Tag: PTI resignation

  • تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے تحریک پیش

    تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے تحریک پیش

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی رکنیت کے خاتمے کیلئے تحریک پیش کر دی گئی ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف ارکان کی رکنیت کے خاتمے کیلئے تحریک پیش کردی گئی۔ تحریک میں ارکان کے استفعے منظور کرتے ہوئے رکنیت ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک وصول کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک پر رائے شماری سات دن بعد ہوگی۔

  • تحریک انصاف کے ایک اور رکن کا استعفی دینے سے انکار

    تحریک انصاف کے ایک اور رکن کا استعفی دینے سے انکار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سراج محمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استعفی منظور نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔

    رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے استعفے منظور نہ کرنے کا مطالبہ کردیا، سراج محمد کے بعد پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی تعدادچار ہو گئی، سیاسی بحران کے باعث پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی سے مستعفی ہونے کا کہا تھا جس کے بعد استعفے اسپیکر کو جمع کرادئیے گئے تھے ۔

  • پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    کراچی:سینیٹررحمان ملک نےتحریک انصاف کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش قراردیدی۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما اور سیاسی جرگےکےرکن سینیٹررحمان ملک نےاپنےایک ٹوئیٹرپیغام میں تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کےاستعفےتاحال منظورنہ ہونےکہ وجہ بتاتےہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش ہے۔

    اس حوالےسےان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی جرگےنےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کواستعفوں کا معاملہ مؤخرکرنےکےلئےپیغام بھیجاتھاجس کےباعث اراکین کےاستعفےمنظورنہیں ہوئے۔

    رحمان ملک نےکہا کہ مجھےخوشی ہےکہ اس معاملےپرسیاسی جرگےنےاپنا کردار ادا کیا۔

  • استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی کے25ارکان کی اسپیکرسےملاقات

    استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی کے25ارکان کی اسپیکرسےملاقات

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے پچیس ارکان اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے ڈپٹی اسپیکرسے ملاقات کی ہے، جبکہ عمران خان اوردیگرچارارکان پیش نہیں ہوئے۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤن کا استعفوں کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچنے والا ہے، پی ٹی آئی کے پچیس ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے ڈپٹی اسپیکرسے ملاقات کی ہے، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، ارکان قومی اسمبلی سلیم الرحمان ، سراج خان، قیصرجمال اور شہریارآفریدی پیش نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ عمران خان کے استعفے کی تصدیق پوری پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

    پارلیمینٹ کے باہرتحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ حکومت نے وزارتوں کی لالچ دےکر ہمارے ممبران اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے نہ آنے پر تمام اراکین نے ڈپٹی سپیکر اور عملے کے سامنے استعفوں کی تصدیق کر دی ہے، استعفوں کی تصدیق ہمارا فرض تھا جو ہم نے پورا کر دیا۔

  • استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان آج اسپیکر کے سامنے پیش ہونگے

    استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان آج اسپیکر کے سامنے پیش ہونگے

    اسلام آباد:ارکانِ قومی اسمبلی آج اسپیکر ایاز صادق کےسامنے اپنے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے جبکہ عمران خان پیش نہیں ہوں گے۔

    تحریک انصاف نے طےکرلیا، حکومت یہ سمجھتی تھی کہ استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے کوئی پیش نہیں ہوگا لیکن ان کے دعوے غلط ثابت ہوئے، تحریکِ انصاف کے ارکانِ قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کے سامنے اپنے استعفوں کی تصدیق کریں گے، اراکین آج دو بجےاسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    جن کی قیادت تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کریں گے، عمران خان کے بارے میں یہی فیصلہ ہوا ہے کہ وہ اسپیکر کے سامنےاپنے استعفے کی تصدیق نہیں کریں گے۔

    واضح رہے عمران خان متعدد بار جلسوں ریلیوں اور میڈیا کے سامنے اپنے استعفے کا اعلان کر چکے ہیں۔

    گذشتہ روز خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس شاہ محمود قریشی کی زیرِ صدارت ہوا ، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی سمیت ملتان سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامرڈوگر بھی شریک ہوئے ۔اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کے قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔

    اجلاس میں شامل تمام اراکین نے کثرت رائے سے استعفے دینے کے عمران خان کے فیصلے کی تائید کی، بعد ازاں اراکین عمران خان کو فیصلے سے آگاہ کرنے بنی گالا پہنچے جہاں حتمی مشاورت کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سمیت پوری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے میں ڈٹ کر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوں گے۔

    استعفوں سے متعلق فیصلوں کا اطلاق صرف پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اراکین پر ہوگا جبکہ عمران خان کل اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

  • پی ٹی آئی کا آج پنجاب اسمبلی میں استعفےجمع کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا آج پنجاب اسمبلی میں استعفےجمع کرانے کا اعلان

    لاھور: تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی تیس نشستیں ہیں۔

    موجودہ سیاسی صورتحال سنبھلنے کے بجائے ہر آنے والے دن کے ساتھ مزید بگڑتی جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے آج پنجاب اسمبلی میں استعفے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے ارکان آج استعفے پنجاب اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی تیس نشستیں ہیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں استعفوں کے بعد حکومت کیلئے پریشانی مزید بڑھ جائے گی، حکومت موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے کے بجائے مزید دلدل میں دھنستی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔