Tag: PTI secetary information

  • صولت مرزا کا بیان ایم کیوایم کے خلاف واضح ثبوت ہے، شیری مزاری

    صولت مرزا کا بیان ایم کیوایم کے خلاف واضح ثبوت ہے، شیری مزاری

    اسلام آباد:  تحریکِ انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیری مزاری کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کا پھانسی سے قبل بیان ایم کیوایم کے خلاف واضح ثبوت ہے، برطانوی حکومت کو اپنی شہری کیخلاف کارروائی کیلئے مزید کتنے ثبوت اور چاہیئے۔

    صولت مرزا کا پھانسی سے چند گھنٹے قبل اعترافی بیان منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنماء شیریں مزاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ صولت مرزا کے تمام انکشافات ایم کیو ایم کے خلاف ایک اور ثبوت کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مچھ جیل میں قید صولت مرزا نے براہ راست الطاف حسین کا نام اپنے بیان میں لیا ہے، برطانوی حکومت کو اپنی شہری کیخلاف کارروائی کیلئے مزید کتنے ثبوت اور چاہیئے۔

    اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے تحریک انصاف پر لگائے گئے الزامات کے ردعمل میں تحریکِ انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی، الطاف حسین بیان دینے سے پہلے حقائق کا جائزہ لیں۔

    شیریں مزاری نے الطاف حسین کی عمران خان پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیان حقائق کے منافی ہے، عمران خان نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی اور وہ ہمیشہ کارکنوں کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔

  • ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

    ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

    لاہور: حلقہ این اے ایک سوبائیس کی ابتدائی جانچ پڑتال کے حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ایاز صادق کو مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔

    پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سوبائیس کی جانچ پڑتال پراپنا شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت این اے ایک سوبائیس کے حوالے سے جھوٹا پروپگینڈا بند کرے، اب تک کئے جانے والے آڈٹ میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تیس ہزار جعلی ووٹوں اور چودہ پندرہ فار کی بڑے پیمانے پر عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ایازصادق اپنا استعفیٰ تیار رکھیں کیوں کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔