Tag: PTI reference

  • چیئرمین نیب کی نااہلی: تحریک انصاف کا ریفرنس سماعت کے لیے منظور

    چیئرمین نیب کی نااہلی: تحریک انصاف کا ریفرنس سماعت کے لیے منظور

    اسلام آباد: چیئرمین نیب کی نا اہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا ریفرنس سماعت کے لیے منظور ہوگیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے کونسل کا اجلاس 16 مئی کو طلب کرلیا۔

    اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ریفرنس کی سماعت ہوگی جو چیئرمین قومی احتساب بیورو قمر الزماں چوہدری کی نا اہلی کے لیے دائر کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب مؤثر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کا ثبوت عدالت عظمیٰ کا جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم ہے جو پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم

    دائر کردہ ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ قمر الزماں چوہدری انسداد کرپشن جیسا ادارہ چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

    اجلاس سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل کا خط ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو موصول ہوگیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بدعنوان عناصر کو بے نقاب کرنے اور معاشرے سے کرپشن کے خاتمے کی مہم کو جاری رکھے گی۔

  • تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

    تحریک انصاف کا نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے نواز شریف کونااہل قرار دلانے کے لیے قومی اسمبلی میں ایک اور ریفرنس دائر کردیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرادیا گیا۔


    PTI files another reference against Nawaz Sharif by arynews

    اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اور دیگر رہنمائوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پہنچے اور دو سو صفحات پر مشتمل ریفرنس جمع کرایا۔

    PTI-post-1

    ریفرنس ملنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    ریفنرنس دائر کرتے وقت پی ٹی آئی کے ارکان کے ہمراہ اسمبلی میں جانے والے میڈیا کو سیکیورٹی گارڈز نے اندر جانے سے روک دیا جس پر شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ جب عمران خان کے خلاف ریفرنس جمع کرایا گیا تو تمام میڈیا کو اندر آنے کی دعوت دی گئی اور جب ہم نے ریفرنس جمع کرایا تو میڈیا کو داخلے سے روک دیا گیا جو کہ بڑی ناانصافی ہے۔

    PTI-post-2

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے خلاف ریفرنس اسپیکر کے پاس جمع کرادیا، وقت دینے پر اسپیکر کے شکر گزار ہیں، آج میڈیا کو اسپیکر کے چیمبر میں آنے نہیں دیا گیا، افسوس ہوا کہ میڈیا کوریج کے معاملے پر دہرا معیار اپنایا گیا۔

  • تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور شریف خاندان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا

    تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور شریف خاندان کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور شریف خاندان کیخلاف ریفرنس تیارکرلیا ہے، سیف اللہ نیازی آج ریفرنس اور دستاویزی ثبوت چیئرمین نیب کےحوالے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ایک بار پھر وزیراعظم اور شریف خاندان کے نمایاں افراد کیخلاف ریفرنس تیارکرلیا ہے، قانونی ماہرین کی نگرانی میں تیار کئے گئے ریفرنس میں شریف خاندان کی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں نوازشریف، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے بچوں کی جائیدادوں کی تفصیلات شامل ہیں۔

    سات صفحات پرمشتمل ریفرنس میں شریف برادران کی ٹیکس تفصیلات بھی درج ہیں۔

    تحریک انصاف آج سہ پہرنیب ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاج کرے گی، جس کی قیادت سیف اللہ نیازی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نیب ہیڈکوارٹر کی جانب پیدل مارچ کریں گے۔ پرامن مظاہرے میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔