Tag: PTI shireen mazari

  • ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

    ایاز صادق اپنا استعفی تیار رکھیں، شیریں مزاری

    لاہور: حلقہ این اے ایک سوبائیس کی ابتدائی جانچ پڑتال کے حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر ایاز صادق کو مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔

    پی ٹی آئی نے حلقہ این اے ایک سوبائیس کی جانچ پڑتال پراپنا شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے، پی ٹی آئی کی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت این اے ایک سوبائیس کے حوالے سے جھوٹا پروپگینڈا بند کرے، اب تک کئے جانے والے آڈٹ میں کثیر تعداد میں دھاندلی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تیس ہزار جعلی ووٹوں اور چودہ پندرہ فار کی بڑے پیمانے پر عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ایازصادق اپنا استعفیٰ تیار رکھیں کیوں کہ حتمی رپورٹ سامنے آنے پر انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔

  • شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پی ٹی آئی کی مذمت

    شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، پی ٹی آئی کی مذمت

    اسلام آباد:  پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں ڈرون حملے سے سات افراد ہلاکتوں کی شدید مذمت کی، انکا کہنا ہے کہ حملے آپریشن ضربِ عضب کے لئے نقصان دہ ثا بت ہوں گے۔

    امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل میں حملہ کیا، جاسوس طیاروں نے ایک مکان کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل داغے۔ حملوں کی زد میں آنے سے نصف درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    شمالی وزیر ستان میں اس سے پہلے بھی متعدد ڈرون حملے کئے جاچکےہیں، جن میں شدت پسند کمانڈروں کے علاوہ عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی لقمہ اجل بنی ہے۔

    پاکستان نے ڈرون حملوں کو ہمیشہ ملکی سالمیت اورخود مختاری کے خلاف قرار دیا اور امریکہ سے بارہا احتجاج بھی کیا لیکن اس کے باوجود ڈرون حملوں کا سلسلہ رک نہ سکا۔