Tag: pti senetor faisal javed

  • ایک بال پر3 وکٹیں، کریڈٹ قوم کو جاتا ہے، فیصل جاوید

    ایک بال پر3 وکٹیں، کریڈٹ قوم کو جاتا ہے، فیصل جاوید

    پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معاملات طے ہوگئے ہیں پنجاب کے وزرات اعلیٰ پرویز الٰہی کو دی جائیگی۔

    قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد پل پل بدلتی صورتحال پر پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاکستان کو کامیاب وکامران کرے، عدم اعتماد کی سازش ناکام ہوگی۔

     

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ معاملات طے پاگئے ہیں، یہ بازی کپتان ہی جیتے گا اور ایک بال پر تین وکٹوں کا کریڈٹ قوم کو جاتا ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ عثمان بزدارنے کہا کہ ان کیلئے وزارت اہم نہیں بلکہ وزیراعظم اہم ہیں۔

    اس سے کچھ دیر قبل فیصل جاوید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے جارہی ہے۔


     

    انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں شکست ہونے جارہی ہے اور انشا اللہ کامیابی عمران خان کا ہے۔ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان اس قوم کو مزید خوشخبریاں دیں گے اور ہم جلد ہی جشن منائیں گے۔

  • ’وزیراعظم آج ایسا کارڈ لارہے ہیں، اپوزیشن کو لگ پتہ جائیگا‘

    ’وزیراعظم آج ایسا کارڈ لارہے ہیں، اپوزیشن کو لگ پتہ جائیگا‘

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج جلسے میں وزیراعظم ایسا کارڈ لارہے ہیں کہ جس سے اپوزیشن کو بھی لگ پتہ جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورے ملک سے کارکنان اس جلسے میں پہنچ رہے ہیں، یہ جلسہ ایک تاریخ رقم کرنے جارہا ہے، بیرون ملک سے کارکنان یہاں پر پہنچ رہے ہیں اور آج یہاں 10 لاکھ نہیں 15 لاکھ لوگ یہاں ہر پہنچ رہے ہیں، منحرف اراکین نے بھی واپسی شروع کردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مختاراں گل ودھ گئی ہے، اس جلسے کا پورا کریڈٹ اپوزیشن کو جاتا ہے،عوام پاکستان بچانے کی تحریک میں عمران خان کیساتھ ہیں، اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعظم شام سوا چار بجے جلسے کے شرکا سے خطاب کریں گے، اس جلسے میں وزیراعظم کل ایسا کارڈ لا رہے ہیں جس سے اپوزیشن کو لگ پتا جائے گا، پاکستانیوں نے اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، حلقوں کا جائزہ لے لیں کہ پاکستان کس کےساتھ ہے۔

    پی ٹی آئی سینیٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے ان چوروں کو این آر او نہیں دینا جتنے لوگ ابھی یہاں موجود ہیں ان کے آدھے بھی یہاں اکھٹا کردیں تو مان جائیں گے۔