انگیزتقاریرکیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شہروں کے داخلی راستوں پرچیک پوائنٹس بنانےاور کرایہ داروں کی رجسٹریشن کافیصلہ کیاگیا ہے۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا پانچ سو ٹارگٹ کلرزاورساڑھے چارسو اغوابرائے تاوان کے ملزمان کے سرکی قیمت مقرر کی جائے گی ،انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی مقدمات میں ملزمان کو گھنٹوں میں سزائیں دی گئیں، ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے بتایا صولت مرزا کی پھانسی کو وفاق نے رکوایا۔

    شرجیل میمن کاکہناتھا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے الگ فورس بنانے کافیصلہ کیا گیاہے۔

  • متاثرین ٹمبر مارکیٹ سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

    متاثرین ٹمبر مارکیٹ سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے متاثرین سے کیا گیا پہلا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کے نوے متاثرین کو روزمرہ کے استعمال کے لئے فی کس ایک لاکھ روپے کا چیک ادا کردیا گیا ہے۔ متاثرین کو کوائف اور تخمینے کی رپورٹ ملنے کے فوری بعد امدادی رقم فراہم کردی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں آبادی کے تناسب سے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کی کمی کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے فائر ٹینڈرز اور دیگر آلات کی خریداری کے لئے سوا تین ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے،  خریداری کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن عدالت کے حکم امتناعی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

  • قومی سانحات پرایم کیوایم سیاست چمکانے سے گریزکریں، شرجیل میمن

    قومی سانحات پرایم کیوایم سیاست چمکانے سے گریزکریں، شرجیل میمن

    کراچی :شرجیل میمن نےسانحہ ٹمبرمارکیٹ پر ایم کیوایم کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

    کمشنر ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ قومی سانحات پرایم کیوایم کوسیاست چمکانے سے گریز کرنا چاہیے، سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ ٹمبر مارکیٹ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اور اس میں جن جن لوگوں کا نقصان ہوا ہے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔ سانحہ پر سیاست کرنا کراچی کے عوا م کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، وزیر اعلیٰ سندھ، مجھ پر اور سندھ حکومت پر الزام تراشیاں کرنے والے خود عوام کو بتائیں کہ وہ کب سانحہ کی جگہ پر پہنچیں ہیں۔

     شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں لگائے جانے والے تمام الزامات کوبے بنیاد قراردادیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے الزامات کو تسلیم کرلیں تو وہ ہمیں بتائیں کہ آگ پر کیسے قابو پایا گیا اور اگر سرکاری اور حکومتی مشینری نہیں تھی تو آگ کس نے بجھائی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میرے استعفیٰ دینے سے اگر اداروں کی حالات بہتر ہوجاتی تو اس میں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن استعفوں کا مطالبہ کرنے والے اس قوم کو بتلائیں کہ جب اسی شہر میں سانحہ 12 مئی رونما ہوا تو کیا وسیم اختر نے استعفیٰ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل ہم نے محکمہ فائر بریگیڈ میں نئے فائر ٹینڈرز کے لئے سوا تین ارب روپے کی رقم مختص کی تھی تاہم اس پر عدالت نے اسٹے آرڈر دے دیا ہے اور اب ہم کراچی کی تنگ اور چھوٹی گلیوں کو دیکھتے ہوئے منی فائر ٹینڈرز خریدنے جارہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا، شرجیل میمن

    بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا، شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے بلاول بھٹو کو ڈاکٹروں نے سفر سے منع کیا ہے وہ ستائیس دسمبر کو لاڑکانہ میں نہیں ہوں گے۔

    کراچی میں شہید ہوش محمد شیدی کے نام سے منسوب پارک کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی بھی اس سال عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ پیپلز پارٹی نہیں چھوڑ رہے، صوبائی وزیر بلدیات نے جلد کراچی میں جناح برج سے قائد آباد برج تک ایلی ویٹیڈ برج بنانے کا اعلان کیا ۔

     انہوں نے کہا کہ سانحہ دنیا کی تاریخ کا سب سے زیادہ دردناک سانحہ ہے اس سانحہ کے بعد تمام عوامی قوتوں کو ان دہشتگردوں سے نبردآزما ہونے کے لئے سخت فیصلے لینے تھے اور ملٹری کورٹس کے قیام کے لئے فیصلہ پیپلز پارٹی کے لئے ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ملک کے موجودہ حالات اور دہشتگردی کو دیکھتے ہوئے اور بالخصوص کراچی میں آپریشن کے بعد 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام کے باوجود 12 ہزار سے زائد دہشتگردوں کی گرفتاری کے باوجود ان عدالتوں کی سست روی کے بعد اس کٹھن فیصلے کو کرنا ضروری تھا۔