Tag: PTI songs

  • کراچی کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    کراچی کی عوام تبدیلی چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام تبدیلی چاہتی ہیں۔

     ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کاگھبرائی ہوئی ہے عمران خان کے خلاف جیسی زبان استعمال کی گئی اس پر ان کا ردعمل فطری تھا۔

    شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی ہے اور وہ اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے کبھی کہتی ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنا کسی کے کہنے پر دیا اور کبھی اس کی حمایت کرتی ہے ۔

    سانحہ بلدیہ ٹاون پر پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حکومت سندھ بھی جے آئی کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کووزیر اعظم بھی نظر انداز نہیں کر سکتے ۔

  • زبردستی دکانیں بند کرانا ہمارا مقصد نہیں‌ہے، شاہ محمود قریشی

    زبردستی دکانیں بند کرانا ہمارا مقصد نہیں‌ہے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زبردستی دکانیں بند کرانا ہمارا مقصد نہیں‌ہے۔

    ملتان میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ہم نے زبردستی دکانیں نہ فیصل آباد میں اور نہ کراچی میں بند کرائی تھیں اور لاہور میں بھی ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں کس کے ہاتھ میں انڈے اور ڈنڈے تھے سب نے دیکھا ہے ,انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنادیا جائے جو فیصلہ کرے کہ کون صحیح اور کون غلط ہے، اور اگر ہماری بات ٹھیک ہے تو پھر اصلاحات کی جائیں، انہوں نے کہا کہ سب نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن کرسی کے لالچ میں سب خاموش ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کی الیکشن دھاندلی والی بات پر عوام سڑکوں پر نہیں نکلیں گے لیکن اس کے برعکس عوام نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بدحالی کی بڑی وجہ نااہل اور کرپٹ قیادت ہے، آج صورتحال یہ ہے کہ ہر پاکستانی نوے ہزار روپے کا مقروض ہے,تقریب میں سو سے زائد ملتان کی مارکیٹؤں اور بازاروں کے عہدیداروں نے شرکت کی اور اؔل پاکستان انجمن تاجران خواجہ شفیق کی قیادت میں شاہ محمود قریشی کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

  • سرعام کی ٹیم کوہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی

    سرعام کی ٹیم کوہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ریلویز میں بدعنوانی کارازفاش کرنے پر سرعام کی ٹیم کو ہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے۔

    اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ماضی میں بھی صحافی برادری کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا اور آج بھی ہے لیکن یہ حقیت ہے کہ جمہوریت کو میڈیا نے پروان چڑھایا، ان کا کہنا تھاکہ محکمہ ریلوے میں غیرقانونی اسلحہ کی اسمگلنگ کا راز فاش کرنے پر سرعام کی ٹیم کیخلاف مقدمہ درج کرنا اور رپورٹروں کو ہتھکڑی لگانا قابل مذمت ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ملک بن چکا ہے، اس لیے تحریک انصاف جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی مکمل حمایت کریگی۔

  • ملک اور عوام حکومت کی ترجیحات نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

    ملک اور عوام حکومت کی ترجیحات نہیں ہیں، شاہ محمود قریشی

    ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی ترجیحات اپنی ذات کیلئے ہیں پاکستان اور عوام کیلئے نہیں۔

    ایبٹ آباد میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک نجی اسکول کی تقریب سے خطاب میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے ، بیس کروڑ کے ملک میں چند ہزار لوگوں کی ضرورت ہے جن کے پاس وژن اور کردار ہو تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں برائیوں کو زیادہ اور اچھائیوں کو کم جگہ دی جاتی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جو منتخب ہو کر آئی ہے اس کی ترجیحات اپنی ذات کیلئے ہیں پاکستان اور عوام کیلئے نہیں، ملک میں اس وقت حقیقی تبدیلی کیلئے ایسے منتخب نمائندوں کی ضرورت ہے جن کا دامن اور نیت صاف ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ہم معاشرے کی برائیوں کو زیادہ جبکہ اچھائیوں کو کم اچھالتے ہیں، تقریب کے موقع پر معذور بچوں نے ٹیبلوز پیش کرکے مہمانوں سے خوب داد وصول کی۔

  • حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیس نومبر کو ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت خود ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے،اور تیس نومبر کے جلسے کو سبوتاژکرنے کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں، ان کہنا تھا کہ حکومت کی ایما پر پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کو حراساں کررہی ہے، معمر افراد کو بھی دھمکایا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ بند کی جارہی ہے،کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

    شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے اوردوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں، ان کہنا تھا کہ تیس نومبر دھرنا پرامن ہوگا اور عوام نظام کی تبدیلی کےلیے گھروں سے باہر نکلیں گے۔

  • تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

    تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تیس نومبر کو امن وامان کا انحصار حکومت کے رویے پر ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس نومبر کو پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے حکومت کی غیر ضروری پکڑ دھکڑ کا کوئی فائدہ نہ ہوگا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے امریکا اور چین سمیت اٹھائیس ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ سفیر حکومتی موقف سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

  • کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    گوجرانولہ: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیا نظام لانے کے لئے نئی قیادت کی ضرورت ہے اور نئے پاکستان کے لئے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے، قوم نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے، لاڑکانہ اور گوجرانوالہ میں کامیاب جلسوں سے عمران خان نے ایک گیند پر دو وکٹیں گرا دیں۔

     شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاڑکانہ میں کامیاب جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو آگ لگ گئی۔ اگر لاڑکانہ کا جلسہ کارنر میٹنگ تھی تو دعا ہے ایسی کارنر میٹنگ روز ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے پتھر پھینک رہے ہیں، آگ لگا رہے ہیں، جلسہ ہمارا ہے تو تم کیوں ریلی نکال رہے ہو، بارات ہماری جارہی ہے، ناچ ن لیگ والے رہے ہیں، بجلی نہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں،نیا نظام لانے کیلئے نئی قیادت اور نیا پاکستان بنانے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی ضروری ہے۔

  • ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، سندھ حکومت اکیس اور پنجاب حکومت تیس نومبر سے خوفزدہ ہے۔

    عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں لاڑکانہ جلسہ، تیس نومبر اسلام آباد جلسہ، جہلم فائنرگ، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس سمیت اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لاڑکانہ اور اسلام آباد جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تیس نومبر کو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا یا کنٹینر ز لگا کر راستے بند کیے توحکومت کو نقصان ہوگا، کور کمیٹی نے جہلم میں ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت بھی کی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مذاکرات سے پی ٹی آئی نہیں، حکومت بھاگی، پرویز رشید کے بیان میں کوئی وزن نہیں۔

  • پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس رٹائرڈناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیاجبکہ جماعت اسلامی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمشنر کے لیے آخر کار تین نام سامنے آ گئے، سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس،اجمل میاں اورسعید الزمان صدیقی کا نام زیر غورہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ ناموں پر ان کی جماعت میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    جبکہ واہگہ باڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے نئے الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ نام بھی قابل احترام شخصیات کے ہیں۔

  • عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماوں نے عمران خان کے جماعت اسلامی کے بارے میں بیان کی وضاحت کردی،شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کے کرکے غلط فہمی کی وضاحت کی،شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے کہنا تھا عمران خان کا جماعت اسلامی کے خلاف بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے،عمران خان اور سراج الحق کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔